نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس

حکومت 60 فیصدی آبادی کے ہاتھ میں پیسے دے، بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کرے: ابھیجیت بنرجی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بات چیت کے دوران ابھیجیت بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ضرورت مندوں کے لیے تین مہینے تک عارضی طور پر راشن کارڈ مہیا کرانے کی ضرورت ہے۔

مدھیہ پردیش: مہاجر مزدوروں کو مبینہ طور پر ٹوائلٹ میں کورنٹائن کیا گیا، جانچ کا حکم

معاملہ مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کا ہے۔ضلع انتظامیہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ مزدور نے شراب پی رکھی تھی، وہ نشہ میں ٹوائلٹ میں پہنچ گیا۔بیوی  نے کھانا بھی نشہ میں ٹوائلٹ میں ہی دے دیا۔ نئی دہلی: گناضلع کے راگھوگڑھ جن پد کے ٹوڈرا گرام […]

کووڈ 19: سکیورٹی گارڈس میں انفیکشن  کے معاملوں میں اضافہ، سی آر پی ایف کا دہلی ہیڈ کوارٹر سیل

اتوار کو دہلی میں آئی ٹی بی پی کے ایک ریٹائردہیڈ کانسٹبل کی کو رونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔ اب تک آئی ٹی بی پی کے 21، بی ایس ایف کے 54، سی آر پی ایف کے تقریباً 200 جوان کو رونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

مزدور ملک کی ریڑھ ہیں، ان کے گھر لوٹنے کا ٹکٹ خرچ کانگریس برداشت کرے گی: سونیا گاندھی

ریلوے نے مہاجر مزدوروں کی آمدورفت کے لیے ملک بھر میں شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں۔ مرکزی حکومت نے ان میں سفرکرنے والوں سے کرایہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آرجے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بھی شروعاتی 50 ٹرینوں کا کرایہ دینے کی بات کہی ہے۔

لاک ڈاؤن میں پھنسے  لوگوں کی واپسی کے لیے ریلوے نے شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائیں

ریلوے نے جمعہ کو چھ شرمک اسپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں ، عقیدت مندوں،سیاحوں،طلبا اور دوسرے لوگوں کی واپسی کے لیے یہ انتظام کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: پورے ملک میں پھر دو ہفتوں کے لیے بڑھایا گیا لاک ڈاؤن

کو رونا وائرس سے تحفظ کے مدنظر یہ تیسری بار ہے، جب سرکار نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 25 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کو بعد میں بڑھاکر تین مئی کر دیا گیا تھا۔

کورونا: مرکز نے 130اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا، پہلے نمبر پر اتر پردیش

اس کے علاوہ ملک کے 284 اضلاع کو آرینج زون اور 319 کو گرین زون قراردیا گیا ہے۔ معاملوں کے دوگنا ہونے کی شرح، جانچ کی صلاحیت اور نگرانی ایجنسیوں سے ملی جانکاری کی بنیاد پر ان کو الگ الگ زمرے میں رکھا گیا ہے۔

کورونا: مہاراشٹر کے ناندیڑ سے پنجاب لو ٹے زائرین میں سے 183 کو انفیکشن

ناندیڑ کے شری حضور صاحب گرودوارہ گئے پنجاب کے 4000 سے زیادہ سکھ عقیدت مند لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارچ سے ہی وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ ان کے لوٹنے کے بعد ریاست کے کو روناانفیکشن کےکل معاملوں میں33.7 فیصدی حصے داری انہی عقیدت مندوں کی ہے۔

لاک ڈاؤن: تلنگانہ میں پھنسے لوگوں کو جھارکھنڈ پہنچانے کے لیے اسپیشل ٹرین چلائی گئی

کو رونا وائرس کے مد نظر لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے چلنے والی یہ پہلی ٹرین ہے۔ عام طور پر ٹرین کی ایک بوگی میں 72 لوگ بیٹھتے ہیں، لیکن اس میں سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے 54 لوگوں کو بٹھایا گیا ہے۔

کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے 11 دن میں ہو رہے ہیں دوگنے، موت کی شرح 3.2 فیصد: وزارت صحت

وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ موت کے 14 فیصدی معاملے 45 سال کی عمر سے کم کے ہیں، 34.8 فیصدی معاملے 45-60 سال کی عمر کے مریضوں کے ہیں اور 51.2 فیصدی موت کے معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ہیں۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں گھر بھیجنے کی مانگ پر مہاجر مزدوروں کا مظاہرہ، پتھراؤ میں تین زخمی

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کنڈی واقع آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تنخواہ نہ ملنے سے ناراض ہزاروں مہاجر مزدوروں نے مظاہرہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ انہیں تنخواہ بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر صحت نے کہا، ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا

جھارکھنڈ کے وزیر صحت بنا گپتا نے مرکزی حکومت پر ریاست کو ضروری مدد کرنے میں ناکام رہنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اورمرکزی حکومت کو بتانا ہوگا کہ آخر تبلیغی جماعت کے سینکڑوں لوگ دنیا بھر سے دہلی کے نظام الدین علاقے میں کیسے پہنچے؟

پی ایم او نے سپریم کورٹ کے ایک متنازعہ تبصرے کے سہارے پی ایم کیئرس پر جانکاری دینے سے منع کیا

پی ایم او نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے فیصلے، اس کو لے کر ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ، اس بارے میں وزارت صحت اورپی ایم او کے بیچ ہوئے خط و کتابت اور شہریوں کی ٹیسٹنگ سے جڑی فائلوں کو بھی عوامی کرنے سے منع کر دیا ہے۔

چودہ دن پیدل چل کر ممبئی سے یوپی میں اپنے گاؤں پہنچے شخص نے کچھ ہی دیر میں دم توڑا

پیشہ سے مستری انصاف علی 1500 کیلومیٹر پیدل چل کر 27 اپریل کو اتر پردیش کے شراوستی اپنے گاؤں پہنچے تھے۔ ان کی بیوی کا کہنا ہے کہ اب گاؤں والے ان کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں شک ہے کہ میں کو رونا متاثر ہوں۔

کو رونا: ملک کے 143 اضلاع میں ایک بھی آئی سی یو بیڈ نہیں، 123اضلاع میں زیرو وینٹی لیٹر بیڈ

ملک بھر میں 183اضلاع میں 100 سے کم آئسولیشن بیڈ ہیں اور ان میں سے 67 اضلاع میں کورونا وائرس کےانفیکشن کےمعاملے سامنے آئے ہیں۔ سب سے خراب صورت حال اتر پردیش، بہار اور آسام کی ہے۔

انڈین نیوز پیپر سوسائٹی نے سرکاری اشتہارات پر روک لگانے کے سونیا گاندھی کے مشورے کی مذمت کی

کو رونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کانگریس صدرسونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میڈیا کو دیے جانے والے تقریباً 1250 کروڑ روپے کے سرکاری اشتہارات پر دو سال کے لیے روک لگانے کی اپیل کی تھی۔

کورونا: مودی حکومت کے پاس نہ حکمت عملی ہے، نہ ہی انسانیت

پچھلے چھ سالوں میں مودی حکومت کے کئی فیصلوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس کو عوام میں دہشت اور خوف و ہراس پھیلانا پسند ہے۔ نوٹ بندی میں لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پرانے نوٹوں کو بدلنا ہو، شہریت ثابت کرنے کے لئے کاغذ اکٹھا کرنا ہو یا اچانک ہوئے لاک ڈاؤن میں انہونی کے ڈر سے ہجرت اورحکومت کے فیصلوں کی مار سماج میں اقتصادی طور پر کمزور طبقے پر ہی پڑی ہے۔

دس سالوں میں پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ سے تقریباً 50 فیصد رقم ہی خرچ کی گئی

خصوصی رپورٹ : کورونا وائرس سے نپٹنے میں معاشی مدد دینے کے لئے مرکز نے ‘پی ایم کیئرفنڈ’ کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ اس کے جیسا ہی پہلے سے موجود پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں حاصل رقم کا کافی کم حصہ خرچ کیا جا رہا ہے اور 2019 کے آخر تک میں اس میں3800 کروڑ روپے کا فنڈ بچا تھا۔

کو رونا: واپس اترپردیش لو ٹے مزدوروں کو سینٹا ئزر سے نہلایا گیا، اپوزیشن نے اس کو غیر انسانی سلوک کہا

معاملہ اتر پردیش بریلی کا ہے۔ بریلی کے ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ بریلی میونسپل کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بسوں کو سینٹائز کرنے کی ہدایت تھی،لیکن زیادہ احتیاط کے طور پر انہوں نے ایسا کر دیا۔متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

کو رونا لاک ڈاؤن: مرکز نے کہا مزدوروں کی ہجرت روکنے کے لیے سرحدیں سیل کریں ریاست

ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ڈی جی پی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران کابینہ سکریٹری راجیو گوبا اور ہوم سکریٹری اجے بھلا نے ان سے یقینی بنانے کو کہا کہ شہروں میں یاشاہراہوں پر آمدورفت نہ ہو کیونکہ لاک ڈاؤن جاری ہے۔