توتی کورن : تمل ناڈو حکومت نے دیا ویدانتا اسٹرلائٹ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا حکم

ریاست کے ڈپٹی سی ایم پنیر سیلوم نے سوموار کو جانکاری دیتے ہوئے کہا،’ آج لوگوں کی سب سے بڑی مانگ ہے کہ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

سیاسی پارٹیاں  آر ٹی آئی کے دائرے سے باہر ہیں : الیکشن  کمیشن

آر ٹی آئی کے تحت بی جے پی، کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، بی ایس پی اور این سی پی کے سیاسی چندے کی مانگی گئی جانکاری کے جواب میں کمیشن نے ایسا کہا۔ جبکہ ان پارٹیوں کو 2013 میں سینٹرل انفارمیشن کمیشن آر ٹی آئی کے دائرے میں لےکر آیا تھا۔

کیا وزیر اعظم کے رمضان والے ٹوئٹ میں یہ پیغام ہے کہ اردو دراصل مسلمانوں کی زبان ہے؟

کیا وزیر اعظم اتنے معصوم ہیں، کیا انھیں نہیں معلوم کہ ان کا یہ ٹوئٹ عوام میں ایک پیغام دے گا؟ نریندر مودی نے اپنا کام کر دیا ہے، اب آپ بھلے ہی یہ راگ الاپتے رہیے کہ اردو مسلمانوں کی زبان نہیں ہے۔

کھیل کی دنیا:ڈیویلیرس کا ریٹائرمنٹ اور برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون فٹبال ریفری

کھیل کی دنیا:ڈیویلرس کے اس فیصلے سے صرف کرکٹ شائقین ہی نہیں بہت سے سابق کرکٹر بھی حیران ہیں۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان اس فیصلے سے اتنے حیران ہیں کہ انہوں نے ڈیویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے شرمناک قرار دے دیا۔صومالیہ نژاد برطانوی خاتون جواہر روبل فٹ بال میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔

ایس پی ،بی ایس پی اتحاد بی جے پی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا : امت شاہ

بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا؛اپوزیشن پارٹیاں یہ جانتی ہیں کہ وہ 2019 کے الیکشن میں اپنے دم پر این ڈی اے کو نہیں ہرا سکتی ، اس لیے آپس میں اتحاد کر رہی ہیں۔ اب کی بار مودی سرکار کی طرز پر نیا نعرہ دیا […]

کوبرا پوسٹ کا انکشاف،ٹائمس آف انڈیا ،انڈیا ٹو ڈے، ہندوستان ٹائمس،زی نیوز،وغیرہ پیڈ نیوز چھاپنے کے لئے تیار

کوبرا پوسٹ کے دوسرے حصے کو آج پریس کلب آف انڈیا میں جاری کیا جانا تھا۔ لیکن اس اسٹنگ آپریشن میں شامل میڈیاگروپ دینک بھاسکرنے دہلی ہائی کورٹ کی پناہ لے لی۔

رویش کا بلاگ : راٹھور صاحب،پریس کی آزادی کو پش اَپ کی ضرورت ہے !

ہم نے امر چتر کہانی میں دنڈ پیلنے کی تمام تصویریں دیکھی ہیں۔ ان میں دنڈ پیلنے والے دھوتی پہنا کرتے ہیں۔ آپ شاید نئے زمانے کے ہیں اس لئے آفس کی مہنگی قالین پر دنڈ پیل رہے ہیں، ویسے اس کی جگہ مٹی کی زمین ہے۔

کشمیر: میجر گگوئی کے خلاف آرمی نے دیا کورٹ آف انکوائری کا حکم

سری نگر کے ہوٹل میں جس لڑکی کو لے جانے کو لےکر تنازعہ ہوا تھا، اس کی ماں نے بتایا کہ دونوں بار میجر لیتل گگوئی کے ساتھ ان کا ساتھی سمیر بھی تھا۔ انہوں نے ہمیں دھمکایا تھا کہ ان کے یہاں آنے کے بارے میں کسی کو نہیں بتائیں۔

میرا جی کے بارے میں اختر الایمان کا ایک خط

میرا جی اپنے زمانے کا بڑا نام تھا، میں نے بمبئی کے تمام ادیبوں کو اطلاع بھجوائی، اخبار میں بھی چھپوایا مگر کوئی ادیب نہیں آیا۔ جنازے کے ساتھ صرف پانچ آدمی تھے۔ میں، مدھو سودن، مہندر ناتھ، نجم نقوی اور میرے ہم زلف آنند بھوشن۔

اخلاق قتل معاملہ: کیس واپس لینے کے لیے اہل خانہ کو ملزم کی دھمکی

اخلاق کے بھائی جان محمد نے الزام لگایا ہے کہ بساہڑاگاؤں کے کئی لوگ کئی بار ملزموں کی طرف سے میرے گھر آئے اور معاملہ واپس لینے کی بات کر چکے ہیں لیکن یہ پہلی دفعہ تھا کہ ملزموں نے سیدھے رابطہ کر معاملہ واپس لینے کی دھمکی دی۔

پرینکا چوپڑہ کی روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات پر بی جے پی لیڈر ونے کٹیار بولے اس کو ملک سے نکالو

بی جے پی لیڈرونے  کٹیار نے کہا کہ یہ لوگ نہ صرف دوسروں کی زندگی چھین لیتے ہیں بلکہ انسانوں  کا گوشت بھی کھاتے ہیں ۔ایک بھی دن ضائع کیے بغیر پرینکا کو یہاں نہیں رہنے دینا چاہیے ۔ان کو اس ملک سے باہر بھگا دینا چاہیے۔ نئی […]

سول سروس : پی ایم او کی تجویز کے پیچھے وفادار نوکرشاہی تیار کرنے کی منشا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی نئی پہل کامیاب ہوتی ہے تو یونین پبلک سروس کمیشن(یوپی ایس سی) کے ذریعے کرایا جانے والا سول سروس اگزام میں اچھا مظاہرہ کرنا ہی آپ کی پسند کی آل انڈیا سروس میں داخل ہونے کے لئے کافی نہیں رہ جائے‌گا۔

روہنگیا عسکریت پسندوں نے ’ہندوؤں کا قتل عام‘ کیاتھا:ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس گروہ نے رخائن کے گاؤں میں رہ رہے ہندوؤں کو ماراپیٹا اور جو بچ گئے ان کو دھمکی دی گئی کہ اگر وہ آگے بھی زندہ رہنا چاہتے ہیں تو اسلام مذہب قبول‌کر لیں۔ حالانکہ گروہ نے اس قتل عام کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا تھا۔

کوسی باندھ : جہاں زندہ رہنے کے لیے نقل مکانی مجبوری ہے

بہار سے گراؤنڈ رپورٹ : ’ Sorrow of Bihar‘کہی جانے والی کوسی ندی کے باندھوں کے اندر رہنے والے لوگوں سے کیا وعدہ حکومت نے آج تک نہیں نبھایا، لہذا یہاں رہنے والے لوگ بےحد غیر انسانی حالات میں زندگی جینے کو مجبور ہیں۔

کنگ فیشر ایئر لائنس کے بعد مالیا کی کمپنی یوبی ہولڈنگس کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس

نیشنل اسٹاک ایکسچنج کی جانب سے بتائے گئے اصول اور شرطوں کو پورا نہیں کرنے کی وجہ سے پہلے ہی کافی وقت سے ٹریڈنگ التوا میں ہے۔اس سے پہلے 21 مئی 2018 کو این ایس ای نے کنگ فیشر ایئر لائنس سمیت 16 کمپنیوں کو 30 مئی سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔