سنڈے اسپیشل

ٹام آلٹر: اردو کا سچا عاشق

ٹام صاحب نے آسامی، بنگلہ، مراٹھی، ملیالم، ہندی، انگریزی، کنڑ اور اردو جیسی زبانوں میں سینکڑوں فلموں، ڈراموں اور ٹی وی سیریل میں کام کیا۔ لیکن اردو کے لیے ان کے دل میں ایک خاص جگہ تھی۔ وہ اردو بولنے، پڑھنے اور لکھنے میں بہت حساس تھے اور اردو کو اردو رسم الخط میں ہی پڑھنے  اور لکھنے کے  قائل تھے۔

مہاتما گاندھی کے آخری ایام: ایک مزار کی زیارت

اٹھارہ جنوری 1948 کو اپنے آخری اپواس کوختم کرنے کے ٹھیک نو دن بعد، یعنی اپنے قتل سے تین دن پہلے، گاندھی دہلی کے مہرولی واقع درگاہ قطب الدین بختیار کاکی کے مزار پر گئے تھے۔ انہوں نے دہلی میں امن وامان اور ہم آہنگی قائم کرنے کے ارادے سے کیے گئے اس دورے کو تیرتھ یاترا کا نام دیا تھا۔ یہ ان کا آخری عوامی دورہ تھا۔

ہم نے اپنا بھارتیہ کرن کیا!

ہمیں خیال آیا ‘اقبال’ عربی کا لفظ ہے۔ ہندوستان میں رہتے ہوئے عربی نام رکھنا کہاں کی حب الوطنی ہے۔ ہم نے اپنا نام ‘کنگال چند’ رکھ لیا۔ یہ نام ویسے بھی ہماری مالی حالت کی غمازی کرتا تھا۔ نہ صرف ہماری بلکہ ملک کی حالت کی بھی!

منٹو نے کیوں کہا؛ہندوستان کو لیڈروں سے بچاؤ…

یہ لیڈر جلسوں میں سرمائے اور سرمایہ داروں کے خلاف زہر اگلتے ہیں صرف ا س لئے کہ وہ خود سرمایہ اکٹھا کر سکیں۔ کیا یہ سرمایہ داروں سے بدترین نہیں؟ یہ چوروں کے چور ہیں، رہزنوں کے رہزن۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ان پر اپنی بے اعتمادی ظاہر کر دیں۔

کانچہ ایلیا کا انٹرویو؛ یونیورسٹی کوئی مذہبی ادارہ نہیں، جہاں ایک ہی طرح کی مذہبی فکر پڑھائی جائے

انٹرویو: دہلی یونیورسٹی کے ایم اے کے نصاب سے مصنف اور مفکر کانچہ ایلیا شیفرڈ کی کتاب ہٹانے کی تجویز پر ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی الگ الگ خیالات کو پڑھانے، ان پر بحث کرنے کے لئے ہوتی ہیں، وہاں سو طرح کے خیالات پر بات ہونی چاہیے۔ یونیورسٹی کوئی مذہبی ادارہ نہیں ہیں، جہاں ایک ہی طرح کے مذہبی افکار پڑھائے جائیں۔

اگر ملک کو بچانا ہے تو …

دی بوائے ان دی اسٹرپڈ پاجاماز:  کمال کی فلم ہے، جس کو ہم ہندوستانیوں کا دیکھنا اس لئے بھی ضروری ہے، کیونکہ آج ہم پر بھی اس وقت کے نازی سماج کی طرح سوچنے کا دباؤ ہے۔ پورے جرمنی میں جب نسلی تشدد کا طوفان تھا، نازی کیمپوں […]

’بی جے پی پکوڑا سیاست کررہی ہے‘

کانگریس نے کہا؛ حکومت نے فلم پدماوت کے سلسلے میں خاطر خواہ تیاری نہیں کی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں ہوریا ہے تشدد ۔اسدالدین اویسی نے کہا؛ وزیر اعظم نے فلم ’’ پدماوت ‘‘ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے لئے سرخ قالین بچھایا ۔

گدھوں کی رہائی،راہل گاندھی کا مذہبی عقیدہ ،’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے اور مویشیوں کے ساتھ زیادتی کا سچ

فیک نیوزراؤنڈاپ:خبر کا بازار گرم ہو تو کیا نہیں بیچا جا سکتا ہے  اور آج کے اس تکنیکی دور میں میڈیا سب کچھ بیچ رہا ہے۔ میڈیا کی ذمہ داری یہ ہے کہ  وہ حکومت اور سماج کے معاملات کو صحیح طریقےسے سماج  کے سامنے رکھے ،اور اس […]

گراؤنڈ رپورٹ : پاٹیداروں کا غصہ بگاڑ سکتی ہے بی جے پی کا کھیل

بھاجپا سے مایوس ہوچکے تیز مزاج پاٹیدار وں نے اقتصادی مورچوں پر حکومت کی ناکامیوں کو سامنے رکھنا شروع کر دیا ہے۔حالاں کہ شہروں میں ہندو بنام مسلم کی سیاست ابھی بھی پھل پھول رہی ہے۔ اگست، 2015 میں گجرات میں ہوئی پاٹیدار تحریک کا بڑا حصہ درج فہرست […]

پروفیسر کانچہ ایلیا ایک بار پھر بی جے پی اور آریہ ویسیا کے نشانے پر

 آج صبح ایک معاملہ کے سلسلہ میں جب وہ عدالت جارہے تھے کہ بی جے پی اور آریہ ویسیا کے کارکنوں نے ان کی کار کو روکنے اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ حیدرآباد: مصنف و سماجی سائنس داں پروفیسر کانچہ ایلیا پر بی جے […]

کیا اسماعیل میرٹھی صرف بچوں کےشاعراوردرسی کتابوں کےمولف تھے؟

’اردو ادب کا یہ ایک المیہ ہی ہے کہ اسماعیل میرٹھی کو یا تو بچوں کا شاعر تسلیم کیا گیا یا پھر اردو کی پہلی کتاب سے چوتھی کتاب تک کا مولف تصور کیا گیا۔‘ اسماعیل میرٹھی آج ہی کے دن 1844کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔اب یہ محلہ […]

’بنات‘کی صدر نگار عظیم کا انٹرویو: بہناپا کو فروغ دینا ہی تو اس تنظیم کا اصل مقصد ہے

نئے لکھنے والے یا لکھنے والیوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے،یہ مسٹری پیدا کر دی گئی ہے،کچھ ناقدین کے ذریعہ کیوں کہ وہ پڑھتے نہیں۔اردو کی خواتین قلمکاروں کو ہمیشہ سے حاشیے پر رکھا گیا۔ حال ہی میں بین الاقوامی نسائی ادبی تنظیم ’بنات‘ کا قیام […]

فلم پدماوتی : راجپوتانہ شان یا علاءالدین خلجی کی مخالفت ؟

راجپوتانہ شان کی نمائش والے ٹریلر اورسیاسی ہنگاموں کے درمیان  سب سے اہم سوال یہی ہے کہ جائسی کی پدماوت سے علاءالدین خلجی کا کیا لینا دینا ہے؟ ’چنتا کو تلوار کی نوک پر رکھے وہ راجپوت،ریت کی ناؤ لے کر سمندر سے شرط لگائے وہ راجپوت،اور جس […]

دیوالی پر کرن بیدی کا ٹوئٹ ،عمران خان کا تنازعہ اور سپریم کورٹ جج کے متعلق فیک نیوز کا سچ

اس طرح کی غلطیاں کرن بیدی سے پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔لوگوں کو یاد ہوگا کہ  انہوں نے فوٹو شاپ کی گئی تصویروں کو اسی سال 27 جنوری کو ٹوئٹ کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کی اہم فیک نیوز آئینی عہدے پر فائز ایک شخصیت سے تعلّق رکھتی […]

کانچہ ایلیا کا انٹرویو : سرحد پر ایک بھی بنیا اور برہمن ریجیمنٹ کیوں نہیں ہے؟

نامورسماجی مفکر،دانشوراورکئی کتابوں کے مصنف کانچہ ایلیا شیفرڈکی کتاب ‘پوسٹ ہندو انڈیا’ (2009)کے کچھ حصے کا ترجمہ تیلگو میں شائع ہونے کے بعد بنیا کمیونٹی کی طرف سےان کو لگاتاردھمکیاں مل رہی ہیں اورگالی گلوچ کی جارہی ہے ۔پچھلے دنوں ان کی گاڑی پر کچھ لوگوں نے حملہ […]