شیخ حسینہ کے خلاف ہوئی بغاوت صرف اسی صورت میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکتی ہے کہ وہ طلبہ کی بات سنے؛ یہ تحریک ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کی تحریک ہے جس میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ کسی کے ساتھ کسی قسم کی تفریق نہیں کی جائے گی۔
بنگلہ دیش میں سیاسی افراتفری کے درمیان منگل کی رات کو اعلان کیا گیا کہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہندوستانی سفارت کار اور ان کے اہل خانہ ملک چھوڑ کر ہندوستان واپس لوٹ آئے ہیں۔
رضوان اللہ کے اوراق مصور میں کلکتہ بھی ہے اور دلی بھی— اس سے ہمیں کلکتہ کے کل، آج اور کل کے بارے میں بہت سی معلومات ملتی ہیں اور دلی کے دل کا حال معلوم ہوتا ہے۔’اوراق مصور‘ کلکتہ کا کولاژ ہے اور اس میں شبدوں سے جو چترکاری کی گئی ہے، وہ تصویریں انتہائی حسین ہیں … اس میں فکر، معانی اور لفظیات کا حسن سمٹ آیا ہے۔
ایک شاندار ماضی ہوتے ہوئے بھی اب اردو کے صرف مٹھی بھر قارئین رہ گئے ہیں اور اب اس کے وجود پر سوالیہ نشان لگنا شروع ہو گئے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں بنگلہ دیش کے پاکستان سے الگ ہونے کی پچاسویں سالگرہ پر ہونے والی ایک پانچ روزہ کانفرنس کو منسوخ کر دیا گیا۔ اس بارے میں پاکستان کے صحافی وسعت اللہ خان کا نظریہ۔
بنگلہ دیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کے قاتل ایک سابق فوجی افسر کو اتوار بارہ اپریل کو علی الصبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم مبینہ طور پر ہندوستان میں روپوش رہا تھا، جسے گزشتہ ہفتے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔
دنیا کی ٹاپ ٹکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سی ای اوستیہ نڈیلا نے کہا کہ میں کسی بنگلہ دیشی پناہ گزین کو ہندوستان میں اگلا یونی کارن بنانے یا انفوسس کا اگلا سی ای او بنتے دیکھنا چاہوںگا۔ اگر میں دیکھوں تو جومیرے ساتھ امریکہ میں ہوا میں ویسا ہندوستان میں ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔
ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ یہ فیصلہ اس تشویش کی وجہ سے لیا گیا ہے کہ ہندوستان میں شہریت ترمیم قانون نافذ ہونے کے بعد ہندوستانی مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہو سکتے ہیں۔
1 جولائی 2016 کو ڈھاکہ کے گلشن علاقے میں واقع ہولی آرٹیشن کیفے میں اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں ایک ہندوستانی لڑکی سمیت 22 لوگ مارے گئے تھے۔ حملے میں مارے گئے 16 دیگر غیر ملکی شہریوں میں 9 اطالوی ، 7 جاپانی شہری شامل تھے۔
بنگلہ دیش کے اخباروں کی رپورٹ کے مطابق ،گرفتار کئے گئے لوگ خاص طورپر بنگلور سے ہیں اور وہ این آر سی کے ڈر اور زیادتی اور دھمکی کی وجہ سے بھاگ رہے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ماہر اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو ان کی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو برخاست کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہنے کے بعد پچھلے مہینے گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش کی کمپنی گرامین کمیونی کیشن سے برخاست کئے گئے تین ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف مجرمانہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان کی شکایت ہے کہ کمپنی میں ٹریڈ یونین کی تشکیل کی وجہ سے ان کو نکال دیا گیا۔
گراؤنڈ رپورٹ : 1965 میں اس وقت کی پاکستانی حکومت نے Enemy Property Act بنایا تھا، جس کو اب ویسٹیڈ پراپرٹی ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہندوستان کے ساتھ جنگ میں ہوئی شکست کے بعد عمل میں لائے گئے اس قانون کے تحت 1947 میں مغربی اور مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) سے ہندوستان گئے لوگوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو Enemy Property قرار دیا تھا۔
ماحولیاتی شعبہ کی غیر سرکاری تنظیم گرین پیس انڈیا اور AirVisual کی طرف سے حال ہی میں کیے گئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ دہلی سے نزدیک گروگرام دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔
پاکستان کو اس طرح کراری شکست سے دو چار کر دینے پر تب حزبِ اختلاف میں صفِ اول کے قائد اٹل بہاری واجپائی نے اندرا گاندھی کو ’ابھینو چنڈی دُرگا‘ کا لقب دیا۔ واجپائی کے ذریعہ دیے گئے اس لقب نے کانگریس کی وزیر اعظم کو ایک عظیم شخصیت کی شکل دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
حسینہ نے الیکشن جیتنے کے لئے جو حرکتیں کی ہیں اس پر ہمارے کان کھڑے ہوجانےچاہییں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آگے چل کر وہ ہندوستان کے لئے گھاٹے کا سودہ بن جائے۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے۔
ویڈیو:کلکتہ کی اردو صحافت، ایمرجنسی، اردو اخبار، مسلمانوں کی گرفتاری اور اردو صحافت کے مستقبل پر سینئر صحافی رضوان اللہ سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
بی جے پی لیڈرونے کٹیار نے کہا کہ یہ لوگ نہ صرف دوسروں کی زندگی چھین لیتے ہیں بلکہ انسانوں کا گوشت بھی کھاتے ہیں ۔ایک بھی دن ضائع کیے بغیر پرینکا کو یہاں نہیں رہنے دینا چاہیے ۔ان کو اس ملک سے باہر بھگا دینا چاہیے۔ نئی […]
ایمنسٹی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس گروہ نے رخائن کے گاؤں میں رہ رہے ہندوؤں کو ماراپیٹا اور جو بچ گئے ان کو دھمکی دی گئی کہ اگر وہ آگے بھی زندہ رہنا چاہتے ہیں تو اسلام مذہب قبولکر لیں۔ حالانکہ گروہ نے اس قتل عام کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا تھا۔
میڈیکل جرنل ‘ لینسیٹ ‘ کے ایک مطالعے کے مطابق، صحت خدمات کے معیار اور لوگوں تک ان کی پہنچکے معاملے میں ہندوستان دنیا کے 195 ممالک میں 145ویں پائدان پر ہے۔
یہاں 60 فیصدی بچے ہیں ۔ان کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کا کیا ہوگا اور وہ ہر دن اس خوف میں جی رہے ہیں کہ اگلی بار کھانا کب ملے گا۔پرینکا نے کہا ہے کہ دنیا کو ان بچوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سات مسلم انتہا پسندوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ان ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سن دو ہزار پندرہ میں ایک صوفی درگاہ کے ایک محافظ کو ہلاک کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ذریعے جاری انڈیکس میں ہندوستان 133ویں پائیدان پر ہےجبکہ پاکستان 75ویں پائیدان پر ہے۔افغانستان کو چھوڑ دیا جائے تو تمام ممالک ہندوستان سے زیادہ خوش حال ہیں۔
بنگلہ دیش میں چٹ گاؤں یونیورسٹی کے کنووکیشن میں سابق صدر پرنب مکھرجی نے یونیورسٹیوں سے اپنے مقصد کا تجزیہ کرنے پر زور دیا۔
بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کے حوالے سے میانمار اور بنگلہ دیش کے حکام نے مذاکرات کیے ہیں۔ تاہم اس بارے میں شکوک پائے جاتے ہیں کہ آیا ان مسلم اقلیتی مہاجرین کی واپسی ممکن ہو سکے گی؟
مکتی واہنی کے کارکن ’ بہاری مسلمان‘سے موسوم بہار اور اتر پردیش سے ہجرت کر کے گئی اردو بولنے والی آبادی پر بھوکے شیر کی طرح ٹوٹ پڑے۔پورا ملک ان کی نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہو گیا۔ انہیں سرکاری، نیم سرکاری، پرائیویٹ اداروں اور فکٹریوں کی […]
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی آداب و مروت نہیں آنی چاہئے۔ نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ نے آج کولکاتہ اور بنگلہ دیش کے […]
اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف کارروائی کو نسلی تشدد قرار دیا ہے۔ جنیوا (رائٹر) :اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ(یونیسیف)نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہ رہے تقریباً3.40 ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر ہے،کیونکہ انہیں پوری خوراک ،صاف پانی اورہیلتھ سہولیات میسرنہیں ہیں۔ یونیسیف نے […]
اقوام متحدہ نے گزشتہ 25 اگست سے پانچ لاکھ سے زيادہ روہنگیا آبادی کی در بدری کو دنیا کی سب سے زيادہ تیزی سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی قرار دیا ہے۔ ڈھاکہ (رائٹر) : بنگلہ دیش اور میانمار نے پیر کے روز پانچ لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ […]
ڈھاکہ (رائٹر) : بنگلہ دیش نے مسلسل اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا میانمارپر الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اکسانے والی کوئی اور حرکت کی تو اسے غیر متوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔ بنگلہ دیش کے سرکاری ذرائع نے بتایا […]