ریاستوں اور یونین ٹیریٹری ریاستوں کو ضعیفوں کی پروانہیں : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی کہ گووا، ہماچل پردیش، اروناچل پردیش، جھارکھنڈ، میزورم، مدھیہ پردیش اور یونین ٹیریٹری دمن و دیو اور لکچھدیپ کے وکیل ضعیفوں کی حالت سے متعلق عرضی کی سماعت کے دوران حاضر ہی نہیں ہوئے۔

ہندوستان -آسیان سمٹ : گریٹ گیم کی دستک؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر Association of South East Asian Nations یعنی آسیان کے دس سربراہان مملکت کی پذیرائی کی اور ان کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ہندوستان ان کیلئے اسٹریجیٹک پارٹنر کے بطور متبادل کردار نبھا سکتا ہے۔ 1999میں جب […]

کرناٹک : حکومت نے بدلا ‘بےقصور اقلیتوں’پر درج معاملے واپس لینے سے متعلق پولیس سرکلر 

وزیر داخلہ راما لنگا ریڈّی نے حزب مخالف کے ذریعے  خوشامدانہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر سچر کمیٹی کی سفارشوں پر مبنی تھا۔ نئی دہلی:بےقصور اقلیتوں کے خلاف تشدد کے معاملوں کو واپس لینے کے متعلق ایک سرکلر جاری کرنے کے کچھ دنوں بعد کرناٹک […]

بجٹ کسانوں کو چکمہ دینے کے لئے ہوگا، وعدے لبالب اور نتیجے ٹھن ٹھن 

آپ کے ملک میں اکتوبر سے لےکر آدھی جنوری تک ایک فلم کو لےکر بحث ہوئی ہے۔ ساڑھے تین مہینے بحث چلی۔ نوکری پر اتنی لمبی بحث ہوئی؟ بہتر ہے آپ بھی تنخواہ کی نوکری چھوڑ کرہندومسلم ڈبیٹ کی نوکری کر لیجئے۔

مغربی بنگال: اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کی شدیدقلت،کئی اسکول بند ہونے کے قریب

 2011میں ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنے کے بعد اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیدیا گیا اور اس کیلئے اسمبلی میں لنگویج ایکٹ میں تبدیلی کرکے قانونی درجہ دیدیا گیا ۔ کلکتہ:مغربی بنگال میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہونے کے سات سال […]

آخر بین الاقوامی میڈیا نے وزیر اعظم مودی کی تقریر کی ان دیکھی کیوں کی؟

ورلڈ اکانومک فورم کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جو کچھ کہا وہ سب وہ تین سال سے بول رہے ہیں۔ آپ کو برا لگے‌گا لیکن آپ وزیر اعظم کی تقریر میں ہندوستان کی وضاحت دیکھیں‌گے تو وہ دسویں کلاس کے مضمون سے زیادہ کا نہیں ہے۔

’بی جے پی پکوڑا سیاست کررہی ہے‘

کانگریس نے کہا؛ حکومت نے فلم پدماوت کے سلسلے میں خاطر خواہ تیاری نہیں کی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں ہوریا ہے تشدد ۔اسدالدین اویسی نے کہا؛ وزیر اعظم نے فلم ’’ پدماوت ‘‘ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے لئے سرخ قالین بچھایا ۔

بی ایچ یو ہندوستانیت کی علامت، جے این یو غیرہندوستانیت کی :سنگھ 

سنگھ سے متعلق ہفتہ وار میگزین پانچ جنیہ اور آرگنائزر کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں سنگھ کے سینئر لیڈر منموہن ویدھ نے کہا یہ میگزین آر ایس ایس کے ترجمان نہیں راشٹر وادی پبلی کیشنز ہیں۔

منصفانہ، آزاد اور شفاف انتخابات کرانے کی روایت کو اور مضبوط بنائیں گے :راوت

مسٹر اوم پرکاش راوت نے مسٹر اے کے جوتی کی جگہ لی ہے جو کل ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔مدھیہ پردیش کیڈر کے 1977 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر رہے مسٹر راوت بنیادی طور پر اتر پردیش کے جھانسی کے رہنے والے ہیں۔

داووس میں مودی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ان کی حکومت کا خراب اقتصادی مظاہرہ ہے 

مودی بھلے ہی Ease of doing businessکی ورلڈ بینک رینکنگ میں بہتری پر اترا لیں، لیکن اصلی حال سرمایہ کاری،جی ڈی پی تناسب سے ہی پتا لگتا ہے۔ اگر نجی سرمایہ کاری اپنے رکارڈکی نچلی سطح پر ہے اور بہتری کا کوئی اشارہ بھی نہیں ہے، تو رینکنگ میں بہتری کا کیا مطلب ہے۔