گزشتہ 13 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت میں ایمس جیسے اداروں کی تعداد پہلے کے مقابلے تین گنا بڑھ گئی ہے۔تاہم، وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2014 میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مختلف ریاستوں میں شروع ہوئے ایمس میں سے ایک بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے۔
ارکان پارلیامنٹ کے علاج ومعالجہ کی سہولیات کومنظم کرنے کے لیے دہلی واقع ایمس نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) جاری کی ہے،جس کے تحت ان کی طبی دیکھ بھال کے انتظامات کو مربوط کرنے کے لیے ایک نوڈل افسر کی تقرری کی جائے گی۔ ارکان پارلیامنٹ کو ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے کے لیے خصوصی فون اور لینڈ لائن نمبر بھی دیے جائیں گے۔
ایک خاتون ریزیڈنٹ ڈاکٹر کی شکایت پر جانچ کر رہی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خاتون سے ملزم فیکلٹی ممبر نے ‘اپنی اوقات میں رہو’ جیسےجملوں اور ذات پات کو لے کر تبصرہ کیا تھا، اس لیے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جانی چاہیے۔
پولیس نے بتایا کہ 35سالہ راج منی ستار مدھیہ پردیش کے ستنا کے رہنے والے تھے۔ پانچ چھ مہینے پہلے ان کی آنت کا آپریشن ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ ایمس میں بھرتی تھے۔ پچھلے دو ہفتوں میں ایمس میں مبینہ طور پر خودکشی کایہ تیسرامعاملہ ہے۔
کووڈانفیکشن کےخطرے کے بیچ بھی ملک بھر کےمیڈیااہلکار لگاتار کام کر رہے ہیں، لیکن میڈیااداروں کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ جوکھم اٹھاکر کام کررہے ان صحافیوں کو کسی طرح کا بیمہ یا اقتصادی تحفظ دینا تو دور، انہیں بناوجہ بتائے نوکری سے نکالا جا رہا ہے۔
ویڈیو: راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر ایک37سالہ صحافی نے ایمس کی چوتھی منزل سے کود کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ ان کی موت کے بعد وزیر صحت نے جانچ کے آرڈر دیےہیں۔ اس مدعے پر سینئر صحافی ارملیش کا نظریہ۔
دہلی کے ایمس ٹراما سینٹر میں کووڈ 19 کا علاج کرا رہے دینک بھاسکر سے وابستہ صحافی ترون سسودیا کی گزشتہ چھ جولائی کو موت ہو گئی۔ ایمس انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہاسپٹل کی چوتھی منزل سے کود کر جان دے دی۔ موت کی جانچ کیے جانے کے مطالبے کے بعد وزیر صحت نے ایک جانچ کمیٹی بنائی ہے۔
تبلیغی جماعت کے امیر مولاناسعد نے کو روناانفیکشن سے ٹھیک ہو چکے مسلمان اور جماعت کے لوگوں سے اپنا بلڈ پلازما ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ظفرالاسلام خان نے ایل جی انل بیجل اوروزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کوخط لکھ کر کہا کہ کورنٹائن سینٹر میں وقت پرکھانے کی عدم فراہمی کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ویڈیو: دہلی کے نظام الدین علاقے میں رہنے والی ایک حاملہ خاتون کوصفدرجنگ ہاسپٹل نے مبینہ طور یہ کہتے ہوئے بھرتی کرنے سے منع کر دیا کہ وہ ریڈ زون علاقے سے آ رہی ہیں۔ خاتون کاالزام ہے کہ اسی طرح پانچ دوسرے ہاسپٹل نے بھی انہیں بھرتی کرنے سے منع کر دیا تھا۔
ویڈیو: دہلی کے سلطان پوری کورنٹائن سینٹر میں پچھلے ہفتے 59 سالہ محمد مصطفیٰ کی موت ہو گئی۔ وہ پچھلے مہینے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہوئے تھے۔الزام ہے کہ وہ ذیابطیس کے مریض تھے اور وقت پر علاج اور کھانا نہ ملنے سے ان کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 89 سالہ والد آنند سنگھ بشٹ کی طبیعت کافی وقت سے خراب تھی اور دہلی کے ایمس میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے والدآنند سنگھ بشٹ کا […]
ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیےپورے ملک میں ڈاکٹروں کی ہڑتال پر سینئر صحافی گوتم لاہڑی، سینئر صحافی قربان علی اور بی ایچ یو کے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اوم شنکر سے ارملیش کی بات چیت۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتہ کے پولیس کمشنر انج شرما کو ہر ہاسپٹل میں ایک نوڈل پولیس افسر تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
آئی ایم اے نے ڈاکٹروں اور دوسرے ملازمین کو تشدد سے بچانے کے لئے جامع مرکزی قانون بنانے کی مانگ کی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی 44 سال پہلے یعنی اسی ماہ جون میں لگائی جانے والی ایمرجنسی کے لیے نہرو، اندرا گاندھی اور کانگریس کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اب مودی اور امت شاہ کی قیادت والی بی جےپی کو ایسے اندیشوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جن کے مطابق ایمرجنسی جیسے حالات بنتے جا رہے ہیں۔ اس سے انہیں بنگال میں ممتا کو کنارے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
بنگال کھلونانہیں ہے،یہ کہا تھا ممتا بنرجی نے کچھ روز قبل، لیکن اب ان کے رویے سے یہی لگتا ہے کہ وہ بنگال کو اپنا کھلونا ہی مان بیٹھی ہیں، ورنہ وہ ریاست میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چار دن تک نہ کھنچنے دیتیں۔
مغربی بنگال کے کولکاتہ کے این آر ایس میڈیکل کالج میں علاج کے دوران 75 سالہ بزرگ کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد بزرگ کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے دو جونیئر ڈاکٹروں کی پٹائی کر دی تھی۔
پارلیامانی کمیٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ،نان اکیڈمک عہدوں پر حالات اوربھی بدتر ہیں۔کل 22656 عہدوں میں13788 عہدےخالی ہیں۔ ڈاکٹر اور مریض کے تناسب میں فرق کی وجہ سے یہاں ڈاکٹر شدید دباؤ میں کام کررہے ہیں۔
اس معاملے میں دو لوگوں سے پوچھ تاچھ کے لیے گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس جرم کے پیچھے علاقے کے نشہ کرنے والے لوگوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
مودی حکومت نے 2014 میں4 نئےایمس، 2015 میں 7 نئے ایمس اور 2017 میں 2 ایمس کا اعلان کرتے ہوئے 148 ارب روپے کا اہتمام کیا تھا مگر ابتک 4 ارب روپے ہی دئے گئے ہیں۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس رفتار سے کام ہو رہا ہوگا۔
دو ہزار کروڑ کے فنڈ کے ساتھ پچاس کروڑ لوگوں کو بیمہ دینے کی کرامت ہندوستان میں ہی ہو سکتی ہے۔ یہاں کے لوگ ٹھگے جانے میں ماہر ہیں۔ دو بجٹ پہلے ایک لاکھ بیمہ دینے کا اعلان ہوا تھا، آج تک اس کا پتا نہیں ہے۔
یہ مریض کا حق ہے کہ وہ خودمحسوس کرے کہ وہ کتنا بیمار ہے؟ محسوس کرنا مزاج کی بات ہے۔ اور میں یہ امید کروںگا کہ آپ مریض کی نوعیت میں تو تبدیلی نہیں کرنا چاہیںگے۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو پلیز مت کیجئے سر۔ یہ کسی بھی […]