تلنگانہ

بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں نریندر مودی۔ (تصویر: اسکرین گریب/سنسد ٹی وی)

مودی بولے-اپوزیشن نے مزدوروں کو واپس بھیج کر کورونا پھیلایا، اپوزیشن نے کہا-انتخابی فائدے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموار کو پارلیامنٹ میں خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹراور دہلی حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے مزدوروں کو لوٹنے کے لیے اکسایا تھا، جس کی وجہ سے کورونا کا انفیکشن پھیلا۔

ابھیجیت بنرجی (فوٹو : رائٹرس)

حکومت 60 فیصدی آبادی کے ہاتھ میں پیسے دے، بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کرے: ابھیجیت بنرجی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بات چیت کے دوران ابھیجیت بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ضرورت مندوں کے لیے تین مہینے تک عارضی طور پر راشن کارڈ مہیا کرانے کی ضرورت ہے۔

فوٹو: @JVSinghINC ٹوئٹر سے

مدھیہ پردیش: مہاجر مزدوروں کو مبینہ طور پر ٹوائلٹ میں کورنٹائن کیا گیا، جانچ کا حکم

معاملہ مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کا ہے۔ضلع انتظامیہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ مزدور نے شراب پی رکھی تھی، وہ نشہ میں ٹوائلٹ میں پہنچ گیا۔بیوی  نے کھانا بھی نشہ میں ٹوائلٹ میں ہی دے دیا۔ نئی دہلی: گناضلع کے راگھوگڑھ جن پد کے ٹوڈرا گرام […]

دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران آئی ٹی بی پی کے جوان۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کووڈ 19: سکیورٹی گارڈس میں انفیکشن  کے معاملوں میں اضافہ، سی آر پی ایف کا دہلی ہیڈ کوارٹر سیل

اتوار کو دہلی میں آئی ٹی بی پی کے ایک ریٹائردہیڈ کانسٹبل کی کو رونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔ اب تک آئی ٹی بی پی کے 21، بی ایس ایف کے 54، سی آر پی ایف کے تقریباً 200 جوان کو رونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی(فوٹو: پی ٹی آئی)

مزدور ملک کی ریڑھ ہیں، ان کے گھر لوٹنے کا ٹکٹ خرچ کانگریس برداشت کرے گی: سونیا گاندھی

ریلوے نے مہاجر مزدوروں کی آمدورفت کے لیے ملک بھر میں شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں۔ مرکزی حکومت نے ان میں سفرکرنے والوں سے کرایہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آرجے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بھی شروعاتی 50 ٹرینوں کا کرایہ دینے کی بات کہی ہے۔

جئے پور سے شرمک اسپیشل ٹرین سے پٹنہ کے داناپور جنکشن پرسنیچر کو پہنچے مہاجر(فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن میں پھنسے  لوگوں کی واپسی کے لیے ریلوے نے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائیں

ریلوے نے جمعہ کو چھ شرمک اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں ، عقیدت مندوں،سیاحوں،طلبا اور دوسرے لوگوں کی واپسی کے لیے یہ انتظام کیا گیا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا وائرس: پورے ملک میں پھر دو ہفتوں کے لیے بڑھایا گیا لاک ڈاؤن

کو رونا وائرس سے تحفظ کے مدنظر یہ تیسری بار ہے، جب سرکار نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 25 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کو بعد میں بڑھاکر تین مئی کر دیا گیا تھا۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا: مرکز نے 130اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا، پہلے نمبر پر اتر پردیش

اس کے علاوہ ملک کے 284 اضلاع کو آرینج زون اور 319 کو گرین زون قراردیا گیا ہے۔ معاملوں کے دوگنا ہونے کی شرح، جانچ کی صلاحیت اور نگرانی ایجنسیوں سے ملی جانکاری کی بنیاد پر ان کو الگ الگ زمرے میں رکھا گیا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا: مہاراشٹر کے ناندیڑ سے پنجاب لو ٹے زائرین میں سے 183 کو انفیکشن

ناندیڑ کے شری حضور صاحب گرودوارہ گئے پنجاب کے 4000 سے زیادہ سکھ عقیدت مند لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارچ سے ہی وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ ان کے لوٹنے کے بعد ریاست کے کو روناانفیکشن کےکل معاملوں میں33.7 فیصدی حصے داری انہی عقیدت مندوں کی ہے۔

(فوٹو: رائٹرس)

لاک ڈاؤن: تلنگانہ میں پھنسے لوگوں کو جھارکھنڈ پہنچانے کے لیے اسپیشل ٹرین چلائی گئی

کو رونا وائرس کے مد نظر لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے چلنے والی یہ پہلی ٹرین ہے۔ عام طور پر ٹرین کی ایک بوگی میں 72 لوگ بیٹھتے ہیں، لیکن اس میں سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے 54 لوگوں کو بٹھایا گیا ہے۔

علامتی تصویر ، فوٹو: رائٹرس

کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے 11 دن میں ہو رہے ہیں دوگنے، موت کی شرح 3.2 فیصد: وزارت صحت

وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ موت کے 14 فیصدی معاملے 45 سال کی عمر سے کم کے ہیں، 34.8 فیصدی معاملے 45-60 سال کی عمر کے مریضوں کے ہیں اور 51.2 فیصدی موت کے معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ہیں۔

فوٹو:اے این آئی

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں گھر بھیجنے کی مانگ پر مہاجر مزدوروں کا مظاہرہ، پتھراؤ میں تین زخمی

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کنڈی واقع آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تنخواہ نہ ملنے سے ناراض ہزاروں مہاجر مزدوروں نے مظاہرہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ انہیں تنخواہ بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر صحت (فوٹو: فیس بک/@TeamBanna)

جھارکھنڈ کے وزیر صحت نے کہا، ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا

جھارکھنڈ کے وزیر صحت بنا گپتا نے مرکزی حکومت پر ریاست کو ضروری مدد کرنے میں ناکام رہنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اورمرکزی حکومت کو بتانا ہوگا کہ آخر تبلیغی جماعت کے سینکڑوں لوگ دنیا بھر سے دہلی کے نظام الدین علاقے میں کیسے پہنچے؟

(فوٹو: پی ٹی آئی)

پی ایم او نے سپریم کورٹ کے ایک متنازعہ تبصرے کے سہارے پی ایم کیئرس پر جانکاری دینے سے منع کیا

پی ایم او نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے فیصلے، اس کو لے کر ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ، اس بارے میں وزارت صحت اورپی ایم او کے بیچ ہوئے خط و کتابت اور شہریوں کی ٹیسٹنگ سے جڑی فائلوں کو بھی عوامی کرنے سے منع کر دیا ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

چودہ دن پیدل چل کر ممبئی سے یوپی میں اپنے گاؤں پہنچے شخص نے کچھ ہی دیر میں دم توڑا

پیشہ سے مستری انصاف علی 1500 کیلومیٹر پیدل چل کر 27 اپریل کو اتر پردیش کے شراوستی اپنے گاؤں پہنچے تھے۔ ان کی بیوی کا کہنا ہے کہ اب گاؤں والے ان کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں شک ہے کہ میں کو رونا متاثر ہوں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کو رونا: ملک کے 143 اضلاع میں ایک بھی آئی سی یو بیڈ نہیں، 123اضلاع میں زیرو وینٹی لیٹر بیڈ

ملک بھر میں 183اضلاع میں 100 سے کم آئسولیشن بیڈ ہیں اور ان میں سے 67 اضلاع میں کورونا وائرس کےانفیکشن کےمعاملے سامنے آئے ہیں۔ سب سے خراب صورت حال اتر پردیش، بہار اور آسام کی ہے۔

کورنٹائن سینٹر سے 30 لوگوں کو پولیس کے ذریعےحراست میں لیے جانے کے بعد ایک عارضی  جیل میں رکھا گیا ہے۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

غیر ملکیوں کو پناہ دینے کے الزام میں الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر کو معطل کیا گیا

الہ آبادیونیورسٹی کےشعبہ سیاسیات کے 55 سالہ پروفیسر کو ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بنا غیرقانونی طور پرغیر ملکیوں کے ٹھہرنے کا انتظام کرنے سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

ممبئی میں 171 میں سے 53 میڈیا اہلکار کورونا پازیٹو

ممبئی کے معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ہی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ اخبار اور میڈیااداروں کو ایک صلاح جاری کی جا رہی ہے۔ملک میں کو رونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں اب تک انفیکشن کے 4666 معاملے سامنے آ چکے ہیں اور 232 لوگ جان گنوا چکے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کیرل حکومت کا پابندیوں میں ڈھیل دینے کا فیصلہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں کی خلاف ورزی: وزارت داخلہ

کیرل حکومت نے لاک ڈاؤن میں ہوٹل، ریستوراں، حجام کی دکانوں، بک اسٹور وغیرہ کھولنے، چھوٹی دوری کے شہروں یا قصبوں میں بس سے سفر سمیت کئی رعایتوں کااعلان کیا ہے۔ مرکز کے اعتراض پر ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ کسی غلط فہمی کی وجہ سےایسا ہوا ہے۔

علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس

ہر تبلیغی کورونا کا مریض نہیں اور ہر مسلمان تبلیغی نہیں: دہلی اقلیتی کمیشن

کمیشن نے اپنے خط میں دہلی پولیس کی توجہ اس طرف دلائی ہے کہ دہلی کے بعض علاقوں میں پولیس گوشت کی دکانیں بند کرا رہی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اگر ایسی کوئی پالیسی بنائی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گوشت کی دکانیں بند رہیں گی تو اس پالیسی کی کاپی کمیشن کو مہیا کی جائے اور اگر ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے تو گوشت کی دکانوں کو کھلنے دیا جائے۔

(فائل فوٹو: رائٹرس)

ڈبلیو ایچ او نےکہا-رپورٹ میں غلطی ہوئی، ہندوستان میں کورونا وائرس کے کمیونٹی ٹرانس میشن کا خطرہ نہیں

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں ابھی تک کو رونا وائرس کو لےکر کمیونٹی ٹرانس میشن کے ثبوت نہیں ملے ہیں اور ملک میں انفیکشن کی شرح ابھی بھی دو فیصدی پر بنی ہوئی ہے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

لاک ڈاؤن: گجرات میں تنخواہ کی مانگ کو لے کر مزدور سڑک پر اترے

معاملہ گجرات کے سورت کا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بیچ تنخواہ اور گھر واپس لوٹنے کی مانگ کر رہے مہاجر مزدوروں کے ذریعے توڑ پھوڑ اور ٹھیلوں میں آگ لگائے جانے کے بعد پولیس نے ان میں سے تقریباً 80 لوگوں کو حراست میں لے لیا۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

آئندہ 15 اپریل سے ٹرینوں کی خدمات بحال کر نے کا کوئی منصوبہ نہیں: وزارت ریل

آئندہ 15 اپریل سے ٹرین کی آمد ورفت شروع کرنے کی خبروں کو غلط بتاتے ہوئے وزارت ریل نے کہا ہے کہ میڈیا ایسے وقت میں غیر مصدقہ خبروں کو شائع کرنے سے بچے، کیونکہ اس سے عوام کے ذہن میں غیر ضروری بھرم پیدا ہوتا ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

مرکز سے متعلق اعداد و شمار الگ لکھے جانے سے ہو رہے ہیں مسلمانوں پر حملے: دہلی اقلیتی کمیشن

دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے دہلی حکومت کو خط لکھ کر ڈیلی ہیلتھ بلیٹن میں نظام الدین مرکز سے جڑے اعدادو شمار الگ لکھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونٹی کی بنیاد پر بنائے گئے کالم کوجلد سے جلد ہٹایا جائے کیونکہ اس سے اسلاموفوبیا کے ایجنڈہ کو بڑھاوا مل رہا ہے۔

الہ آباد میں جماعت میں شامل ہوئے لوگوں کی جانچ کرتے میڈیکل پیشہ ور(فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر پر مرکز میں شامل ہو نے کی بات چھپانے کا الزام، معاملہ درج

پولیس کے مطابق الہ آبادیونیورسٹی کے ایک پروفیسر مارچ کے پہلے ہفتے میں دہلی میں ہوئے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی کے امتحانات میں ڈیوٹی بھی کی تھی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد انہیں اہل خانہ سمیت کوارنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔

اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک (فوٹو: پی ٹی آئی)

اڑیسہ نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھایا، مرکز سے بھی ریل اور اڑان روکنے کی اپیل

14 اپریل تک نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بیچ اڑیسہ سرکار نے اس کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز سے 30 اپریل تک ریل اور اڑان کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر

انڈین نیوز پیپر سوسائٹی نے سرکاری اشتہارات پر روک لگانے کے سونیا گاندھی کے مشورے کی مذمت کی

کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کانگریس صدرسونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میڈیا کو دیے جانے والے تقریباً 1250 کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات پر دو سال کے لیے روک لگانے کی اپیل کی تھی۔