الیکشن نامہ

اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار عوام کا کپڑا دھوتے ہوئے، ان کی پارٹی نے واشنگ مشین کا بھی وعدہ کیا ہے، فوٹو اے این آئی

تمل ناڈو اسمبلی انتخاب: رائے دہندگان کے لیے سوغاتوں کے صندوق، مگر انتخابی جائزے کچھ اور اشارہ کرتے ہیں

اس صوبہ میں مسلمانوں کی آبادی محض5.56فیصد ہے اور ہندوؤں میں بھی نچلی ذات کا تناسب زیادہ ہے، اسی لیے یہ شاید واحد خطہ ہے، جہاں ہندو قوم پرستوں کو مسلم مخالف یا پاکستان کارڈ کھیلنا نہیں پڑتا ہے۔

WhatsApp Image 2021-03-19 at 21.21.42

’بنگال میں بی جے پی کبھی نہیں آئے گی، بنگالی ٹیگور، وویکانند اور نذرل کو ماننے والے ہیں‘

ویڈیو: بی جے پی کے روزگار کے وعدے میں کتنی سچائی ہے، اس پر ٹی ایم سی رہنما فرہاد حکیم سوال اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار سات سال سے مرکز اور چار سال سے اتر پردیش میں اقتدارمیں ہے، اس کے بعد بھی وہاں پر لوگ بےروزگار ہیں۔ ان سے دی وائر کی سینئر صحافی عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

1703 AKI.00_10_13_17.Still004

نندی گرام سنگور کے راستے ممتا بنرجی کے وزیر اعلیٰ بننے کی کہانی

ویڈیو: 2016 میں نندی گرام سیٹ سے شبھیندو ادھیکاری نے ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر بی جے پی امیدوار بجن کمار داس کو ہرایا تھا۔ اس بار وہی شبھیندو ادھیکاری نندی گرام سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔ آنے والا بنگال انتخاب چاہے جو جیتے لیکن سب کی نظریں نندی گرام سیٹ پر ہیں۔

1703 AKI.00_10_26_20.Still005

بنگال میں ہم عید بھی مناتے ہیں، پوجا بھی کرتے ہیں: ٹی ایم سی رہنما ڈولا سین

ویڈیو:مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں ممتا بنرجی کو نندی گرام سیٹ سے کیوں لڑنا پڑا، بنگال میں انتخاب کا حال کیا ہے؟ ان موضوعات پر ترنمول کانگریس کی رہنما ڈولا سین سے دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

فوٹو: پی ٹی آئی/ رائٹرس

ہندوستان میں اسمبلی انتخابات: بنگال اور کیرالہ پر نظریں ٹکی ہیں

مغر بی بنگال کا مقابلہ سخت ہونے کا امکان ہے، جہاں مرکز میں حکمراں ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے صوبہ میں حکمراں ممتا بنرجی کی قیادت والی علاقائی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کو ہرانے کے لیے پوری طاقت جھونک دی ہے۔

ایک ریلی کے دوران سی پی آئی (ایم) کے حامی ۔ (فوٹو: رائٹرس)

بنگال میں ہندوآئزیشن کے فروغ میں بائیں بازو کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

سی پی آئی(ایم) نے بنگال میں طویل عرصے سے چلی آ رہی ہندورائٹ ونگ کے رجحانوں سے لڑنے میں اپنی ناکامی پر غور کرنے سے انکار کرتے ہوئے بہت آسانی سے مذہبی پولرائزیشن  کا سارا الزام ممتا بنرجی کودے دیا ہے۔ آج سے دو مہینے بعد بنگال کے […]

نریندر مودی اور راہل گاندھی (فوٹو : رائٹرس)

کیا ہندوستانی مسلم رائے دہندگان کو متبادل حکمت عملی کی ضرورت ہے؟

مودی کے رتھ کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ دارکانگریس ہے، جس کی من مانی اور زیادہ سے زیادہ سیٹیں لڑنے کی ضد نے سیکولر اتحاد کی کامیابی میں روڑے اٹکائے۔اب یہ اہم سوال مسلمانوں کے سامنے ہے کہ کیا وہ سیکولر پارٹیوں کا دامن تھامے رکھیں، جنہیں ان کی تعلیم و ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں اور جو ان کو صرف ووٹ بینک کی نظر سے دیکھتے ہیں یا جنوبی صوبہ کیرالا کا ماڈل اپنا لیں؟

فوٹو بہ سکریہ، فیس بک

بہار: کیا اویسی واقعی بی جے پی کے ایجنٹ ہیں؟

کیا اویسی کی پارٹی نے بہار انتخاب میں ووٹ کاٹنے کا کام کیا جس سے مہاگٹھ بندھن کو شدید نقصان ہوا؟ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ مجلس نے جن پانچ سیٹوں پر جیت درج کی ہے وہاں اگریہ امیدوار ہی نہیں ہوتے تو مہا گٹھ بندھن کو کامیابی ملتی ؟

ایک عوامی اجلاس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/جے ڈی یو)

بہار کی سیاست میں نتیش کمار کا کوئی متبادل نہیں ہے

جے ڈی یو کو بی جے پی سے کم سیٹیں ملنے کے بعد نتیش کمار کے وزیر اعلیٰ بننے کو لےکر سوال اٹھ رہے تھے، لیکن ایسی رائے ہے کہ عوام، بالخصوص خواتین کے این ڈی اےکو چننے کا سہرا نتیش کمار کو ہی جاتا ہے، ایسے میں ان کی قیادت میں نئی سرکار کا بننا ناگزیر ہے۔

نتیش کمار(فوٹو: پی ٹی آئی)

نتیش کے بہار اسمبلی انتخاب کو اپنا ’آخری انتخاب‘ بتانے کے کیا معنی ہیں

نتیش کمار نے تیسرےمرحلہ کے انتخابی مہم کےآخری دن کہا کہ یہ ان کا آخری انتخاب ہے۔ کیایہ ووٹنگ سے پہلے سیمانچل کے اقلیتوں سمیت ان کے روایتی ووٹرس کی ہمدردی حاصل کرنے کا کوئی انتخابی ہتھکنڈہ ہے یا اس کا کوئی گہرا سیاسی مفہوم ہے؟

ہلہلیا کے گرودوارے میں کشن سنگھ اور سکھ مذہب اپنانے والوں  کے بچے۔ (فوٹو: ہیمنت کمار پانڈے)

بہار: روزگار کے لیے پنجاب گئے مزدور سکھ مذہب کیوں اپنا رہے ہیں

گراؤنڈ رپورٹ: ارریہ ضلع کے ہلہلیا پنچایت میں مسہر کمیونٹی سمیت پسماندہ طبقات کے کئی مزدور، جو روزگار کے لیے پنجاب گئے تھے، انہوں نے سکھ مذہب اپنا لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے بہت متاثر ہوئے کہ اس مذہب میں اونچ نیچ نہیں ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

بہار اسمبلی انتخاب پر سب کی نظریں کیوں ٹکی ہیں؟

بہارکے انتخابی نتائج کا ہندوستان کے مجموعی سیاسی نقشہ پراثر اندازہونا یقینی ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران مہاجربہاری مزدوروں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے جب بی جے پی نے دیکھا کہ اس کا’وکاس’کا نعرہ کام نہیں کر رہا ہے، تو وہ اپنی سابقہ روش پر اتر آئی ہے۔

2401 Seelampur Story.00_11_39_22.Still002

دہلی اسمبلی انتخاب: کیا کہتے ہیں سیلم پور کے رائے دہندگان؟

ویڈیو: دہلی کے سیلم پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے متین احمد، بی جے پی کے کوشل مشرا اور عآپ کے عبدالرحمن انتخابی میدان میں ہیں ۔ آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخاب کے مدنظر وہاں کے مقامی مدعوں پر سیلم پور کے رائے دہندگان سے سرشٹی شریواستو کی بات چیت۔

آرٹ ورک : پرینکا کمار

الیکشن نامہ : سنیئے،اس بار شمال مشرقی ریاستوں کے انتخابات اہم کیوں ہیں؟

آڈیو : دی وائر اردو اور سنو انڈیا کے اس خاص پوڈ کاسٹ سیریز الیکشن نامہ کے اس ایپی سوڈ میں سنیے اس لوک سبھا انتخاب میں شمال مشرق اتنا اہم کیوں ہے۔ اور وہاں کن ایشوز پر انتخابات لڑے جا رہے ہیں. غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کی دو ریاستوں میں اسمبلی کے انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔

آرٹ ورک : پرینکا کمار

الیکشن نامہ :سنیئے، کیا ووٹنگ کو لازمی قرار دیا جانا چاہییے؟

ابھی بھی 70 فیصد سے کم ووٹرس ہی اپنے حق کا استعمال کرتے ہیں تو کیا ووٹنگ کو لازمی قرار دیا جانا چاہئے؟ دی وائر اردو اور سنو انڈیا کے اس خاص پوڈ کاسٹ سیریز الیکشن نامہ کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ووٹنگ کو لازمی بنانے کے موضوع پر ماہرین کے ساتھ بات چیت ۔ساتھ ہی یہ بھی کہ نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو ووٹنگ کولازمی قرار دیے جانے کے سلسلے میں ان کی کیا رائے تھی۔