فوٹو: رائٹرس

شہریت ترمیم قانون: کیا حکمراں بی جے پی ہندوستان کے مسلمانوں سے بدلہ لے رہی ہے؟

شہریت ثابت کرنے کے لیے پاسپورٹ، ووٹر کارڈ یا آدھار کی کوئی وقعت نہیں ہے، بلکہ دادا یا نانا کی جائیداد کے کاغذات جمع کرنے ہوں گے اور پھر ان سے رشتہ ثابت کرنا ہوگا۔ آسام میں تو ایسے افراد حراستی کیمپوں میں ہیں، جن کے نام میں محمد کی اسپیلنگ انگریزی میں کہیں ایم،یو، تو کہیں ایم، او،ہے۔ بس اسی فرق کی وجہ سے ان کی شہریت مشکوک قرار دی گئی ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (فوٹو : پی ٹی آئی)

جے این یو: وہاٹس ایپ پر امتحانات کے آپشن پر ٹیچرس ایسوسی ایشن نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا

صدرجمہوریہ رامناتھ کووند کو بھیجے گئے خط میں ٹیچرس ایسوسی ایشن نے لکھا ہے کہ وہاٹس ایپ سے امتحان لینے کے انتظامیہ کے فیصلے سے جے این یو پوری دنیا کی تعلیمی دنیا میں ایک مذاق بن جائے گا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (فوٹو : پی ٹی آئی)

شہریت قانون: اے ایم یو تشدد سے متعلق قتل کی  کوشش میں 26 لوگوں کے خلاف کیس درج

علی گڑھ پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 15 دسمبر کی رات ہوئے تشدد کے دوران مظاہرین نے دیسی پستول سے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ ایف آئی آر میں علی گڑھ اسٹوڈنٹ یونین کے صدرکا نام بھی شامل ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مغربی بنگال: لنگی ٹوپی پہن کر ٹرین پر پتھر پھینک رہے بی جے پی کارکن سمیت پانچ گرفتار

مرشدآبادپولیس نے بتایا کہ رادھامادھبتلاگاؤں کے کچھ لوگوں نےسیالدہ- لال گولالائن پر جا رہے ایک ریل انجن پر لنگی ٹوپی پہنےکچھ لڑکوں کو پتھر پھینکتے دیکھا اور پکڑکرپولیس کے حوالے کر دیا۔ ان میں ایک مقامی بی جے پی کارکن بھی شامل ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

 شہریت قانون: گوہاٹی ہائی کورٹ نے آسام سرکار سے موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کر نے کو کہا

شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں آسام کے مختلف اضلاع میں ہوئے پرتشددمظاہرہ کے بعد وہاں موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی تھیں۔ مظاہرے کے دوران پانچ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت قانون: اتر پردیش کے لکھنؤ اور سنبھل میں تشدد، پتھراؤ اور گاڑیوں میں آگ زنی

اتر پردیش کے سنبھل میں اگلے حکم تک انٹرنیٹ خدمات پر روک لگائی گئی۔ لکھنؤ میں ایک ٹی وی چینل کے او بی وین میں آگ لگائی گئی۔ مئو شہر میں بھی ہوا پتھراؤ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کئی اساتذہ نے خاموش جلوس نکالا۔

فوٹو: ٹوئٹر@BJP4Gujarat

گجرات یقینی طور پر شہریت ترمیم قانون اور این آر سی نافذ کرے گا: وزیراعلیٰ وجئے روپانی

گجرات کے وزیراعلیٰ وجئے روپانی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹی شہریت ترمیم قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف کچھ ریاستوں میں ہو رہے مظاہروں کے لیے ذمہ دار ہیں۔

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر

شہریت ترمیم قانون: بیڑیاں پہن کر سڑک پر اترے پپو یادو، کہا-یہ قانون آئین کی روح پر حملہ ہے

 پپو یادو نے کہا کہ ،سن لیں نتیش-مودی- شاہ آپ کا بینڈ بجانے کو جنتا ہے تیار۔ آپ کا ہندو مسلم کا ایجنڈہ ہونے والا ہے بےکار۔ نئی دہلی : شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج اوربند کی حمایت میں  جن ادھیکار پارٹی کے چیف اور […]

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (فوٹو : رائٹرس)

امریکہ: اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تجویز پاس

اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے امریکی وفد نے 230-197 کی اکثریت سے مواخذہ کی تجویز پاس کر دی۔ اب یہ معاملہ ری پبلکن پارٹی کی اکثریت والے سینیٹ میں سماعت کے لئے جائے‌گا۔

اشفاق اللہ خاں(فوٹو بہ شکریہ: وکی پیڈیا)

یوپی: ایودھیا انتظامیہ نے اشفاق اللہ خاں کے یوم شہادت پر منعقد ہو نے والی تمام تقاریب پر روک لگائی

19 دسمبر1927 کو مجاہدآزادی اشفاق اللہ خاں کو فیض آباد جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ایودھیا میں ان کی شہادت کے موقع پر ہرسال منعقد ہونے والی تمام تقاریب پر شہریت ترمیم قانون کو لےکر مظاہرہ کے خدشہ کی وجہ سے روک لگا دی گئی ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت ترمیم قانون مظاہرہ کے دوران راجیو چوک سمیت 20 میٹرو اسٹیشن کو کیا گیا تھا بند

راجدھانی دہلی میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ ہو رہا ہے۔ ان مظاہروں کو روکنے کے لیے دہلی کے کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ انٹر نیٹ خدمات پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

Sasaram-Bihar-2-e1536672232535

بہار: گینگ ریپ کی کوشش کے دو دن بعد نابالغ کو گھر میں گھس کر ماری گولی

معاملہ روہتاس ضلع کے راموڈیہہ گاؤں کا ہے، جہاں 4 لوگوں نے اتوار کی صبح ایک نابالغ سے ریپ کی کوشش کی۔ منگل کو خود کو میڈیا اہلکار بتا کر ملزمین کے رشتہ دار متاثرہ کے گھر پہنچے اور اس کو گولی مار دی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جامعہ تشدد: دہلی ہائی کورٹ نے طلبا کو گرفتار کرنے پر عبوری روک لگانے کی مانگ ٹھکرائی

عرضی گزاروں کے وکیل نے کورٹ سے گزارش کی کہ شنوائی جلدی کی جائے اور اتنے دن بعد کاوقت طے نہ کیا جائے۔ حالانکہ کورٹ نے ان کی یہ مانگ قبول نہیں کی۔ اس پر وکیلوں نے ‘شیم، شیم’ کا نعرہ لگایا۔

پرشانت بھوشن، فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت ترمیم قانون مظاہرہ: پرشانت بھوشن، ہرش مندر سمیت کئی دوسروں کو حراست میں لیا گیا

دہلی پولیس کے ذریعے حراست میں لیے جانے والوں میں یوگیندر یادو،دھرم ویر گاندھی،اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد،کانگریس رہنما سندیپ دیکشت، سوراج انڈیا کے دہلی صدر کرنل جئےویر، آئیسا صدر سچیتا ڈے، یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے رہنما ندیم خان سمیت کئی لوگ شامل ہیں۔

ارندھتی رائے ، فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت ترمیم قانون مخالفت: ارندھتی رائے نے کہا-اس بار آپ ہمیں نہیں روک پائیں گے

ملک بھر میں شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں ہورہے احتجاج اور مظاہرہ کو روکنے کے لیے دہلی سمیت ملک کے الگ الگ حصوں میں دفعہ144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حالانکہ، دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئےلوگ سڑکوں پر اتر کر شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

حکومت کی ہدایت پر دہلی کے کچھ حصوں میں موبائل خدمات بند کی گئی: ایئر ٹیل

ایئر ٹیل کے علاوہ ووڈافون نے بھی کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر دہلی میں موبائل خدمات کو بند کیا گیاہے۔اگلا حکم آنے پر روک کو ہٹایا جائے گا۔ آج دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/ویڈیو گریب

کرناٹک: اسکول میں بابری انہدام کو ڈرامائی صور ت میں دکھانے پر سنگھ رہنما سمیت پانچ لوگوں پر معاملہ درج

معاملہ جنوبی کنڑ ضلع کا ہے، جہاں آر ایس ایس رہنما کے ایک اسکول کی سالانہ تقریب میں بچوں نے بابری مسجد کے انہدام کو ایک ڈرامے کی صورت میں پیش کیا تھا۔ پدوچیری کی لیفٹنٹ گورنر کرن بیدی بھی اس پروگرام کا حصہ تھیں، جس کے لیے سی پی آئی (ایم)نے ان کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔

سشانت سنگھ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

ساودھان انڈیا سے نکالے جانے پر سشانت سنگھ نے کہا-صلاحیت بیچتاہوں، ضمیر نہیں

شہریت ترمیم قانون: کرائم شو ساودھان انڈیا پیش کرنے والے اداکار سشانت سنگھ نے کہا کہ جب میرے بچے بڑے ہوں‌گے اور پوچھیں‌گے کہ جب طالب علموں پر ظلم کیا جا رہا تھا، تب میں کیا کر رہا تھا تو میرے پاس جواب ہونا چاہیے۔

Seelampur.00_19_03_03.Still002

ویڈیو: شہریت قانون پر سیلم پور میں ہنگامے اور تشدد کا سچ

ویڈیو: شہریت قانون کی مخالفت میں دہلی کے سیلم پور میں منگل کو مظاہرہ پر تشدد ہوگیا تھا ۔تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک پتھربازی اور آگ زنی کی خبریں آئیں ۔ دی وائر کے شیکھر تیواری نے سیلم پور کے لوگوں سے بات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

شہریت ترمیم قانون: پپو یادو کا دعویٰ، مظاہرہ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا نظر بند

بہار کی جن ادھیکار پارٹی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو کے گھر میں نظر بند کیے جانے کے دعویٰ پر پر پٹنہ پولیس نے کہا کہ ان کو گھر کے اندر نظر بند نہیں کیا گیا بلکہ یہ امن کی بحالی اور سکیورٹی کے لحاظ سے احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

مجتبیٰ حسین، فوٹو بہ شکریہ، دی ہندو

شہریت قانون: میں اپنا پدم شری کیوں واپس کر رہا ہوں؛ مجتبیٰ حسین

مجتبیٰ حسین نے کہا،جس جمہوریت کے لیے ہم نے لڑائی کی آج اس کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ اس لیے میں حکومت کا کوئی بھی ایوارڈ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتا۔پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ مجھے یہ بھی دکھ ہے کہ میں اپنے ملک کوکس حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔

فوٹو بہ شکریہ : d.indiarailinfo.com

اترپردیش: ملزمین کو ضمات ملنے کی وجہ سے ریپ متاثرہ نے خود کو آگ لگائی

معاملہ اترپردیش کے اناؤ کا ہے۔ ایک 23 سالہ لڑکی نے ضلع پولیس آفس کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ متاثرہ نے اس سال 2 اکتوبر کو 4 لوگوں کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کرایا تھا۔ حال ہی میں اس معاملے میں ملزمین کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جو ہوا وہ جلیاں والا باغ جیسا ہے: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پر پولیس کی بربریت کاموازنہ جلیاں والا باغ سانحہ سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کے امن کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔ میری وزیر اعظم سےمؤدبانہ اپیل ہے کہ وہ جو طلبا کے ساتھ کر رہے ہیں نہ کریں۔