خاص خبریں
گجرات فسادات کے دوران گینگ ریپ اور قتل کے دو مجرموں کی عمر قید کی سزا پر روک لگانے اور ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بلقیس بانو نے کہا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں ہو رہا کہ ایک بار پھر سپریم کورٹ نے مجھے بلائے یا میری بات سنے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا۔ معزز عدالت ان لوگوں کی سزا پر کیسےروک لگا سکتی ہے جنہوں نے میرے ساتھ ایسا کیا؟
سونیا گاندھی کی کتاب ایک ایسی عورت کی داستان ہے جو اٹلی کے چھوٹے سے قصبے سے نکل کر ہندوستان کے سب سے طاقتور سیاسی خاندان کی بہو بنی، جس نے اپنوں کے لاشے اٹھائے، تہذیب و ثقافت کے رنگوں میں خود کو ڈھالا اور بادل ناخواستہ سیاست کے خارزار میں قدم رکھ کر تاریخ کا رخ موڑنے کی کوشش کی۔ یہ کتاب جذباتی سچائی، خاندانی گرم جوشی اور سیکولر ہندوستان کے لیے ان کے درد کو بڑی خوبصورتی سے بیان کرتی ہے، لیکن تاریخ کے طالبعلموں اور دہلی کے سیاسی گلیاروں کی خاک چھاننے والے صحافیوں کے لیے اس میں تشنگی بھی ہے اور حقائق کی لغزشیں بھی ہیں۔
گراؤنڈ رپورٹ
دنیا
ویڈیو






مزید خبریں
مغربی بنگال کے 137 اسمبلی حلقوں میں الیکشن کمیشن کی اپیلوں کا سامنا کر رہے کم از کم 90 فیصد رائے دہندگان مسلمان ہیں۔ ایسا ان رائے دہندگان کے ساتھ بھی ہو رہا ہے، جنہیں عدالتی افسران نے جانچ کے بعد ووٹر لسٹ میں شامل کیے جانے کا اہل پایا تھا۔
ملک میں خوردہ مہنگائی کی شرح اکتوبر 2026 میں بڑھ کر 6.1 فیصد ہوگئی۔ دو سال میں پہلی بار یہ آر بی آئی کی طے شدہ بالائی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ کھانے پینے کی اشیا، ایندھن، کپڑوں، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے نارویجین صحافی ہیلی لیونگ کا ویزا رد کیے جانے کی وجہ بتانے کے ساتھ ساتھ اس فیصلے کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس قدم کو سرکاری حکام کی جانب سے اپنے اختیارات کے حد سے زیادہ استعمال سے تعبیر کرتے ہوئے ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے کہا ہے کہ اس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ بتاتی ہے کہ 2026 کے پہلے نو مہینوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ہیٹ کرائم کے 322 معاملے درج ہوئے، جن میں سے 119 میں سرکاری اداروں کے رول کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ 40 ایف آئی آرمتاثرین کے خلاف درج کی گئی، وہیں قتل کے 30 معاملوں میں سے 20 میں ملزم اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔