(فوٹوبہ شکریہ: اے این آئی)

جموں و کشمیر: 2011 میں لکھے گئے مضمون کی وجہ سے پولیس نے یو اے پی اے کے تحت پی ایچ ڈی کے طالبعلم کو گرفتار کیا

کشمیر یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالبعلم عبد العالا فاضلی نے تقریباً 11 سال قبل 6 نومبر 2021 کو آن لائن میگزین ‘دی کشمیر والا’ میں ایک مضمون لکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مضمون انتہائی اشتعال انگیز تھا اور جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کی نیت سے لکھا گیا تھا۔ اس کا مقصد دہشت گردی کو بڑھاوا دینا اور نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

کرناٹک کے ہبلی میں فرقہ وارانہ تصادم کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ہنومان جینتی پر فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات، کرناٹک کے ہبلی میں دفعہ 144 نافذ

دہلی، آندھرا پردیش اور اتراکھنڈ سے ہنومان جینتی کے جلوسوں کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے متعدد واقعات سامنےآئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کرناٹک کے ہبلی شہر میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر پولیس اہلکاروں، ایک ہسپتال اور ایک مندر پر حملہ کیا گیا۔ اس میں 12 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ معاملے میں تقریباً 40 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فوٹو: کاشف کاکوی

کھرگون تشدد: پی ایم آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے مکان کو منہدم کرنے کے بعد حکومت متاثرہ خاندان کی باز آباد کاری کرے گی

مدھیہ پردیش کے کھرگون شہر میں رام نومی کے موقع پر ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ نے کئی مکانات اور دکانوں کو منہدم کر دیا تھا۔ اس میں حسینہ فخرو کے گھر کو بھی بلڈوزر سے توڑ دیا گیا تھا، جبکہ ان کے پاس موجود دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مکان پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت منظور کیا گیا تھا۔

دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں سنیچر کو فرقہ وارانہ تشدد کے دوران گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی: جہانگیرپوری تشدد کی تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے، اب تک دو نابالغوں سمیت 22 گرفتار

پولیس نے دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں 16 اپریل کو ہوئے فرقہ وارانہ تشددکے معاملےمیں محمد اسلم کو کلیدی ملزم بنایا ہے۔ الزام ہے کہ ایک پولیس سب انسپکٹر اس کی گولی سے زخمی ہوا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کی عمر 22 سال ہے، لیکن اس کے گھروالوں کی جانب سے دی وائر کو دستیاب کرائے گئے دستاویز میں اس کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ تشدد کے دوران وہ گھر پر تھا۔

آشیش مشرا (درمیان میں)۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

لکھیم پور تشدد: سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر کے بیٹے کو ضمانت دینے کے فیصلے کو رد کیا

گزشتہ سال 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیہ گاؤں میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔ اس معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے کمار مشرا ‘ٹینی’ کے بیٹے آشیش مشرا کو 9 اکتوبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے انہیں 10 فروری کو ضمانت دی تھی۔

نریندر مودی، فائل فوٹو: پی ٹی آئی

اپوزیشن کے 13لیڈروں نے فرقہ وارانہ تشدد پرتشویش کا اظہار کیا، وزیر اعظم کی ’خاموشی‘ پر سوال اٹھائے

سونیا گاندھی، شرد پوار، ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن کے لیڈروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم وزیر اعظم کی خاموشی سے حیران ہیں، جو ایسے لوگوں کے خلاف کچھ بھی بولنے میں ناکام رہے، جو اپنے قول و فعل سے نفرت پھیلا رہے ہیں اور سماج کو مشتعل کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ یہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس طرح کے نجی مسلح ہجوم کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔

1604 HKB.00_10_22_23.Still006

مسلمان عورتوں کو ریپ کی دھمکی دینے والے ملزم مہنت نے کب کب زہر فشانی کی

ویڈیو: اتر پردیش کے سیتا پور ضلع کے خیر آباد علاقے کے مہنت بجرنگ منی نے 2 اپریل کو ہندو نئے سال اور نوراتری کے موقع پر مسلمان عورتوں کو مبینہ طور پر ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس کے ایک سابق سب انسپکٹر کے بیٹے بجرنگ منی پہلے انوپم مشرا کے نام سے معروف تھے۔

IMG-20220417-WA0030

ورلڈ بینک نے ہندوستان کے جی ڈی پی کا اندازہ گھٹایا، ملک کے لیے اس کے کیا معنی ہیں؟

ویڈیو: ہندوستان میں پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے کیب سروس کمپنیوں اولا اور اوبر نے بھی کئی ریاستوں میں کرایے میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک طرف مہنگائی بڑھی ہے تو دوسری طرف سی ایم آئی ای کے مطابق بے روزگاری کے اعداد و شمار نیچے آئے ہیں۔ ان مسائل پر پروفیسرسنتوش مہروترا سے دی وائر کے یاقوت علی کی بات چیت۔

mcms

کھرگون فسادات کے متاثرین نے کہا، جب ان کے تہوار آتے ہیں تو ہمیں اپنی جان بچاکر بھاگنا پڑتا ہے

ویڈیو: 10 اپریل کو رام نومی کے موقع پر ہندوتوا گروپوں کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں موصول ہوئیں۔ ان میں مدھیہ پردیش کا کھرگون شہر بھی شامل ہے۔ تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد مکانوں اور دکانوں کو گرانے کی کارروائی کی گئی تھی۔

arfa

فرقہ وارانہ تشدد اور ہندو مسلم منافرت کا نیا دور

ویڈیو: جس ملک میں ہندو اکثریت میں ہیں اور مسلمان اقلیت میں، وہاں ہندوؤں کے ایک حصے کو اقلیتی برادری سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ ملک میں مختلف مقامات پر فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات پر دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

تصویر: پی ٹی آئی

دہلی: جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی پر ہوئے فرقہ وارانہ تصادم کے بعد 14 لوگ گرفتار

شمال-مغربی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں گزشتہ سنیچر کو ہنومان جینتی پر نکالے گئے جلوس میں پتھراؤ کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ حالات اب قابو میں ہیں۔ فروری 2020 کے شمال-مشرقی دہلی فسادات کے بعد قومی دارالحکومت میں یہ پہلا بڑا فرقہ وارانہ تصادم تھا۔

مدھیہ پردیش میں رام نومی تشدد کے ملزمین کے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی تصویر۔

مدھیہ پردیش: رام نومی تشدد میں ملزم بنائے گئے تین لوگ تشدد کے دوران جیل میں بند تھے

مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع کے سیندھوا میں رام نومی کے موقع پر ہوئے فرقہ وارانہ تصادم میں بائیک جلانے کے الزام میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کے اگلے ہی روز ان میں سے ایک کے گھر کو انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات قرار دے کر توڑ دیا۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں ملزمین قتل کی کوشش کے ایک مقدمے میں مارچ سے جیل میں بند ہیں۔

آگرہ میں ہندوتوا گروپ نے مسلم نوجوان کے گھر کو آگ لگا دی۔(فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/محمد زبیر)

یوپی: بین مذہبی شادی کے معاملے میں ہندوتوادی بھیڑ نے ایک مسلمان کے گھر کو نذر آتش کیا

واقعہ آگرہ کا ہے۔دھرم جاگرن سمنویہ سنگھ نام کےگروپ نے ساجد نامی شخص پر ایک ہندو لڑکی کو اغوا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ حالاں کہ بعد میں سوشل میڈیا پر آئے ایک ویڈیو میں مذکورہ خاتون نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نےاپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

جیتن رام مانجھی (فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: جیتن رام مانجھی کا بی جے پی پر حملہ، کہا – رام کو نہیں مانتے

بہار حکومت میں اتحادی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کا یہ تبصرہ رام نومی پر نکلے جلوسوں کے دوران کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

منوج جھا ( فوٹو: پی ٹی آئی)

ڈی یو کے دو کالج نے اظہار رائے کی آزادی اور جمہوریت پر پروگرام کے دعوت نامے رد کیے: منوج جھا

آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ممبر منوج جھا نے کہا کہ وہ پارلیامنٹ کےسیشن کے دوران بھی یونیورسٹی میں باقاعدگی سے کلاس لیتے ہیں۔ ان کی آواز ان کالجوں کے لیے کیسے خطرہ ہو سکتی ہے جب یہ پارلیامنٹ میں خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کالجوں کا نام لیے بغیر کہا کہ دعوت نامہ کو رد کرنے کے لیے پروگرام کی نوعیت میں تبدیلی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے بی جے وائی ایم کے ممبران بی جے پی دفتر میں ۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/ آدیش گپتا)

دہلی: بی جے پی نے وزیر اعلیٰ  کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عزت افزائی کی

دہلی اسمبلی میں فلم کشمیر فائلز پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بیان کے خلاف بی جے وائی ایم نے تیجسوی سوریہ کی قیادت میں 30 مارچ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران بی جے وائی ایم کے ارکان نے بیریکیڈ توڑ کر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے مین گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

کھمبھات قصبے کے شکر پورہ علاقےسے ناجائز قبضہ ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے جمعہ کو بلڈوزر چلوایا۔ (فوٹو بہ شکریہ: اے این آئی)

رام نومی تشدد: مدھیہ پردیش کے بعد گجرات کے کھمبھات میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلا

آنند ضلع کلکٹر نے کہا کہ غیر قانونی قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے ساتھ ساتھ سڑکوں کے کنارے کھڑی جھاڑیوں پر بھی بلڈوزر چلائے جارہے ہیں کیونکہ رام نومی کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد شرپسندانہی جھاڑیوں میں چھپ رہے تھے۔ کانگریس نے اس مہم کو غیر آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

طاہر حسین۔ (فوٹو: دی وائر/ویڈیوگریب)

دہلی: عدالت نے 2015 کے ایک معاملے میں طاہر حسین کو بری کرتے ہوئے کہا – ان کے خلاف ثبوت نہیں

یہ طاہر حسین کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کرنےکے لیے ایک ستون پر بورڈ لگا کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا معاملہ تھا۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے بالکل بھی ثبوت نہیں ہیں کہ حسین یا ان کی جانب سے کسی نے وہ ہورڈنگ لگائی تھی۔

یو پی ایس سی کے چیئرمین منوج سونی (فوٹو بہ شکریہ: یوٹیوب)

یو پی ایس سی کے نئے چیئرمین منوج سونی کے بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں

ایسا کہا جاتا ہے کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو منوج سونی ان کے اسپیچ رائٹرز میں سے ایک تھے۔ نریندر مودی سے قربت کی وجہ سے انہیں ‘چھوٹے مودی’ بھی کہا جاتا ہے۔ اب یو پی ایس سی چیئرمین کے طور پر ان کی تقرری کو مختلف کمیشنوں اور مرکزی اداروں کے بھگوا کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

یوپی: پاکستانی گانا بجانے کے الزام میں دو نابالغوں کے خلاف ایف آئی آر درج

معاملہ بریلی ضلع کے بھوتا تھانہ حلقہ کے سنگھائی مروان گاؤں کا ہے۔ 16 اور 17 سال کے چچا زاد بھائی مبینہ طور پر پاکستانی چائلڈ آرٹسٹ اور اداکارہ آیت عارف کا نغمہ پاکستان زندہ باد سن رہے تھے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور انہوں نے غلطی سے یہ گانا بجا دیا۔

مہاراشٹر کے لاتور سے بی جے پی ایم پی سدھاکر شرنگارے(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@mpsshrangare)

مہاراشٹر: بی جے پی ایم پی نے کہا – مقامی انتظامیہ مجھے سرکاری تقریبات میں مدعو نہیں کرتی کیونکہ میں دلت ہوں

مہاراشٹر کے لاتور سے بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ سدھاکر شرنگارے نے الزام لگایاکہ انہیں جان بوجھ کر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعےمقامی سطح پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں مدعو نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ وہ دلت ہیں۔ وہیں، سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ افسروں کو ایک ایم پی کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جے این یو کیمپس کے باہر بھگوا جے این یو کے پوسٹر لگائے گئے۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی: ہندو سینا نے جے این یو کے مین گیٹ کے پاس  بھگوا جھنڈے اور پوسٹر لگائے

ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا نے بتایا کہ تنظیم کے قومی نائب صدر نے بھگوا جے این یو کے پوسٹر لگائے تھے۔ وہاٹس ایپ پر وائرل ہونے والے مبینہ ویڈیو میں گپتا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جے این یو کیمپس میں ‘بھگوا کی مسلسل توہین کی جا رہی ہے’۔ ہماری وارننگ ہے کہ آپ سدھر جائیے۔ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے۔

موہن بھاگوت(فوٹو : پی ٹی آئی)

ہندوستان عدم تشدد کی بات کرے گا، لیکن اپنے ہاتھوں میں چھڑی رکھے گا: موہن بھاگوت

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ مذہب کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ سناتن دھرم ہی ہندو راشٹر ہے۔ اس ہندوستان کے راستے میں جو بھی کھڑا ہوگا اسے ہٹا دیا جائے گا یا ختم کردیا جائے گا۔

1304-Kashif-Kakvi.00_25_44_08.Still003-1200x600

’یہ آزاد ہندوستان کی تاریخ کا بدترین دور ہے‘

ویڈیو: گزشتہ چند دنوں میں کئی صوبوں میں فرقہ وارانہ واقعات کے بعد کشیدگی کا ماحول ہے۔ مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے مکان اور دکان توڑے گئے، مساجد کے سامنے غیرمہذب نعرے بازی کی گئی۔ اس سلسلے میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے مؤرخ رام چندر گہا سے بات چیت کی۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

دھرم سنسد میں کسی بھی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز تبصرے نہیں کیے گئے: دہلی پولیس

دہلی پولیس 19 دسمبر  2021  کو  ہندو یووا واہنی کی طرف سے دہلی میں منعقد دھرم سنسد میں ہیٹ اسپیچ  سے متعلق ایک معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا  کہ تقریر میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے گئے جن کے معنی مسلمانوں کی نسل کشی […]

بی جے پی ریاستی یونٹ کے سربراہ کے اناملائی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ہم ہندوستانی ہیں، یہ ثابت کرنے کے لیے ہندی سیکھنے کی ضرورت نہیں: تمل ناڈو بی جے پی کے چیف

حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ ہندی کو مقامی زبانوں کے نہیں بلکہ انگریزی کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ تمل ناڈو بی جے پی کے چیف کے اناملائی نے کہا کہ ان کی پارٹی تمل ناڈو کے لوگوں پر ہندی تھوپے جانے کو نہ تو قبول کرے گی اور نہ ہی اس کی اجازت دے گی۔

امریکہ میں ایک تقریب کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ایس جے شنکر۔ (تصویربہ شکریہ: ٹوئٹر/@SecBlinken)

واشنگٹن: لوگوں کو ہمارے بارے میں رائے رکھنے کا حق ہے، لیکن ہم بھی بولنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے؛ ایس جے شنکر

ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے روز افزوں واقعات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر نے کہا کہ لوگوں کو ہمارے بارے میں رائے رکھنے کا حق ہے۔ ہمیں بھی ان کی لابی اور ووٹ بینک کے بارے میں رائے رکھنے کا حق ہے۔ ہم بھی امریکہ سمیت دیگر کے انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے اکبر الدین اویسی (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@imAkbarOwaisi)

تلنگانہ: ایم ایل اے اکبر الدین اویسی ہیٹ اسپیچ معاملے میں بری

یہ معاملے اکبر الدین اویسی کے خلاف 2013 میں درج کیے گئے تھے۔ ان پر ایک کمیونٹی کے خلاف اشتعال انگیز اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کے خلاف معاملوں کو ثابت کرنے کے لیے شواہد کافی نہیں ہیں، اس لیے انہیں شک کا فائدہ دیتےہوئے بری کر دیا۔

بجرنگ منی۔ (فوٹو بہ شکریہ: اے این آئی)

یوپی: مہنت بجرنگ منی ہیٹ اسپیچ اور مسلمان عورتوں کے ساتھ ریپ کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار

اتر پردیش کے سیتا پور ضلع کے خیر آباد کے مہرشی شری لکشمن داس اُداسی آشرم کے مہنت بجرنگ منی پر مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے لیےگزشتہ 8 اپریل کوآئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہنت نے یہ بیان نوراتری اور ہندو نئے سال کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران پولیس کی موجودگی میں دیا تھا۔

سنوجم شیام چرن سنگھ (سناؤ) (فوٹو بہ شکریہ: فرنٹیئر منی پور)

منی پور: امت شاہ کے ہندی سے متعلق بیان کی تنقید کے بعد کانگریس لیڈر کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ درج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ تمام شمال-مشرقی ریاستوں نے دسویں جماعت تک ہندی کو لازمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان سنوجم شیام چرن سنگھ کو اس کی تنقید پر شکایت درج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف آٹھ طلبہ اکائیوں کی تنظیم دی نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ہندی کو لازمی قرار دینا شمال-مشرق کی مادری زبانوں کے لیے نقصاندہ ہوگا اور اس سےہم آہنگی کی فضا خراب ہوگی۔

کھرگون میں ملزمان کی تعمیرات گرانے کی کارروائی۔ (تصویر: ٹوئٹر/اسکرین شاٹ)

کھرگون تشدد: انتظامیہ نے توڑا پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بنایا گیا مکان

رام نومی پر فرقہ وارانہ تشدد کے بعد کھرگون میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئی مکانات اور دکانوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کی گئی تھی۔ اب ایک خاندان کے پاس دستیاب دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ جس گھر کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کیا گیا وہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت بنایا گیا تھا۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

دہلی: گئو کشی کے شبہ میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل، دو زخمی

یہ واقعہ 11 اپریل کو دوارکا کے چھاولہ علاقے میں پیش آیا۔ گئو کشی کے شبہ میں خود کو گئو رکشک بتانے والے 10-15 نامعلوم لوگ ایک فارم ہاؤس پہنچے اور وہاں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا۔ گئو کشی کے الزام میں اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ حملے اور قتل کے معاملے میں تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

(علامتی تصویر: رائٹرس)

ممبئی: رام نومی کے جلوس کے بعد بی جے پی رہنماؤں سمیت 20 سے زیادہ لوگوں کے خلاف معاملہ درج

شمالی ممبئی کے مالوانی علاقے میں رام نومی کے جلوس کے دوران گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں بی جے پی لیڈر تیجندر تیوانہ، ونود شیلار اور بجرنگ دل کے عہدیداروں سمیت 20 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مانخورد علاقے میں اسی دن پیش آئے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا اور چار دیگر کو حراست میں لیا گیا۔

دھارواڑ کے ایک مندر احاطہ میں سنیچر کومسلمان پھل فروش کے ساتھ توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@harishupadhya)

کرناٹک: مسلم دکانداروں پر حملے کی حمایت میں بی جے پی ایم ایل اے نے کہا – یہ ہندو مندر ہے

کرناٹک کے دھارواڑ میں واقع ایک مندر میں شری رام سینا کے کارکنوں نے گزشتہ سنیچر کو مسلم پھل فروشوں کے ٹھیلوں میں توڑ پھوڑ کی اور ان کے پھلوں کو سڑک پر پھینک دیا۔ اس پر مقامی بی جے پی ایم ایل اے اروند بیلاڈ کا کہنا ہے کہ ہندو مندر میں مسلمانوں کا پہناوا دیکھ کر ہندو بھکت کیسا محسوس کرتے ہوں گے۔

 (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

رام نومی پر اے بی وی پی نے حیدرآباد یونیورسٹی میں مبینہ طور پر رام مندر کا ڈھانچہ بنایا

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طرف سے یونیورسٹی کیمپس کے اندر چٹانوں سے بنےایک ڈھانچے میں بھگوا جھنڈے کے ساتھ رام اور ہنومان کی تصویریں لگائی گئی تھیں۔ دیگر طلبہ گروپ اسے یونیورسٹی کے بھگوا کرن کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں نیم عریاں حالت میں کھڑے صحافی اور تھیٹرآرٹسٹ کی تصویر۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/@gwaliorimpact)

مدھیہ پردیش: پولیس حراست سے جاری صحافی اور دیگر لوگوں کی نیم عریاں تصویر کے پس پردہ ماجرا کیا ہے

کچھ دن پہلے مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے کوتوالی تھانے کے اندر نیم برہنہ حالت میں کھڑے کچھ لوگوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ مقامی بی جے پی ایم ایل اے کیدار ناتھ شکلا کے کہنے پر پولیس نے صحافی اور دیگر لوگوں کو سبق سکھانے کی غرض سے انہیں حراست میں لے کر ان کے کپڑے اتروائے اور تقریباً برہنہ حالت میں ان کی تصویر وائرل کر دی۔