خبریں

علامتی تصویر (فوٹو: پی ٹی آئی)

سینما گھروں میں کھانے پینے کی چیزیں عام قیمتوں پر بیچی جانی چاہئے : بامبے ہائی کورٹ

بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ سینما گھروں میں بکنے والے کھانے کے سامان اور پانی کی بوتلوں کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ہم نے خودہی یہ محسوس کیا ہے۔ سینما گھروں کو ان کو عام قیمتوں پر بیچنا چاہئے۔

(فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر / mppost1)

مدھیہ پردیش : نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترا کے اعلان کے بعد پانچ باباؤں کو وزیر کا درجہ

سنت سماج نے کہا تھا کہ ریاست کے 45 ضلعوں میں نرمدا کنارے لگائے گئے 6.5 کروڑ پودوں کی گنتی کرائی جائے‌گی۔ سنتوں نے اس سرکاری دعویٰ کو مہاگھوٹالہ قرار دےکر نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل (فوٹو : پی ٹی آئی)

سرکاری بینکوں کو 650 کروڑ کا چونا لگانے والی کمپنی سے وزیر ریل کا کیا رشتہ تھا؟

2010 تک پیوش گوئل ایک ڈفالٹر کمپنی شرڈی انڈسٹریز کے ڈائریکٹر تھے جس نے سرکاری بینکوں سے لیا قرض چکایا نہیں، الٹے ایک دوسری  کمپنی کے ذریعے گوئل کی بیوی کی فرم کو 1.59 کروڑ روپے  کا اَن سکیورڈ لون(Unsecured Loan) دیا۔ ایسے وقت میں جب بینکوں میں […]

PrinceSalman

اسرائیل کو ’اپنی سرزمین کا حق‘ حاصل ہے، سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے طاقتور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی سرزمین کا ’حق‘ حاصل ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے کسی اہم رہنما نے کبھی اتنے کھل کر اسرائیل کے اپنی سرزمین کے حق کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

علامتی تصویر

راجستھان : بھیڑ نے دو دلت ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا

بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں سوموار کو ہوئے تشدد کے جواب میں آج صبح یہاں بھیڑ جمع ہوئی اور ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے صرف دلت ایم ایل اے کے گھروں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہاں ایک مال میں بھی آگ لگادی ۔

فوٹو : پی ٹی آئی

ایس سی، ایس ٹی قانون معاملہ : مرکز کی طرف سے نظر ثانی کی عرضی داخل

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا مودی سرکار دلتوں کی حمایت میں ہے ۔ہم نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن ڈالی ہے۔اس کو حکومت کے سینئر وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

علامتی تصویر / فوٹو : پی ٹی آئی

ممبئی : تین طلاق بل کے خلاف لاکھوں مسلم خواتین کا مظاہرہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اس احتجاجی مظاہرے کے لیے مسلم اکثریتی علاقوں مدن پورہ،محمد علی روڈ،ماہم ،باندرہ بھارت نگر،شیخ مصری انٹاپ ہل ،گوونڈی ،جوگیشوری ،اندھیری ،ڈونگری ،ناگپارہ اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں بسیں اور کاریں روانہ ہوئیں ۔

پریس کانفرنس کے دوران روتے ہوئے اسمتھ / فوٹو : رائٹرز

کھیل کی دنیا : بال ٹیمپرنگ معاملہ، افغانستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کرکٹ یا کسی دوسرے کھیل کو صرف کھیل ہی کیوں نہیں سمجھا جاتا؟اگر ان کھیلوں کو کھیل سے زیادہ کچھ سمجھا جانے لگے گا تبھی کھلاڑی ان کھیلوں میں کچھ الگ’ کھیل ‘کرنے کی سوچیں گے۔

تشدد کے بعد رانی گنج میں گشت کرتے پولیس اہلکار/فوٹو:پی ٹی آئی

آسنسول کے امام نےقائم کی مثال ،کہا؛’بدلے کی بات کریں گے تو میں شہر چھوڑ کر چلا جاؤں گا‘

’میں امن چاہتا ہوں۔ میرا بیٹا تو جا چکا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ کوئی خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہوجائے۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بدلا لیا گیا تو میں آسنسول چھوڑ دوں گا ۔اگر آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں تو انگلی بھی نہیں اٹھائیں گے۔

Sandeep-Sharma-Bhind-Collage

صحافی سندیپ کو دو اجنبی ہسپتال کے بجائے پوسٹ مارٹم ہاؤس کیوں لےکر گئے تھے؟

ایمبولینس کے ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ زخمی سندیپ کو ہسپتال لے جانے کے لئے موقع واردات پر پہنچے تو دو اجنبی شخص ایمبولینس میں گھس آئے۔ انہوں نے سندیپ کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر لے جانے کے بجائے سیدھے پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جانے کو کہا تھا۔

ambedkar

اتر پردیش : بدلے‌گا بابا صاحب امبیڈکر کا نام، جوڑا جائے‌گا ’ رام جی ‘ بھی

چیف سکریٹری کے ذریعے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ آئین کی آٹھویں فہرست میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا نام ‘ ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ‘ لکھا ہوا ہے۔ ریاستی حکومت کے تمام دستاویز میں اب ان کا صحیح نام درج ہوگا۔

Uzbek_DW

وسط ایشیائی ریاستیں طالبان کے ساتھ امن کیوں چاہتی ہیں؟

روس اور وسط ایشیائی ممالک نے افغان تنازعے میں زیادہ دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔ ازبکستان میں ایک اجلاس اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ طالبان کے ساتھ مبینہ روابط کی وجہ خطے میں اسلامک اسٹیٹ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ ہے۔