خبریں

عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان انتخابی جنگ — ’سچا ہندو‘ کون؟

ہری نگر اسمبلی سیٹ پر عآپ اور بی جے پی کے امیدوار وی ایچ پی کے ‘شستر دکشا پروگرام’ میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔ دونوں نے پوجا کی اور جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ وی ایچ پی نے اس پروگرام میں 2100 ہتھیار تقسیم کرنے کی بات کہی۔

مہاکمبھ میں موت: کئی جگہوں پر ہوئی تھی بھگدڑ، سرکاری اعدادوشمار  پر اٹھ رہے ہیں سوال

ڈھائی ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے اور چپے چپے پر سکیورٹی اہلکار کا دعویٰ کرنے والی انتظامیہ بھگدڑ کو روکنے میں کیوں ناکام رہی؟ انتظامیہ کو جھونسی کے علاقے میں ہوئی بھگدڑ کی جانکاری کیوں نہیں تھی؟ اگر جانکاری تھی تو بکھرے کپڑے، چپلوں اور دیگر چیزوں کو بڑے ٹرکوں میں کس کے حکم پر ہٹوایا جا رہا تھا۔

مہاکمبھ اور مسلمان: الہ آبادیت اور انسانیت کا پرچم

کہا جاتا ہے کہ جب کوئی گنگا نہا کر گھر آتا ہے تو اس کے پاؤں میں لگ کر گنگا کی ماٹی بھی ان لوگوں کے لیے چلی آتی ہے جو گنگا تک نہیں جا پائے۔ مہاکمبھ میں بھگدڑ کی رات جب عقیدت مند میلے کے علاقے سے نکل کر شہر میں پھنس گئے تو جن مسلمانوں کو کمبھ میں حصہ لینے سے روکا گیا تھا، کمبھ خود ہی ان کےگھروں اور مسجدوں میں چلا آیا۔

مرکزی حکومت کا 2025-26 کا بجٹ: متوسط ​​طبقے کو انکم ٹیکس میں راحت، بہار کے لیے خصوصی اعلانات

مرکزی حکومت نے 2025-26 کا بجٹ پیش کیا، جس میں متوسط ​​طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں راحت کا اعلان کیا گیا۔ اب 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کے علاوہ بہار کے لیے مکھانہ بورڈ، فوڈ ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ اور آئی آئی ٹی پٹنہ کی توسیع جیسے خصوصی اعلانات کیے گئے ہیں۔

گجرات فسادات کی متاثرہ اور انصاف کے لیے آواز اٹھانے والی ذکیہ جعفری کا انتقال

ذکیہ جعفری سنیچر کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے گجرات فسادات کے متاثرین کے لیے انصاف اور فسادات کے لیے جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف عدالتوں میں قانونی جدوجہد کا طویل سفر طے کیا تھا۔ ان کے شوہر اور کانگریس ایم پی احسان جعفری بھی فسادات میں مارے گئے تھے۔

عام بجٹ: بجٹ میں منریگا کا کوئی ذکر نہیں

اس بار بھی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں منریگا کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اس بار بھی اس اسکیم کے لیے بجٹ میں 86000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جو 2024-2025 کے نظرثانی شدہ تخمینہ کے مطابق اسکیم پر خرچ کی گئی رقم کے برابر ہے۔

ہجوم اکٹھا کرنے کا سہرا حکومت کے سر جاتا ہے تو حادثات کا کیوں نہیں؟

مونی اماوسیہ کے موقع پر مہا کمبھ میں جو حادثہ پیش آیا، اس کے لیے انسانی بھول اور بھیڑ پر قابو پانے میں ناکامی کو یقیناً ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اب چوں کہ حکومت اتنی بڑی بھیڑ جمع کرنے کا کریڈٹ لے رہی تھی، تو اسے اس سانحے کے بدنما داغ کو بھی اپنے سر ماتھے پر قبول کرنا ہی چاہیے۔

کچرے کے پہاڑ: دہلی میں انتخابی سیاست کی منھ بولتی کہانی

سپریم کورٹ نے حال ہی میں دہلی میونسپل کارپوریشن اور مرکزی حکومت کو دہلی میں روزانہ 3000 ٹن سے زیادہ ٹھوس کچرے کو ٹھکانے نہ لگانے پر پھٹکار لگائی تھی اور مرکز اور دہلی حکومت کو کچرے کو ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں مل کر کام کرنے کو کہا تھا۔ لیکن یہ مسئلہ برسوں سے انتخابی سیاست کا شکار ہے۔

وقف بل: پارلیامانی کمیٹی نے ترمیمی بل کو منظوری دی، اپوزیشن نے غیر آئینی قرار دیا

اپوزیشن کے تمام 11 ارکان نے وقف (ترمیمی) بل پر اپنے اختلاف کا اظہار کیا اور اسے غیر آئینی قرار دیا۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ اس سے نئے تنازعات کھلیں گے اور وقف کی جائیدادیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ اپوزیشن ارکان نے جے پی سی کے کام کاج کے طریقے میں خامیوں کی بھی نشاندہی کی۔

ماہرین تعلیم، کارکن اور فلمسازوں نے عمر خالد اور دیگر سی اے اے مخالف کارکنوں کی رہائی کی اپیل کی

ماہرین تعلیم، فلمساز، اداکار اور کارکنوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمر خالد اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی میں حد سے زیادہ تاخیر نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے، جہاں لوگ بغیر شنوائی اور جرم ثابت ہوئے بغیر طویل حراستی سزاؤں کا سامنا کر رہے ہیں۔

’اگر گرفتاری ہوئی، تو بغاوت ہو جائے گی‘: سابق را افسر وکاس یادو کے گاؤں میں شدید غصہ

وکاس یادو کے تئیں حکومت کے رویے سے پران پورہ کے اندر ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ تو امریکہ گئے نہیں تھے۔ جو کام انہوں نے حکومت کی ہدایت پر کیا، انہیں اس کے لیے سزا کیسے دی جا سکتی ہے؟

دہلی اسمبلی انتخابات: طاہر حسین کو پولیس حراست میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت

اے آئی ایم آئی ایم کے مصطفیٰ آباد کے امیدوار طاہر حسین نے انتخابی مہم کے لیے پہلے بھی سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس حراست میں مہم چلانے کی اجازت مانگی جسے سپریم کورٹ نے منظور کرلیا ہے۔

ایکسائز پالیسی کیس میں کیجریوال کو قصوروار بتانے کے لیے نیوز 18 اور روبیکا لیاقت کی سرزنش

این بی ڈی ایس اے نے کہا کہ نیوز 18 انڈیا کی اینکر روبیکا لیاقت کے ایک ڈبیٹ پروگرام میں عدالتی کارروائی اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ این بی ڈی ایس اے نے چینل کو 28 مارچ 2024 کو نشر ہوئے اس پروگرام کے قابل اعتراض حصوں کو ہٹانے کو کہا ہے۔

وقف بل: جے پی سی میں این ڈی اے کی 14 تجاویز منظور، اپوزیشن کی 44 تجاویز مسترد

وقف (ترمیمی) بل، 2024 کی جانچ کر رہی جوائنٹ پارلیامانی کمیٹی نے اپوزیشن کی تجویز کردہ 44 ترامیم کو مسترد کر دیا ہے اور این ڈی اے خیمہ کی 14 تجاویز کو منظور کر لیا ہے۔ جے پی سی میں دونوں ایوانوں سے 31 ارکان ہیں، جن میں این ڈی اے کے 16 (بی جے پی سے 12)، اپوزیشن جماعتوں کے 13، وائی ایس آر کانگریس سے ایک اور ایک نامزد رکن ہیں۔

سری لنکا کے اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے کی خبر، گروپ کا انکار

خبروں کے مطابق، سری لنکا نے بدعنوانی کے الزامات کے بعد ملک کے شمالی صوبے میں مجوزہ ونڈ پاور پلانٹ کے لیے اڈانی گرین انرجی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے اڈانی گروپ کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جموں و کشمیر: حکومت نے اے بی وی پی کی ریلی کے لیے محکمہ تعلیم کو 40-50 بچوں کو اساتذہ کے ساتھ بھیجنے کو کہا

جموں و کشمیر حکومت نے پونچھ ضلع میں محکمہ تعلیم کو اے بی وی پی کی ‘ترنگا ریلی’ میں دو اساتذہ اور 40-50 طالبعلموں کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ اپوزیشن پی ڈی پی نے الزام لگایا ہے کہ نیشنل کانفرنس حکومت طلبہ کو اے بی وی پی کے ‘پروگرام’ میں شرکت کے لیے مجبور کر رہی ہے۔

سال 2024 میں فرقہ وارانہ فسادات میں 84 فیصد کا اضافہ، نشانے پر مسلمان: رپورٹ

سینٹر فار اسٹڈی آف سوسائٹی اینڈ سیکولرازم کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 میں فرقہ وارانہ فسادات کے 59 واقعات میں سے 49 ان ریاستوں میں ہوئے، جہاں بی جے پی یا اس کے اتحاد والی سرکار ہے۔ سات واقعات کانگریس مقتدرہ ریاستوں میں اور تین ٹی ایم سی مقتدرہ مغربی بنگال میں ہوئے۔

کیا وہائٹ ہاؤس میں ڈونالڈ ٹرمپ کی واپسی مغرب کے لیے خطرہ ہے؟

ویڈیو: ڈونالڈ ٹرمپ کی واپسی یورپ اور مغربی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایسی صورتحال میں امریکہ کی رہنمائی میں چلنے والے عالمی نظام کے سامنے کون سے چیلنجز ہوں گے ،اس بارے میں بتا رہے ہیں میں دی وائر ہندی کے ایڈیٹر آشوتوش بھاردواج۔

سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے قریب کنویں کی کھدائی، مقامی لوگوں کا اسے غیر قانونی طور پر ڈھکنے کا دعویٰ: رپورٹ

سنبھل پولیس نے بتایا کہ انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے ذریعے کنویں کو غیر قانونی طور پرڈھکنے کی شکایت موصول ہونے کے بعد بدھ (22 جنوری) کو کنویں کی کھدائی شروع کی ہے۔ یہ کنواں متنازعہ شاہی جامع مسجد کے قریب ہے۔

دہلی: عدالت نے آرٹ گیلری سے ایم ایف حسین کی دو ’قابل اعتراض‘ پینٹنگ کو ضبط کرنے کا حکم دیا

آرٹ گیلری میں نمائش کے لیے رکھی گئی پدم ایوارڈیافتہ آرٹسٹ ایم ایف حسین کی دو پینٹنگ کو دہلی ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے ‘قابل اعتراض’ بتاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ اب عدالت نے انہیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

یوپی: بجرنگ دل کے تبدیلی مذہب کے الزام کے بعد پانچ مسلمان گرفتار

ہمیر پور ضلع کا ایک دلت خاندان 10 جنوری کی رات کو اپنے گھر میں ‘عرس’ کا پروگرام منعقد کر رہا تھا، جب بجرنگ دل کے ارکان نے اس میں رکاوٹ ڈالی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ الزام لگایا گیا کہ مسلمان اس خاندان کو زبردستی اسلام قبول کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔

جامع مسجد کے قریب بن رہی ستیہ ورت پولیس چوکی: نیا ایودھیا بننے کی راہ پر سنبھل؟

سنبھل کی شاہی جامع مسجدسے ملحقہ زمین خالی ہوا کرتی تھی۔ تشدد کے بعد انتظامیہ نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا اوریہاں ستیہ ورت پولیس چوکی کی تعمیر شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نام سنبھل کی ‘مذہبی اور تاریخی اہمیت’ کو ظاہر کرتا ہے۔

وی ایچ پی کے پروگرام میں اینٹی-مسلم بیان دینے والے ہائی کورٹ کے جج اپنے ریمارکس پر قائم: رپورٹ

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر یادو نے 8 دسمبر کو وشو ہندو پریشد کے پروگرام میں فرقہ وارانہ تقریر کی تھی۔ اب انہوں نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ان کی تقریر آئین میں درج اقدار کے مطابق سماجی مسائل پر خیالات کا اظہار تھی اور کسی کمیونٹی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے نہیں تھی۔

’مودی بنام خان مارکیٹ گینگ‘ کی رونمائی کے موقع پر ڈی یو کے وی سی کا اظہار خیال – کتاب حب الوطنی کو فروغ دیتی ہے

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ نے 16 جنوری کو دوردرشن کے پریزنٹر اشوک شری واستو کی کتاب ‘مودی بنام خان مارکیٹ گینگ’ کی رونمائی کے موقع پر مودی حکومت اور بی جے پی کے تئیں اپنی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ کتاب حب الوطنی کو فروغ دیتی ہے۔

عآپ ایم پی کا الزام-دہلی کے الیکشن افسر نے ایکس پر بی جے پی کی پوسٹ شیئر کی

عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے دہلی کے ضلع الیکشن افسر کے ایکس ہینڈل کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا، جس میں بی جے پی لیڈر وریندر سچدیوا، بانسری سوراج اور اوم پاٹھک کی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصویر والی دہلی بی جے پی کی پوسٹ کو ری -پوسٹ کیا گیا تھا۔

دہلی کو تاروں کے جنجال سے نجات دلانے کی کیجریوال کی گارنٹی زمین پر ندارد

عام آدمی پارٹی نے 2020 میں انڈرگراؤنڈ کیبل کے ذریعے ہر گھر کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن پانچ سالوں میں اس سمت میں کوئی کام نہیں ہوا۔ محکمہ بجلی کے مطابق، تاروں کو انڈرگراؤنڈ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کھلے تاروں کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں۔

ہریانہ: بی جے پی چیف موہن لال بڈولی اور گلوکار راکی ​​متل کے خلاف گینگ ریپ کے الزام میں کیس درج

ہریانہ کے بی جے پی چیف موہن لال بڈولی اور گلوکار راکی ​​متل کے خلاف کسولی میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے بی جے پی لیڈر اجیت پال سنگھ چوہان کو پارٹی کی ہی ایک خاتون لیڈر سے مبینہ ریپ اور جبری وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فیکٹ چیک: بی جے پی کے ویڈیو میں نظر آنے والی خراب سڑکیں ہریانہ کی ہیں، دہلی کی نہیں

بی جے پی نے دہلی کی سڑکوں کی خستہ حالی کا ویڈیو جاری کرکے عام آدمی پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ آلٹ نیوز کے فیکٹ چیک میں سامنے آیا ہے کہ بی جے پی کے ویڈیو میں دکھائی جانے والی سڑکیں دہلی کی نہیں ہیں، بلکہ فرید آباد، ہریانہ کی ہیں، جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے۔

دہلی فسادات: عدالت نے ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر پولیس افسر کی سرزنش کی

دہلی فسادات کے ایک معاملے میں مقامی عدالت نے پایا کہ دہلی پولیس کے ایک تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا۔ عدالت نے دہلی پولیس کمشنر کو پولیس اہلکار کے طرز عمل کا جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈائری کی دنیا: کتنی سچی، کتنی فریبی

ویڈیو: ادبی ڈائری ادب کی وہ صنف ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ مصنف یہاں ان باتوں کو شیئر کرتا ہے جو اس نے دنیا سے چھپائی ہیں۔ مصنف-صحافی امیتاو کمار نے کووڈ وبائی بیماری کے بعد سے کئی رسائل و جرائد میں اپنے تجربات درج کیے ہیں۔ ان سے دی وائر ہندی کے مدیرآشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔

چالیس فیصد سے زیادہ سرکاری ٹینڈر ’میک ان انڈیا‘ کے اصولوں کی تعمیل نہیں کر سکے: رپورٹ

اکتوبر 2021 اور فروری 2023 کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے 1750 ٹینڈر جاری کیے، جن میں سے 936 ٹینڈر ‘میک ان انڈیا’ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ لفٹ، سی سی ٹی وی، طبی آلات اور کمپیوٹر میں غیر ملکی برانڈز کو ترجیح دینے کے معاملے سامنے آئے۔

مدھیہ پردیش: دلت شخص سے پرساد لینے پر 20 خاندانوں کا سماجی بائیکاٹ

چھتر پور کے اٹرار گاؤں میں ایک دلت شخص سے پرساد لینے پر 20 خاندانوں کا مبینہ طور پر سماجی بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ سرپنچ پر بائیکاٹ کا حکم دینے کا الزام ہے، جس کے بارے میں متاثرہ خاندانوں نے ایس پی سے شکایت کی ہے۔ مصالحت کی کوششوں کے باوجود حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

جھارکھنڈ: ایک پرائیویٹ اسکول کی تقریباً 100 طالبات کو شرٹ اتارنے کی سزا دینے کا معاملہ کیا ہے

دھنباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں دسویں جماعت کی سو سے زیادہ طالبات نے بورڈ کے امتحانات سے قبل اسکول کے آخری دن ایک دوسرے کی شرٹ پر پیغامات لکھے تھے۔ الزام ہے کہ اس سے ناراض ہو کر پرنسپل نےسب سے اپنی شرٹ جمع کرنے کو کہا اور طالبات بلیزر میں ہی گھرواپس گئیں۔ پرنسپل کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

’متنازعہ ڈھانچے کو مسجد نہ کہیں، مسلمانوں کو سنبھل مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیے‘: یوگی آدتیہ ناتھ

میڈیا ہاؤس ‘آج تک’ کے زیراہتمام منعقد ایک کانکلیو میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنبھل میں ہری ہر مندر کے مبینہ انہدام کے سلسلے میں مسلم کمیونٹی سے ‘اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے’ اور ‘سناتن دھرم کی علامتوں کی راہ میں غیر ضروری رکاوٹیں نہ ڈالنے’ کے لیے بھی کہا۔

کیرالہ: 5 سال میں 60 سے زیادہ لوگوں نے 18سالہ کھلاڑی کے ساتھ جنسی استحصال کیا، 14ملزم گرفتار

یہ مبینہ معاملہ اس وقت سامنے آیا، جب کیرالہ مہیلا سماکھیا سوسائٹی کے ممبران نے علاقے کے دورے کے دوران متاثرہ سے ملاقات کی۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزمین کے خلاف پاکسو اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کی دفعات لگائی ہیں۔

مدھیہ پردیش: سابق بی جے پی ایم ایل اے کے گھر پر انکم ٹیکس چھاپے ماری کے دوران مگرمچھ ملے

ساگر ضلع کے سابق بی جے پی ایم ایل اے ہرونش سنگھ راٹھور کے یہاں چھاپے کے دوران انکم ٹیکس حکام کو کروڑوں کی نقدی، سونے اور چاندی کے زیورات کے ساتھ ہی مگرمچھ بھی ملے۔ راٹھور اور ان کے کاروباری پارٹنر پر انکم ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے۔

گوری لنکیش قتل کیس: گرفتار کیے گئے آخری ملزم کو بھی ملی ضمانت، اب تمام ملزمین باہر

بنگلورو کی ایک عدالت نے گوری لنکیش قتل کیس میں حراست میں لیے گئے آخری ملزم شرد بھاؤ صاحب کلسکر کو ضمانت دے دی۔ اس معاملے میں 18 شریک ملزمان میں سے 16 پہلے ہی ضمانت پر باہر ہیں۔ ایک اور ملزم وکاس پاٹل مفرور ہے اور اسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔