مظاہرین کی ہورڈنگ: سپریم کورٹ میں چل رہی شنوائی کے بیچ یوگی سرکار لے آئی قانون
اتر پردیش کابینہ نے جلوس، مظاہرہ ، بند وغیرہ کے دوران پرائیویٹ اور پبلک پراپرٹی کے نقصان کی بھرپائی کے لیے جمعہ کو ایک آر ڈیننس کی تجویز کو منظوری دی۔
اتر پردیش کابینہ نے جلوس، مظاہرہ ، بند وغیرہ کے دوران پرائیویٹ اور پبلک پراپرٹی کے نقصان کی بھرپائی کے لیے جمعہ کو ایک آر ڈیننس کی تجویز کو منظوری دی۔
کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جیوترادتیہ سندھیا کےسیاسی مستقبل کو لےکر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا بی جے پی میں بھی ان کا وہی رتبہ قائم رہ پائےگا، جو کانگریس میں تھا؟
اعداد وشمار کے مطابق ایک دن میں ہونے والی موت کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما گوپال رائے نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر این پی آرنافذ ہو گیا توملک کی ایک بڑی آبادی اس سے متاثر ہوگی۔
جسٹس مرلی دھر نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات سے پہلے بی جے پی کےکچھ رہنماؤں کی جانب سے مبینہ طور پر ہیٹ اسپیچ کے معاملے میں کیس درج کرنے میں ناکامیاب رہنے کو لےکر دہلی پولیس کی کھینچائی کی تھی۔ اس کے اگلے دن 26 فروری کی رات کو مرکزی حکومت نے ان کا تبادلہ کر دیا تھا۔
مرکزی وزارت صحت نے کرناٹک میں کلبرگی کے رہنے والے 76 سالہ ایک بزرگ کی موت کورونا وائرس انفیکشن سے ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دہلی حکومت نے کوروناوائرس کے بڑھتے قہر کے مدنظر اسکولوں، کالجوں اور سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بندکرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی جے پی سے نکالے گئے کلدیپ سنگھ سینگر نے عدالت میں جرح کے دوران کہا کہ اگر انہوں نےکچھ غلط کیا ہے تو ان کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے، ان کی آنکھوں میں تیزاب ڈال دیاجانا چاہیے۔
اس سے پہلے دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے مدنظراسکولوں، کالجوں اور سنیما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر ین کی تعداد بڑھکر 73 ہوئی۔ راشٹرپتی بھون جمعہ سے عوام کے لئے بند۔ خطرے کی وجہ سےامریکی وزیر دفاع کا ہندوستانی دورہ رد۔
ایک شکایت گزار نے سال 2014 میں الزام لگایا تھا کہ جیوترادتیہ سندھیا نے گوالیار میں ایک پراپرٹی کے دستاویزوں میں ہیر پھیر کرکے 6000 فٹ کی زمین کا حصہ ان کو بیچا تھا۔ حال ہی میں جیوترادتیہ سندھیا کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
مرکزی حکومت کے ذریعے جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور اس کو دو ریاستوں میں باٹنے کے فیصلے کے بعد سے ہی پچھلے سات مہینے سے زیادہ وقت سے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ حراست میں تھے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا، ‘این پی آر کے لیے کسی طرح کے دستاویز نہیں مانگے جائیں گے۔ اگر کسی کے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے تو اس کو شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔’
حکومت ہند نے نمونوں کی جانچ کرنے کے لیے 52 لیبارٹری بنائی ہیں جبکہ 57 لیبارٹری کو رونا وائرس متاثرین کے نمونے جمع کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں تاکہ علاج اور متاثرین کی پہچان کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔
پیلیٹ گن پر روک لگانے کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ جب تک بے قابو بھیڑ کے ذریعے تشدد کیا جاتا ہے، طاقت کا استعمال ناگزیر ہوتا ہے۔
اپوزیشن پارٹیوں نے دہلی تشدد کے دوران وزارت داخلہ اور دہلی پولیس پر اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا اور مانگ کی کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں عدالتی جانچ کرائی جانی چاہیے۔
مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹانے کے بعد 396 لوگوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو لوک سبھا کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 25 فروری کے بعد دہلی میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ پولیس نے 36 گھنٹے میں فسادات پر قابو پا لیا تھا۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو حکم دیا تھا کہ لکھنؤ میں سی اے اے مخالف مظاہرین کے نام، فوٹو اور ان کے پتے کے ساتھ لگائی گئی تمام ہورڈنگس فوراً ہٹائی جائیں۔ سپریم کورٹ نے اس حکم پر روک نہیں لگائی ہے۔
ہالی ووڈ فلمساز ہاروی وائنسٹن کو تھرڈ ڈگری ریپ اور فرسٹ ڈگری مجرمانہ جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم پایا گیا۔ ان پر 100 سے زیادہ خواتین نےجنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔
ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔
حکومت ہند نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے مقصدسے 15 اپریل تک سبھی سیاحتی ویزا معطل کر دیے ہیں۔
آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کی فوٹو کھینچنے کی وجہ سے بنگلور کے دو فلمسازوں سے 30 سے زیادہ پولیس اہلکاروں نے پوچھ تاچھ کی، جن میں کچھ مقامی پولیس، ات ٹی ایس اور انٹلی جنس بیورو کے ممبر شامل تھے۔
کانگریس نے کرناٹک میں تین ورکنگ پریسیڈنٹ کی بھی تقرری کی ہے۔ وہیں دہلی کانگریس میں پانچ نائب صدر کی بھی تقرری ہوئی ہے۔
بی جے پی کی رکنیت لیتے ہوئے سندھیا نے کہا کہ کانگریس میں حقیقت سے انکار کیا جا رہا ہے اور نئے نظریات، نئی قیادت کو قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ 5 مارچ کو سات مہینے کے بعد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سے پابندی ہٹائی گئی ہے۔ ایک طبقے کا ماننا تھا کہ یہ پابندی امن امان کی بحالی کے لئے ضروری تھی ، حالانکہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ پابندی تفریح یا سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ عوام کے جاننے اور بولنے پرتھی۔
مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 10 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے آٹھ معاملے کیرل اور ایک ایک راجستھان اور دہلی سےہیں۔
حکام نے بتایا کہ طاہر حسین کے خلاف پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ(پی ایم ایل اے)کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی فسادات کے دوران سامنے آئے ایک ویڈیو میں کچھ پولیس اہلکار زمین پر پڑے کچھ زخمی نوجوانوں سے قومی ترانہ گانے کو کہتے دکھ رہے تھے۔زخمیوں میں سے ایک فیضان کی موت ہو چکی ہے۔ ان کی ماں کا کہنا ہے کہ پولیس کسٹڈی میں بےرحمی سے […]
ویڈیو: اردو شاعری میں ہولی کی روایت پر یاسمین رشیدی کا نظریہ۔
مسلمانوں میں ہولی کی روایت اورہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب پر رعنا صفوی کا جائزہ
کرناٹک کے بیجاپورسے بی جے پی ایم ایل اے بی پی یتنال نے مجاہد آزادی ایچ ایس ڈورے سوامی کو فرضی مجاہد آزادی بتاتے ہوئے ان سے تحریک آزادی میں شامل ہونے کے ثبوت مانگے تھے۔
کورٹ نے مانا کی ریاستی حکومت کے ذریعے اس طرح کی ہورڈنگس لگانالوگوں کی پرائیوسی میں دخل اور آئین کے آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے۔
یس بینک کے ذریعہ دیے گئے کل قرض میں مالی سال 2017 سے 2019 کےدرمیان 132000 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بینک نے اپنے قیام کے بعد 17 سالوں میں جتنا قرض دیا تھا، تقریباً اتنا ان دو سالوں میں دیا گیا۔ وہ کارپوریٹ قرض دار کون تھے، جن کو پرائیویٹ سیکٹرکے اس بینک نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے بعدکے دو سالوں میں بنا کچھ سوچے-سمجھے اتنا قرض دیا؟
اتر پردیش پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان بنائے رکھنے کے لیے علی گڑھ کے حساس عبدالکریم چوراہا پر واقع ہلوائی یان مسجد کو شامیانےاور ترپال سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران مسجد پر کوئی رنگ نہ پھینک دے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے نہ صرف بوگس کی بنیاد پر شہریت ترمیم قانون سے جڑی فائلوں کو عام کرنے سے منع کیا بلکہ اطلاع دینے کے لئے آر ٹی آئی ایکٹ،2005 میں طے شدہ مدت کی بھی خلاف ورزی کی۔
اس معاملے میں سابق بی جے پی وزیر مایا کوڈنانی بھی ملزم ہیں۔ سال 2002 میں گودھرا سانحہ کے بعد نرودا پاٹیا میں ہوئے فسادات میں اقلیتی کمیونٹی کے 11 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
ویڈیو: اردو اور پنجابی کی معروف شاعرہ سارا شگفتہ کو یاد کرتے ہوئے یاسمین رشیدی ان کی زندگی کی ٹریجڈی اور جدوجہد کے بارے میں بتارہی ہیں۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے اسمبلی کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جب میں اپنا برتھ سرٹیفکیٹ پیش نہیں کر پا رہا تو دلت، آدیواسی اورغریب لوگ کہاں سے برتھ سرٹیفکیٹ لائیںگے۔
ہائی کورٹ نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو حکم دیا کہ آج دوپہر تین بجے سے پہلے یہ سارے ہورڈنگس ہٹائے جائیں اور تین بجے کورٹ کو اس کی جانکاری دی جائے۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ:ایک ویڈیوٹوئٹرپربہت وائرل ہواجس میں کچھ لوگ عورتوں اوربچوں کودفن کررہےتھے۔ ویڈیوکےساتھدعویٰ کیاگیاکہ یہ ویڈیودہلی کاہے جہاں مسلمانوں کواب زندہ دفن کرناپڑرہاہے۔