انکار کے بعد اب مرکزی حکومت  نے مانا، شرمک ٹرینوں میں97 لوگوں کی موت ہوئی

گزشتہ14 ستمبر کو شروع ہوئےپارلیامنٹ کی کارر وائی کے دوران لوک سبھا میں کل 10رکن پارلیامان نے مزدوروں کی موت سے متعلق سوال پوچھے تھے، لیکن سرکار نے یہ جانکاری عوامی کرنے سے انکار کر دیا۔مرکزی وزیرسنتوش گنگوار نے کہا تھا کہ ایسا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا ہے۔

گجرات: ماحولیاتی منظوری کے بغیر سابرمتی اور اسٹیچیو آف یونیٹی کے بیچ ہوائی خدمات کا کام شروع

سی پلین سروس اور سی پلین ہوائی اڈوں کے لیےلازمی ماحولیاتی منظوری نہیں لیے جانے کے باوجود ان منصوبوں پر کام شروع کرنا انوائرنمنٹ اِمپیکٹ اسسمنٹ نوٹیفکیشن 2006 کی خلاف ورزی ہے۔

میڈیا میں پیغام جانا چاہیے کہ کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا: جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

سدرشن نیوز کے ایک پروگرام کے متنازعہ ایپی سوڈ کے ٹیلی کاسٹ کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کسی پر روک لگانا ایٹمی میزائل کی طرح ہے، لیکن ہمیں آگے آنا پڑا کیونکہ کسی اور کے ذریعے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی تھی۔

دہلی: چینی انٹلی جنس کو حساس معلومات فراہم کر نے کے الزام میں صحافی گرفتار

دہلی پولس نے اسٹریٹجک معاملوں کے مبصراور کالم نگار راجیو شرما کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سے ڈیفنس سے متعلق خفیہ دستاویز ملے ہیں۔ شرما نے حال ہی میں چینی اخبار گلوبل ٹائمس کے لیے ایک مضمون لکھا تھا۔

شوپیاں مبینہ انکاؤنٹر: فوج  نے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کی خلاف ورزی کو قبول کیا، کہا-مارے گئے لوگ راجوری سے تھے

فوج نے جموں وکشمیر کے شوپیاں علاقے میں گزشتہ18 جولائی کو تین دہشت گردوں کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ وہیں راجوری کے متاثرہ خاندانوں کا کہنا تھا کہ انکاؤنٹر میں مارے گئے لوگ دہشت گرد نہیں، بلکہ مزدور تھے۔

آسام: گائے کا گوشت فروخت کر نے کے الزام میں  پیٹے گئے شخص کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی این ایچ آر سی کی ہدایت

اپریل 2019 میں بشو ناتھ ضلع کے 48 سالہ شوکت علی کو بھیڑ نے ان کی دکان پر پکا ہوا گائے کا گوشت بیچنے کے الزام میں پیٹا تھا اور خنزیر کا گوشت کھلایا تھا۔ این ایچ آر سی نے آسام سرکار کو علی کےانسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

دہلی فسادات: پنجڑہ توڑ ممبر نتاشا نروال کو ملی ضمانت، یو اے پی اے معاملے میں رہنا ہوگا جیل میں

نتاشا نروال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ پولیس کی جانب سے دکھائے گئے ویڈیو میں وہ نظر تو آ رہی ہیں، لیکن اس میں ایسا کچھ نہیں دکھ رہا ہے، جو یہ اشارہ دیتا ہو کہ وہ تشدد میں شامل تھیں یا انہوں نے تشدد بھڑکایا ہو۔

وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہوا ’راشٹریہ بے روزگار دوس‘

وزیر اعظم نریندر مودی کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر ٹوئٹر پر دن بھر کئی ایسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتے رہے، جن کے ذریعہ ٹوئٹر صارفین نے ملک میں بڑھتی بےروزگاری اور شدید معاشی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے جواب طلب کیا۔

کشمیر: حراست میں لیے جانے کے بعد نوجوان کی موت، گھر والوں نے پولیس پر لگایا قتل کا الزام

جموں وکشمیر پولیس نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کےالزام میں23سالہ عرفان احمد ڈار نام کے ایک نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ عرفان حراست سے بھاگ گئے تھے اور بعد میں ان کی لاش ملی تھی، لیکن اس نے موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

مہاراشٹر: بھیڑ کے تشدد میں دو دلت نوجوانوں کا قتل،گھر والوں نے کیا سی بی آئی جانچ کامطالبہ

معاملہ جالنا ضلع کا ہے۔اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ طویل عرصے سے چلے آ رہے زمینی تنازعےکی وجہ سے4ستمبرکو دو بھائیوں،22سالہ راہل بوراڈےاور25سالہ پردیپ بوراڈےکاایس ٹی کمیونٹی کے پچاس سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ کے ذریعےقتل کر دیا گیا۔

پارلیامنٹ میں کورونا سے ڈاکٹروں کی موت کا ذکر نہیں، آئی ایم اے نے کہا-ہیروز سے منھ پھیر رہی ہے سرکار

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کےپارلیامنٹ میں دیےگئے بیان میں کام کے دوران کورونا سے جان گنوانے والےڈاکٹروں کا ذکر نہ ہونے سے ناخوش انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایسے 382 ڈاکٹروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے انہیں شہید کا درجہ ینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ: نئے پارلیامنٹ ہاؤس کی تعمیر کا ٹینڈر ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ کو ملا

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت نئے پارلیامنٹ ہاؤس کی تعمیر موجودہ عمارت کے نزدیک ہی کی جائےگی۔ اس کے 21 مہینوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس پروجیکٹ کو لےکر ماہرین ماحولیات کی جانب سے لگاتار تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سال 2016-18 کے بیچ یو اے پی اے کے تحت 3005 معاملے درج، صرف 821 کیس میں چارج شیٹ داخل: سرکار

سرکار نے پارلیامنٹ میں یہ جانکاری بھی دی کہ سال 2017 اور 2018 میں ملک بھر میں 1198 لوگوں کواین ایس اےکے تحت حراست میں لیا گیا۔ مدھیہ پردیش میں این ایس اے کے تحت سال 2017 اور 2018 میں سب سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے بعد اتر پردیش کا نمبر ہے۔

ہندوستان کے بڑے رہنماؤں، ججوں، دفاعی عہدیداروں، کاروباریوں پر نظر رکھ رہی ہے چینی کمپنی کون سا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی ژنہوا ڈیٹا انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنی لمٹیڈ کے ذریعےہندوستان کے بااثررہنماؤں جیسے صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدرسونیا گاندھی، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کئی کاروباری گروپوں کے عہدیداران پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

فیس بک کی سابق ڈیٹا سائنٹسٹ کا دعویٰ، فیس بک کے ذریعے دہلی انتخاب کو متاثر کر نے کی کوشش کی گئی

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ایک سابق ڈیٹا سائنٹسٹ نے فیس بک پر کئی ملکوں کے انتخابات کو متاثر کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی کوششوں سے نمٹے میں فیس بک شفافیت لانے یاوقت پر کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی موت کا اعداد و شمار سرکار نے اکٹھا کیا، پھر بھی پارلیامنٹ کو بتانے سے انکار

دی وائر کےذریعےانڈین ریل کے 18زون میں دائر آر ٹی آئی درخواست کے تحت پتہ چلا ہے کہ شرمک ٹرینوں سے سفرکرنے والے کم سے کم 80 مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔مرکزی حکومت کے ریکارڈ میں یہ جانکاری دستیاب ہونے کے باوجود اس نے پارلیامنٹ میں اس کو عوامی کرنے سے منع کر دیا۔

مدارس اور مسلمانوں کی اصلاح کے حامی تھے مولانا امین عثمانی

بہت سے اسکالرز کی طرح مولانا امین عثمانی نے بھی اپنے پیچھے تصنیفات نہیں چھوڑیں،مگر انہوں نے جس طرح اجتہاد کا دروازہ کھولنے کا کام کیا اور فقہ اکیدمی کے توسط سے ایسے کام کروائے جو سوچنا بھی محال تھا۔وہ مدارس اور مسلمانوں کی زندگی میں اصلاح کے حامی تھے۔خصوصاً اسلام میں خواتین کو دیے گئے حقوق کےنفاذ کے زبردست حامی تھے اور چاہتے تھے کہ مسلمان اس پر سختی سے عمل کریں۔

آسام: سرحدی اضلاع کے فارنرس ٹربیونل میں مسلمان وکلاء کو ہٹا کر ہندوؤں کی تقرری کی گئی

مذہب کی بنیادپر فارنرس ٹربیونل کےسرکاری وکلاءکی تقرری سے پہلے ریاستی حکومت سرحدی اضلاع میں این آرسی سے باہر رہنے والے لوگوں کی شرح کو لےکر کئی بار اپنی تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔

یو پی اے سرکار کو گرانے کے لیے ’انڈیا اگینسٹ کرپشن‘ تحریک کو بی جے پی اور سنگھ کی حمایت حاصل تھی: پرشانت بھوشن

سینئر وکیل پرشانت بھوشن انڈیا اگینسٹ کرپشن کے کورممبر تھے،جنہیں سال 2015 میں مبینہ طور پرتنظیم مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے یوگیندریادو کے ساتھ پارٹی سے باہرکر دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ’یوپی ایس سی جہاد‘ شو کو مسلمانوں کو بدنام کر نے کی کوشش قرار دیا، لگائی روک

سدرشن نیوز کے بند اس بول شو کے‘نوکر شاہی جہاد’ایپی سوڈکےٹیلی کاسٹ کو روکتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہونے کے ناطے یہ کہنے کی اجازت نہیں دے سکتے کہ مسلمان سول سروسز میں گھس پیٹھ کر رہے ہیں۔ اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صحافی کو ایسا کرنے کی پوری آزادی ہے۔

دہلی فسادات: نو سابق آئی پی ایس افسروں نے پولیس کی جانچ پر اٹھائے سوال

آئی پی ایس افسروں نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر فسادات سےمتعلق تمام معاملوں کی غیرجانبداری سےدوبارہ جانچ کرانے کی گزارش کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شہریت قانون کی مخالفت کر رہے لوگوں کو اس میں پھنسانا افسوس ناک ہے۔ بنا کسی ٹھوس ثبوت کے ان پر الزام لگاناغیرجانبدارانہ جانچ کے تمام ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

یوپی: مغل میوزیم کا نام بدلنے کا حکم، وزیراعلیٰ بو لے-ہمارے ہیرو مغل کیسے ہو سکتے ہیں

آگرہ میں بن رہے مغل میوزیم کاسنگ بنیاد2016 میں اس وقت کےوزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے رکھا تھا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کا نام بدلتے ہوئے کہا کہ نئے اتر پردیش میں غلامی کی علامتوں کی  کوئی جگہ نہیں۔ ہمارے ہیرو شیواجی مہاراج ہیں۔ نئی دہلی: اتر […]

اتر پردیش: نئے اسپیشل سکیورٹی فورس کی تشکیل، بنا وارنٹ تلاشی اور گرفتاری کا اختیار

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ریاست میں ایک نئے اسپیشل سکیورٹی فورس کی تشکیل کرنے جا رہی ہے، جس کےاختیارات سی آئی ایس ایف کے برابر ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ فورس کا کوئی بھی ممبرمجسٹریٹ کے کسی آرڈر اور وارنٹ کے بغیر کسی کو گرفتار کر سکتا ہے، ساتھ ہی اسے بنا وارنٹ تلاشی لینے کااختیار بھی ہوگا۔

ریا چکر ورتی کے معاملے نے ان کو نہیں بلکہ معاشرے کی خرابیوں اور عورت مخالف رویے کو بے نقاب کیا ہے

قرون وسطی کے یورپ میں خواتین کو جادوگرنی بتاکر‘وچ ٹرائل’ہوا کرتے تھے، جن کے بعد پچاسوں ہزارخواتین کو ستونوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا تھا۔اس وقت اذیت دےکر (ٹارچر)خواتین سے جرم قبول کروا لیا جاتا تھا۔ ریا کا بھی‘میڈیا ٹرائل’نہیں ہوا ہے، ‘وچ ٹرائل’ ہوا ہے۔

دہلی فسادات: پولیس نے ’سازش‘ کا دائرہ بڑھایا، کارکنوں اور ماہرین تعلیم کا نام گھسیٹا

دہلی پولیس نے تین ملزم طالبعلموں کے بیانات کےسہارے دعویٰ کیا ہے کہ یوگیندریادو، سیتارام یچوری،جیتی گھوش،پروفیسراپوروانندجیسےلوگوں نےسی اے اےکی مخالفت کر رہے مظاہرین کو‘کسی بھی حد تک جانے کو کہا تھا’اور سی اے اے-این آرسی کو مسلمان مخالف بتاکر کمیونٹی میں ناراضگی بڑھائی۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے نام بطور ملزم شامل نہیں ہیں۔

ٹوئٹر نے سوامی اگنی ویش کی موت پر کیے گئے سابق سی بی آئی ڈائریکٹر کے قابل اعتراض ٹوئٹ کو ہٹایا

سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائریکٹر اورسابق آئی پی ایس افسر ایم ناگیشور راؤ نے 80سالہ سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کی موت پر ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ اچھا ہوا چھٹکارا ملا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یمراج سے شکایت ہے کہ انہوں نے اتنا لمبا انتظار کیوں کیا!

بی جے پی کیوں چاہتی ہے سشانت کے مدعے پر ہو بہار انتخاب؟

ویڈیو: اسمبلی انتخاب نزدیک آتے ہی بہار کی سیاست گرمانے لگی ہے۔ آرجےڈی کےقدآوررہنما رگھوونش پرساد سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سشانت سنگھ کی موت کو بھی مدعا بنایا جا رہا ہے۔ اس پر دی وائر کے پالیٹیکل افیئرس ایڈیٹر اجئے آشیرواد اور سیاسی مبصر سجن کمار سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

ریا بنام کنگنا پر سورا بھاسکر کا جواب

ویڈیو: اداکارہ ریا چکرورتی کی گرفتاری سے لےکر کنگنا رناوت کی وائی سیکورٹی جیسے مدعے نیوز چینلوں اور سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ اس پراداکارہ سورا بھاسکر سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفا خانم شیروانی کی بات چیت۔

اتر پردیش: کورونا کٹ کی خریداری میں گھوٹالے کا الزام، دو افسران معطل، جانچ کے لیے بنی ایس آئی ٹی

اتر پردیش کے سلطان پور ضلع سے بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے خط لکھ کرکورونا وائرس کے علاج کے لیے خریدے گئے طبی آلات کی قیمت میں گھوٹالے کےالزام لگائے ہیں۔الزام ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں آکسی میٹر اور تھرمامیٹر طے قیمت سے کئی گنازیادہ قیمت پرخریدے گئے۔

کورونا کے دور میں گھروں کے اندر رہنے کی ہدایتوں کے بیچ 48 ہزار گھروں کو توڑنے کا حکم

گزشتہ31 اگست کو سپریم کورٹ نے دہلی میں ریلوے ٹریک کے کنارے بسی 48 ہزار جھگیوں کو تین مہینے کے اندر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کی اس ہدایت میں کئی ضروری پہلوؤں پر ٹھیک سےتوجہ نہیں دی گئی ہے، لیکن ان میں سب سے اہم رہائشی حقوق کو نظرانداز کرنا ہے۔

این آئی اے عدالت نے یو اے پی اے کے ملزمین کو ضمانت دیتے ہو ئے کہا-احتجاج کرنا آئینی حق

گزشتہ سال نومبر میں کیرل پولیس نے ماؤنوازوں سےمبینہ تعلقات کےالزام میں دوطالبعلم کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دونوں کو نو ستمبر کو ضمانت دی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے دی ’یوپی ایس سی جہاد‘ والے شو کو نشر کر نےکی اجازت، عدالت نے بھیجا نوٹس

وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو سدرشن نیوز کے شو‘بند اس بول’کے متنازعہ نوکر شاہی جہاد والے ایپی سوڈ کو نشر کرنے کی اجازت دی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس کے خلاف دائر ہوئی عرضی پر وزارت سے جواب مانگاہے۔

اتر پردیش میں اس سال 139 لوگوں پر این ایس اے لگا، آدھے سے زیادہ معاملے گئوکشی سے متعلق: رپورٹ

ااس سال 19 اگست تک یوپی پولیس نے ریاست میں 139 لوگوں کے خلاف این ایس اے لگایا ہے، جن میں سے 76 معاملے گئوکشی سے جڑے ہیں۔ 31 اگست تک صرف بریلی پولیس زون میں ہی 44 لوگوں پر این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔