دی وائر نے 20 جون کو شائع اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ راجستھان کی وسندھرا راجے حکومت نے ریگولیشن کو طاق پر رکھ کر کرولی ضلع میں مندر ٹرسٹ کی زمین بابا رام دیو کو لیز پر دے دی ہے۔
پاناما پیپرس کے پہلے لیک میں کئی ہندوستانی کاروباریوں کے نام سامنے آئے تھے۔ جس کی زیادہ تر کاروباریوں نے مخالفت کی تھی۔لیکن اب نئےلیک ہوئے دستاویزوں سے پرانے الزام پختہ ہورہے ہیں ۔
اس معاملے کو لے کرمتاثرہ جوڑے نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے تحریری شکایت کی تھی اور بتایا تھاکہ ایک مسلمان کے ساتھ شادی کے بعد نام نہیں بدلنے پر اس کی بے عزتی کی گئی اور اس کے شوہر سے مذہب تبدیل کر نے کو بھی کہاگیا۔
ماہی گیروں کو پچھلے 6مہینے سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور کمپنی نے ان کے پاسپورٹ اور سفر کے دوسرے دستاویزوں کو اپنے پاس رکھ لیا ہے۔
مشتاق احمد یوسفی گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
اس معاملے میں آرگنائزر راجہ خان، ڈی جے پلیئر آشیش کمار سمیت 8لوگوں اور تقریباً 20 نامعلوم لوگوں کو ملزم بنایا گیا۔اب تک 8 لوگوں کی گرفتاری ہو چکی ہے۔
آر ٹی آئی کارکن راجیندر سنگھ نے ٹیچرس ،پولیس تقرری معاملے کے گھوٹالے، منریگااور اندرا آواس یوجنا، ایل آئی سی سے جڑے گھوٹالوں کا انکشاف کیاتھا۔
غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے کئی کڑے فیصلے جس میں نوٹ بندی سے لے کر جی ایس ٹی تک نفاذ ہے وہ سب اروند کے وقت میں ہی لیے گئے۔
اتر پردیش کوشامبی ضلع کی چایل سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے سنجے کمار گپتا نے بجلی محکمے پر ہندوؤں کااستحصال کرنے کا الزام لگایا۔
15سال پرانے ایک معاملے میں ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کے ایک فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد پر کسی بھی رواج یا تقریب میں شامل ہونے کا دباؤ بنانے کا اختیار کسی کو بھی نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے استعفیٰ کے بعد گورنر اے این ووہرا نے صدر جمہوریہ ہند کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں ریاست میں مرکزی حکومت کو نافذ کرنے کی سفارش کی تھی ۔صدر نے ووہرا کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔
سینئر کانگریسی رہنما دگوجئے سنگھ پہلے بھی سنگھ پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام لگا چکے ہیں۔
3 سال پرانا پی ڈی پی -بی جے پی اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے آج یہ اعلان کیا ہے۔
ہاپوڑ کےایس پی سنکلپ شرما کے مطابق یہ گئوکشی کا معاملہ نہیں ہے۔ملزمین کے خلاف کڑی کارروائی کی جائےگی۔
آئی سی آئی سی آئی بینک کی سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر اور ان کی فیملی کے ممبر ویڈیوکان قرض معاملے میں مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سندیپ بخشی بینک سی او او بنائے گئے ہیں۔
کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ایک ممبر نے کہا، اداریہ لکھنے والے ہاتھ ہم سے چھین لیے گئے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے مانو ہماری سیاہی سوکھ گئی ہے ،اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنا احتجاج درج کرائیں۔
مراٹھی قلمکار ونئے ہاردیکر نے سوال اٹھایا کہ ایمرجنسی کے دوران جیل میں ڈال دئے گئے لوگوں کے مقابلے میں آر ایس ایس کے کارکن زیادہ تھے۔ کیا حکومت ان کو نقد انعام دینا چاہتی ہے۔
انٹرویو:اسلام اور فیمنزم کا تو مطلب یہی ہے کہ اسلام سے زیادہ فیمنسٹ کوئی مذہب ہی نہیں ہے۔
وزیر صحت ستیندر جین کے بعد نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی بھی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ دونوں کو ایل این جے پی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔
شجاعت کا سب سے اہم کام یہ تھا کہ وہ کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کو ملانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے
گورکھپور میڈیکل کالج میں بچوں کی موت معاملے کے ملزم ڈاکٹر کفیل نے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی مانگ کی ہے۔ بانس گاؤں سے بی جے پی ایم پی کملیش پاسوان نے الزامات سے انکار کیا۔
دودھ، سبزی ،دوائیاں جیسی ضروری اشیا کی ڈھلائی کو ہڑتال کو الگ سے رکھا گیا ہے۔جی ایس ٹی کے بعد سے ہی ٹرانسپورٹر تنظیمیں حکومت سے ٹکراؤ کے موڈ میں ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جن پر بینک کے 25 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کے قرض بقایا ہیں اوراہل ہونے کے باوجود انھوں نے یہ بقایا ادا نہیں کیا ہے۔ نئی دہلی: پنجاب نیشنل بینک (پی این بی )کے جان بوجھ کر قرض نہ چکانے والے (ول […]
ایک تجزیے کے مطابق اگر بی ایس پی اور کانگریس آئندہ الیکشن ساتھ ساتھ لڑتے ہیں تو دونوں پارٹیوں کو فائدہ ہوگا۔
سیلاب سے 6 ضلع میں ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 23 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ نئی دہلی: آسام میں سیلاب کی وجہ سے حالات اور خراب ہو گئے ہیں۔ اس سےآسام کے 6 ضلع میں ساڑھے 4 لاکھ سے […]
عید کی چھٹی کو لے کر ممتا بنرجی کی نوٹس،شہلا کے خلاف ایف آئی آر، راہل کا بیان اور دگووجئے سنگھ کا ٹوئٹ۔
1980 میں اساتذہ کیلئےتربیتی پروگرامس سے شروع ہونے والاتامل ناڈو سائنس فورم آج تمل سماج میں ابتدائی تعلیم کولیکرسنجیدگی پیدا کرنےمیں کامیاب ہورہا ہے۔
نڈال نے اب فرنچ اوپن میں گیارہ خطاب اپنے نام کر لئے ہیں،وہیں انٹر کانٹی نینٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں چھتری نے ہندوستان کو خطاب دلا نے میں کامیابی حاصل کی۔
گوڈا سے بی جے پی کے رکن پارلیامان نشی کانت دوبے ملزموں کے ساتھ آ گئے ہیں ۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ گرفتار ملزموں کو قانونی کیس لڑنے میں جو بھی خرچ ہوگا ،وہ کریں گے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرا نجی فیصلہ ہے۔
گیا ضلع کے کوچ میں 20 لٹیروں کے گروپ نے ایک ڈاکٹر کی فیملی کو راستے میں روککر ان کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔
پولیس اور فوج کی جوائنٹ فورس کو اورنگ زیب کی لاش کالمپورا سے قریب 10 کلو میٹر دور گسو گاؤں میں ملی۔ اس کے سر اور گردن پر گولیوں کے نشان ہیں۔ جوان کی شوپیاں میں تعیناتی تھی۔
سینئر صحافی شجاعت بخاری پر 2000 میں بھی ایک حملہ ہوا تھا جس کے بعد ان کو پولیس پروٹیکشن دیا گیا تھا۔
حکومت نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو خارج کیا ہے جس میں مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلا ف ورزی کے الزام لگائے گئے ہیں ۔
ایس آئی ٹی نے مشتبہ افراد سے ایک ڈائری بر آمد کی ہے جس میں فلمساز کرناڈ کے علاوہ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب بی ٹی للتا نایک، نیدومامیڈی مٹھ کے سربراہ ویربھدر چناملاسوامی اور سی ایس دوارکاناتھ کے نام شامل ہیں۔
بی جے پی ایم ایل اے پنا لال شاکیہ نے عورتوں کو دی ہے نصیحت کہا ؛عورتیں بانجھ رہیں مگر ایسے بچے پیدا نہ کریں جو ‘ سنسکاری’ نہ ہوں اور سماج میں خرابی پیدا کرتے ہوں۔
نارتھ ایسٹ میں عام زندگی متاثر ،گزشتہ 48گھنٹوں میں 6 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ۔ریاستی حکومت نے مرکز سے مانگی مدد۔
سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ مغربی ہندوستان کی دھول بھری آندھی کی وجہ سے ہوا کا معیار بگڑا ۔ دہلی این سی آر میں پی ایم 10 کی سطح بڑھنے سے ہوا میں گھٹن ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈروں کے مطابق یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح مودی –شاہ کی جوڑی پارٹی کی اندرونی جمہوریت اور اس کی روایات کو ختم کر رہی ہے۔
پرشورام واگھمارےکو بنگلور میں تھرڈ اڈیشنل چیف مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔کورٹ نے اس کو 14 دنوں کی پولیس کسٹڈی میں بھیجا۔
میں زبردستی اسکارف یا برقعہ نہیں پہننا چاہتی ۔مجھے لگتا ہے کہ ایرانی قانون کے تحت جبراً اسکارف پہننا میرے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔