کیرانہ انتخاب میں بی جے پی ہاری تو پاکستان میں منے‌گی دیوالی : بی جے پی رہنما

اتر پردیش میں برج منڈل کے بی جے پی پارٹی صدر منوج کشیپ نے کہا کہ کیرانہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت یقینی بنائیں تاکہ پاکستان، جموں و کشمیر اور ملک کے دوسرے ‘ مودی مخالف ‘ حلقوں میں دیوالی نہ منے۔

ہمارے کھانے کا ذائقہ بڑھانے والا لہسن کسانوں کی صحت کیوں بگاڑ رہا ہے؟

راجستھان کے ہاڑوتی ڈیویژن کے کسانوں نے گزشتہ سال لہسن کی اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے اس بار زیادہ لہسن بویا، لیکن کم قیمت ملنے کی وجہ سے ابتک تین کسان خودکشی کر چکے ہیں جبکہ دو کی موت صدمے سے ہو گئی ہے۔

دہلی : طے منیمم تنخواہ نہ دینے پر ہوگی تین سال کی قید

 Minimum Wages (Delhi) Amendment Bill ،2017کےتحت ملازمین‎ کومنیمم طےشدہ پے اسکیل سے کم پر نوکری پر رکھنے والے مالکان پر 20 سے 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا جائے‌گا۔ نئی دہلی: صدر جمہوریہ  نے دہلی اسمبلی کے ذریعے منظور منیمم تنخواہ میں ترمیم قانون کو منظوری دے […]

ویڈیو : بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد پر میرٹھ سے گراؤنڈ رپورٹ

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے میرٹھ کے شوبھاپور گاؤں میں 2 اپریل کو بھارت بند کے بعد ہوئے تشدد میں قتل کیے گئے دلت نوجوان گوپی کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی خاص بات چیت

کرناٹک انتخاب میں دیوگوڑا کو لےکر مودی نے سُر کیوں بدلا؟

تمکر میں ہوئی ایک ریلی میں نریندر مودی نے دیوگوڑا کی تعریف تو کی لیکن کہا کہ عوام ان پر ووٹ برباد نہ کریں۔ شاید بی جے پی کو اس بات کا ڈر ہے کہ ریاست میں Anti-incumbencyکا فائدہ کہیں جے ڈی ایس کو نہ مل جائے، اس لئے وہ اس کی کانگریس سے نزدیکی بتانے میں لگی ہوئی ہے۔

امریکا ایرانی جوہری ڈیل سے نکل گیا، یورپی یونین شامل رہے گی

صدر ٹرمپ کے ایران کے ساتھ عالمی جوہری ڈیل سے امریکی انخلا کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے پر کاربند رہنا چاہتی ہے۔ ادھر ایرانی صدر روحانی نے یورینیم کی افزودگی کو دوبارہ فروغ دینے کی دھمکی دی ہے۔

نفرت پھیلانے والوں کو کب تک بڑھاوا دیتے رہیں‌گے وزیر اعظم مودی!

ایسے لوگ جن کو انٹرنیٹ کی زبان میں ٹرول کہا جاتا ہے، وزیر اعظم مودی نہ صرف ان کو فالو کر رہے ہیں بلکہ ان کی ‘ قابلیت ‘ کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔ کارٹونسٹ شتج واجپئی اس کی سب سے تازہ مثال ہیں۔

مودی حکومت کی معاشی بدانتظامی بینکنگ شعبے میں لوگوں کے یقین  کو ختم کر رہی ہے : منموہن سنگھ

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی بی جے پی حکومت کی کسی تباہ کن پالیسی کے بارے میں سوال پوچھا جاتا ہے تو ہر بار سننے کو ملتا ہے کہ ان کے ارادے نیک ہیں۔ لیکن، ان کے نیک ارادوں سے ملک کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

کرناٹک نامہ : لگتا ہے ہمارا الیکشن کمیشن بھی سست ہو گیا ہے…

کرناٹک الیکشن کے وقت وہاں کے میڈیا میں ریاست کی حزب اقتدار اور مرکز ی حزب اقتدار کے درمیان کیسا توازن ہے، اس کا تجزیہ روز ہونا چاہئے تھا۔ الیکشن کمیشن کب سیکھے‌گا کہ میڈیا کوریج اور بیانات پر کارروائی کرنے اور نظر رکھنے کا کام الیکشن کے دوران ہونا چاہئے نہ کہ الیکشن ختم ہو جانے کے تین سال بعد۔

گڑگاؤں معاملہ : ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے کہا،’پہلے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن حال ہی میں کھلے میں نماز پڑھنے کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے‘

ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن حال ہی میں کھلے میں نماز پڑھنے کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نماز اس کے طےشدہ مقام پر پڑھی جائے، نہ کہ عوامی مقامات پر۔

عرب نامہ : مراکش کا ایران سے سفارتی  رشتہ منقطع اور 9 سال کے بعد لبنان میں انتخابات کی واپسی

غزہ کے باشندے اسباب زندگی کے تحفظ کےلیے مزاحمت کررہے ہیں ، نوجوانوں کے پاس گھر خریدنے یا شادی کے پیسے نہیں ہیں اس کی وجہ سے وہ شادیا ں ٹال رہے ہیں اور خودکشی کا تناسب کافی بڑھ چکا ہے۔