لشکر طیبہ کے مبینہ بلاگ پر شائع ہونے والا ایک دھمکی آمیز خط، جس کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ہیں،اورجس میں 21 مالکان، مدیران اور صحافیوں کا نام لیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر سری نگر کے تین میڈیا ہاؤس سے وابستہ ہیں۔
طبی اور صحت کے مسائل پر کام کرنے والی امریکی ویب سائٹ اسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق، کوویکسین بنانے والی کمپنی بھارت بایو ٹیک کے ایک ڈائریکٹر نے اعتراف کیا ہے کہ ویکسین کوتیار کرنے کے عمل میں کچھ ‘ضروری’ اقدامات چھوڑ دیے گئے تھے۔
مہاراشٹر کے واشم شہر میں ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوران راہل گاندھی نے سوشل میڈیا کمپنیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھلے ہی ای وی ایم محفوظ ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستانی انتخابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے۔
سپریم کورٹ مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کو چیلنج دینے والی متعدد عرضیوں پر سماعت کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک حلف نامہ پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کے بارے میں اس نے فروری 2016 میں آر بی آئی کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی اور اسی کے مشورے پر یہ فیصلہ لیا گیا۔
بتادیں کہ 17 جنوری 2018 کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ایک آٹھ سالہ بچی کی لاش ملی تھی۔ میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ قتل سے قبل لڑکی کے ساتھ کئی بار گینگ ریپ کیا گیا تھا۔ جون 2019 میں اس کیس کے کلیدی ملزم سانجی رام سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو قصوروارٹھہرایا گیا تھا۔
ویسٹ گارو ہلز آٹونومس ڈسٹرکٹ کونسل کے منتخب رکن اور بی جے پی کی میگھالیہ یونٹ کے نائب صدر برنارڈ این مراک کو 26 جولائی کو ان کے فارم ہاؤس سے جسم فروشی کا ریکیٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جھارکھنڈ میں سابقہ بی جے پی حکومت کے پانچ وزراء، جن میں سے چار فی الحال ایم ایل اے ہیں، کے پاس اے سی بی نے آمدنی سے زیادہ کے اثاثے کی تصدیق کی تھی۔ ان لیڈروں میں امر کمار باؤری، رندھیر کمار سنگھ، ڈاکٹر نیرا یادو، لوئس مرانڈی اور نیل کنٹھ سنگھ منڈا شامل ہیں۔
منی پور حکومت نے آنجہانی بریگیڈیئر سشیل کمار شرما کی کتاب ‘دی کمپلیکسٹی کالڈ منی پور: روٹس، پرسیپشنز اینڈ ریئلٹی’ میں درج معلومات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگا دی ہے۔ کتاب میں منی پور ریاست کے ہندوستان میں الحاق سے متعلق تاریخ بیان کی گئی ہے۔
کرناٹک میں میسور-کوڈاگو لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی ایم پی پرتاپ سمہا نے میسور- اوٹی روڈ پر بنے ایک بس اسٹینڈ کو مسجد سے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یا تو انتظامیہ اسے تین چار دن کے اندر منہدم کر دے، ورنہ وہ خود جے سی بی لاکر اس کو گرا دیں گے۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ میگزین آرگنائزرنے اپنے تازے شمارے کی کور اسٹوری میں ای– کامرس کمپنی ایمیزون پر ہندوستان کی شمال–مشرقی ریاستوں میں تبدیلی مذہب کے لیے فنڈنگ مہیاکرنے کا الزام لگایا ہے۔ کمپنی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
سپر اسٹار کرشنا نے پانچ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں 350 سے زیادہ فلموں میں کام کیاتھا۔ 1974 میں انہوں نے تیلگو زبان کی پہلی سنیما اسکوپ فلم ‘الوری سیتارام راجو’ میں مرکزی رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے تیلگو میں پہلی 70 ایم ایم فلم ‘سمہاسنم’ بھی پروڈیوس اور ڈائریکٹ کی تھی۔ انہیں 2009 میں پدم بھوشن سے سرفراز کیا گیا تھا۔
کرناٹک کے اسکولی تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے اعلان کیا ہے کہ ‘ویویکا’ اسکیم کے تحت بنائے جانے والے نئے کلاس روم ایک جیسے ہوں گے اور ان کوبھگوا رنگ سے پینٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ بھگوا رنگ کا مشورہ آرکیٹیکٹس نے دیا ہے اور یہ کسی نظریے کی پیروی نہیں ہے۔
گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے اسی عدالت میں ایک عرضی دائر کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ایک ملحد یا خدا میں یقین نہ رکھنے والے کو عدالت میں خدا کے نام پر حلف لینے کے لیے کیوں مجبور کیا جانا چاہیے؟
ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے تمام ریاستوں کے سبسڈیری انٹلی جنس بیورو کے ساتھ میٹنگ کی تھی، جس میں حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر ریاست میں غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کریں اور انہیں گرفتار کرکے ان کے ملک ڈی پورٹ کریں۔
دیپک چورسیا پاکسو ایکٹ کے تحت درج ایک معاملے میں مقدمے کا سامنا کر ر ہے ہیں، جہاں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک نابالغ اور اس کے خاندان کے ایڈیٹیڈ اور فحش ویڈیو نشر کیے تھے۔ حال ہی میں نچلی عدالت نے ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔
ایک عرضی میں ماہرین تعلیم کے ایک گروپ نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے الکٹرانک ڈیوائس کی ضبطی ، جانچ اوراس کے تحفظ کے لیے رہنما خطوط وضع کرنے کی مانگ کی تھی۔ اس کا جواب نہ دینے پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت پر 25000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
غیرسرکاری تنظیم سینٹر فار پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دلت برادریوں کےان لوگوں کو بھی ریزرویشن اور دیگر فوائد دیے جائیں، جنہوں نےاسلام اور عیسائیت کو اپنا لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے سابق جج روہنٹن فلی نریمن نے موجودہ دورمیں ملک میں اخوت اور بھائی چارے کے آئینی اصول کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی کو بگاڑنے والے بیانات( ہیٹ اسپیچ) کے معاملوں میں دیوانی عدالتوں کو مالیاتی ہرجانہ لگانے کا اختیار دیا جانا چاہیے۔
اترپردیش میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں آیوش کورسز کے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ آیوش گھوٹالہ صرف ایک گھوٹالہ ہے، جب پردہ اٹھے گا تو بہت سے گھوٹالے سامنے آئیں گے۔ بی جے پی کے ماتھے پر لگے کلنک کوتلک لگاکر نہیں مٹایا جا سکتا۔
غور طلب ہے کہ 5 نومبر 2013 کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے یوتھ ونگ کے اس وقت کے ریجنل سکریٹری پر حملہ کرنے آئے آر ایس ایس کے کارکنوں نے ان کے والد کو قتل کر دیا تھا ۔ قصوروار ٹھہرائے گئے آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو عدالت 14 نومبر کو سزا سنائے گی۔
گجرات کے سابق وزیر چندر سنگھ راؤل جی اس کمیٹی میں شامل تھے، جس نے بلقیس بانو گینگ ریپ اور ان کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے 11 مجرموں کو بری کرنے کے حق میں متفقہ طور پرفیصلہ دیا تھا۔گودھرا سے چھ بار ایم ایل اے رہ چکے راؤل جی نے ایک انٹرویو میں مجرموں کو ‘سنسکاری برہمن’ بتایا تھا۔
بنگلور میں ہونے والے ویر داس کے شو کو لے کر ہندو جن جاگرتی ویدیکے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شو کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا تھاکہ اس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور دنیا کے سامنے ہندوستان کی بدنامی ہو گی۔
خبروں کے مطابق، اتراکھنڈ کی آیورویدک اور یونانی خدمات کے عہدیدار کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں رام دیو کی پتنجلی دیویہ فارمیسی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پانچ دواؤں کی تیاری اوران کی تشہیر بند کرے۔ اس سے پہلے بھی کورونیل سمیت کچھ دوائیوں کے بارے میں سوال اٹھ چکے ہیں۔
مودی حکومت کےنوٹ بندی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی 58عرضیوں کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچ سےمرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئےاٹارنی جنرل نے حلف نامہ تیار نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے کارروائی ملتوی کرنے کو کہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ آئینی بنچ اس طرح سے کام نہیں کرتی اور یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گرو نانک جینتی کے موقع پر منعقد ایک پروگرام میں کہا تھاکہ ہم نےپارٹیشن کے شکار ہندو –سکھ خاندانوں کو شہریت ترمیمی ایکٹ بنا کرشہریت دینےکی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپوزیشن نے اسے تفرقہ انگیز اور انتخابی فائدے کے لیے دیا گیا بیان قرار دیا ہے۔
ای ڈبلیو ایس کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو بڑھانے کا وقت آ گیا ہے۔ یہ حد او بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو ان کی آبادی کے تناسب میں مواقع سے محروم کر رہی ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک حالیہ انٹلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی شہروں میں ‘اربن نکسل’ نیٹ ورک موجود ہیں اور حکومت نے ان کی پہچان کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک پروگرام میں کہا کہ 1991 میں اس وقت کے وزیر خزانہ منموہن سنگھ کی طرف سے شروع کی گئی اقتصادی اصلاحات نے ہندوستان کو ایک نئی سمت دکھائی۔ لبرل معیشت کی وجہ سے ملک کو ایک نئی سمت ملی۔ اس کے لیے ملک منموہن سنگھ کا قرض دار ہے۔
چیف جسٹس کے طور پر جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی مدت کار 10 نومبر 2024 تک رہے گی۔ انہوں نے جسٹس ادے امیش للت کی جگہ لی ہے، جن کی مدت 8 نومبر کو ختم ہو ئی۔ جسٹس چندرچوڑ ملک میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سی جے آئی جسٹس وائی وی چندرچوڑ کے بیٹے ہیں۔
گاندھی پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ہندوستانی زبانوں کے صحافیوں کو دیا جانے والا یہ ایوارڈ سال 2021 کے لیے آزاد صحافی اور یوٹیوبر اجیت انجم کو دیا گیا ہے۔
انڈین ایئر فورس میں ایئرمین ‘ایکس’ اور ‘وائی’ گروپ کی بھرتی کے لیے جولائی 2021 میں امتحان لیا گیا تھا، لیکن ابھی تک نتیجے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک امیدوار کو آرٹی آئی سے جانکاری ملی ہے کہ مذکورہ امتحان کے لیے 634249 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور معاہدہ پر مبنی ‘اگنی پتھ ملٹری ریکروٹمنٹ اسکیم’ کے پیش نظر نتیجہ جاری کرنے کےعمل کوروک دیا گیا ہے۔
‘دی انڈین جرنل آف اوپتھلمولوجی’ میں شائع ہوئے ایک ریسرچ پیپر میں تین ڈاکٹروں کےذریعے جولائی اور نومبر 2016 کے درمیان سری نگر میں پیلٹ گن سے متاثرہ افراد کے 777 آنکھوں کے آپریشن کی بنیاد پرکہا گیا ہے کہ ان میں سےتقریباً 80 فیصد لوگوں کی بینائی صرف انگلیوں کی گنتی تک محدود رہ گئی تھی۔
ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کی فتح پور اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا ایم پی کرپال پرمار پارٹی کے خلاف بغاوت کرکے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں فون کر کے انتخابی میدان سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ بنایا ہے۔
مینیجر پانڈے مارکسی نقاد کی حیثیت سے شہرت رکھتے تھے۔ وہ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں پروفیسر رہنے کے علاوہ بریلی کالج اور جودھپور یونیورسٹی میں بھی درس و تدریس سے وابستہ رہے۔
ریڈیکل ہندوتوا لیڈریتی نرسنہانند نے غازی آباد کے ڈاسنہ دیوی مندر میں بی جے پی کے سابق رکن پارلیامنٹ بیکنٹھ لال شرما کے یوم پیدائش کے موقع پر 17 دسمبر سے تین روزہ دھرم سنسد کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے پروگرام نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلے عام انتخابات فروری 1952 میں ہونے تھے، حالانکہ ہماچل پردیش کے کنو رضلع میں اس موسم میں برف باری کے پیش نظر اکتوبر 1951 میں انتخابات کروا دیے گئے تھے۔اس وقت 34 سال کے ماسٹر شیام سرن نیگی نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا تھا۔ وہ یکم جولائی 1917 کو ضلع کے کلپا نامی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔
معاملہ شیوپور ضلع کا ہے۔ یکم نومبر کو مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے ایک صفائی مہم کا اہتمام کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنماؤں کی آمد سے قبل میونسپلٹی کے عہدیداروں اور ملازمین نے کوڑا کرکٹ پھیلادیا اور پھر رہنماؤں نے جھاڑولگاتے ہوئے فوٹو کھنچوائے ۔
واقعہ اتر پردیش کے شاہجہاں پور کی ایک مسجد کا ہے۔ 2 نومبر کی شام جب امام مسجد پہنچے تو انہوں نے قرآن کو جلایا ہوا پایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسلم کمیونٹی کے سینکڑوں لوگ مسجد کے باہر جمع ہوگئے اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے رہیکوارہ گرام پنچایت میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 600 مکانات بنائے گئے ہیں، لیکن تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاغذات میں ان لوگوں کے نام گھروں کا الاٹمنٹ دکھایا گیا ہے، جن کی موت ہوچکی ہے۔ تقریباً 75 گھر تلاش کرنے پر بھی نہیں ملتے ہیں۔
گزشتہ 30 اکتوبر کو گجرات کے موربی شہر میں ماچھو ندی پر بنے کیبل پل کے اچانک ٹوٹ جانے سے تقریباً 141 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پل کی دیکھ بھال اور آپریشن کا ٹھیکہ اوریوا گروپ کے پاس تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے یہ ٹھیکہ کسی دوسری فرم کو دیا تھا، جسے انفراسٹرکچر سے متعلق کام کی تکنیکی جانکاری نہیں تھی۔