بہار سے گراؤنڈ رپورٹ : ’ Sorrow of Bihar‘کہی جانے والی کوسی ندی کے باندھوں کے اندر رہنے والے لوگوں سے کیا وعدہ حکومت نے آج تک نہیں نبھایا، لہذا یہاں رہنے والے لوگ بےحد غیر انسانی حالات میں زندگی جینے کو مجبور ہیں۔
انٹرویو : آئی آئی ٹی کے 50 سابق اور موجودہ طالب علموں کے ذریعے بنائے گئے بہوجن آزاد پارٹی کے بانی ممبر وکرانت وتسل سے پرشانت کنوجیا کی بات چیت۔
’مسلمانوں کی دکانیں جلائی جا رہی تھیں، تو ہندو بہنیں دکانوں کے سامنے کھڑی ہو گئی تھیں اور شرپسندوں سے کہا کہ ہمیں جلا دو، پر ان کی دکان نہ جلاؤ۔ ہمارے درمیان ایسا بھائی چارہ ہے۔ ہم کیسے کہہ دیں کہ یہ سب ہمارے ہندو بھائیوں نے کیا ہے؟ ‘
آن لائن ہزاروں کی تعداد میں تلواریں ایڈوانس میں ہی خریدی گئی تھیں۔یہاں ایک سوال اٹھ سکتا ہے کہ کیا واقعی آن لائن تلوار خریدنا اتنا آسان ہے کہ کوئی بڑی تعداد میں اس کو خرید سکتا ہے؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے ہاں۔
ٹی وی چینلوں کے بریکنگ نیوز کی اشاعت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ سلسلہ جب حقیقت کے برعکس ہوتا ہے تو میڈیا کی ذمّہ داری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ٹائمز ناؤ نے اس بار بھی اپنی بریکنگ نیوز میں جھوٹے دعوے کیے۔
ویڈیو:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص بات چیت کی تیسری قسط۔
گراؤنڈ رپورٹ:شراب بندی قانون کے تحت اب تک کل 1 لاکھ 21 ہزار 586 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے، جن میں سے زیادہ تر بےحد غریب طبقے سے آتے ہیں۔
فیک نیوز:تصویر کو فرقہ وارانہ رنگ اس وقت دیا گیا جب بغیر کسی دلیل اور ثبوت کے لڑکےکومسلمان قرار دیا گیا ۔ انڈیا ٹی وی نےبھی اس کے مسلمان ہونے پر مہر لگا دی !صحافی کنچن گپتا نے بھی ٹی وی کی تعریف کرتے ہوئے لڑکے کی شناخت سے پردہ اٹھانے کی مبارکباد دی۔ حالانکہ بعد میں ان کواپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر کے معافی مانگی۔
ویڈیو:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجد سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص بات چیت کی دوسری قسط۔ پہلی قسط کے لیے یہاںکلککیجیے۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص گفتگو کی پہلی قسط
وہ ساری نفرت بھری باتیں جو ایک دوسرے کے کھان پان، رہن سہن اور اخلاقیات کے بارے میں پہلے اتنی شدت سے نہیں سنی جاتی تھیں، اب ان باتوں میں ؛’ہم سب،اُو سب ،ای لوگ اُو لوگ ، اوکنی کے ‘ زیادہ اثردار ہونے لگا ہے۔
ریاست کے فرقہ وارانہ تشدد سے بچے رہنے کا کریڈٹ اس وقت کے وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کو جاتا ہے ۔لالو کے بعد نتیش آئے جنہوں نے فرقہ وارانہ تشددکے متعلق ’ زیرو ٹالرینس ‘ پالیسی اپنائی تھی۔ اس وقت ان کی معاون بی جے پی کمزور تھی، اس لئے وہ اپنی شرطیں نافذ کرنےمیں کامیاب رہے۔
یہ نفرت اور تشدد، بہاری سماج کو گہرا زخم دینے والا ہے۔ سڑکوں پر اترے لوگوں کے تیور دیکھئے۔ اس تیور میں نفرت کی گرمی دیکھئے۔ ان کی چال، ان کے ہاتھ سے اٹھتی تلوار، ہاکی سٹک اور منھ سے نکلے قول اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
تیجسوی نے کہا کہ موہن بھاگوت 14 دن کے سفر میں لوگوں کو دنگا کی ٹریننگ دے گئے ہیں ۔ اب لوگوں کو ان کا ایجنڈہ سمجھ میں آرہا ہے ۔
صحافی سندیپ شرما کے معاملے میں قومی انسانی حقوق کمیشن نے مدھیہ پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کے ذریعے تحفظ مانگنے کے باوجود اس کو تحفظ نہ دینا ریاستی حکومت کی لاپروائی ہے۔
ملزم گاؤں کا سابق مکھیا ہے ۔ حادثے کی وجہ سے گاؤں والوں نے روڈ جام کیااور توڑ پھوڑ بھی کی ۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل ۔ملزم گرفتار۔ نئی دہلی:بہار میں لا ء اینڈ آرڈر پر سوالوں کے درمیان اتوار کی دیر رات کو مبینہ طور پر […]
ارریہ ضمنی انتخاب کے بعد وائرل ہوئے مبینہ ‘ ملک مخالف ‘ ویڈیو کی صداقت کی وضاحت کے بغیر اس پر فرقہ پرستی بھڑکانے والا پروگرام کرنے کے الزام میں ایک سابق بیوروکریٹ نے زی گروپ کے ایک چینل کے خلاف News Broadcasting Standards Authority (این بی ایس اے)میں شکایت درج کروائی ہے۔
رابڑی دیوی نے کہاکہ اپوزیشن کو ایوان میں اپنی بات کہنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جب اپوزیشن میں تھی تب وہ ایسے امور پر ایوان کو چلنے نہیں دیتی تھی۔
بہار قانون سازکونسل میں بہار سرکار کے وزیر نے بتایا کہ اس سلسلے میں اب تک ایک لاکھ 21 ہزار 586 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک لاکھ 21 ہزار 542 لوگ جیل بھیجے گئے۔
مسلم لڑکیاں آہستہ آہستہ سیدھے پولیس فورس میں بحال ہو رہی ہیں۔ ایسا ان لڑکیوں کے جذبے، مسلم سماج کے بدلتے نظریے کے ساتھ ساتھ بہار حکومت کی مدد سے ممکن ہو پا رہا ہے۔
آر جے ڈی کے نائب صدر شیوانند تیواری نے بہار میں اقتدار میں آنے پر شراب بندی قانون کے تحت جیل میں بند 1.3 لاکھ لوگوں کو چھوڑنے کی بات کہی۔
ریاست کے ہوم سکریٹری عامر سبحانی نے ان الزامات سے انکار کیا کہ نئے ڈی جی پی کی بحالی بی جے پی کے دباؤ میں کی گئی ہے۔
دو دن پہلے مانجھی نے مارچ میں ہونے والے راجیہ سبھا کی 6 سیٹوں کے انتخاب کے لئے بہار سے اپنی پارٹی کے آدمی کو این ڈی اے امیدوار اعلان کئے جانے کی مانگ کی تھی۔
بھاگل پور فساد ہندوستان کے سب سے بڑے اور مشہور فسادات میں سے ایک ہے۔ اس فساد میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1100 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔
مجھے نہیں لگتا کہ نتیش کمار کی یہ منشا رہی ہوگی کہ ایک قانون لاتے ہیں اور پھر ایک لاکھ لوگوں کو جیل میں بند کراتے ہیں۔ اس سے تو ریاست کے وسائل پر بھی اثر پڑےگا اور عدالتوں میں کئی ضروری مقدمے زیر التوا ہوتے چلے جائیںگے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک دن ووٹ کے لئے ان قیدیوں کو عام معافی کا اعلان کرنا پڑ جائے۔
نیتی آیوگ کے ذریعے جاری Healthy States, Progressive India نامی یہ رپورٹ 2015-16 کے لئے تین زمروں میں بڑی ریاست، چھوٹی ریاست اور اور یونین ٹیریٹری کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ نئی دہلی :ملک کی21 بڑی ریاستوں میں سے 17 ریاستوں میں پیدائش کے وقت جنسی […]
بہار کے مکامہ ٹال میں گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کےعوامی اجلاس کے لئے انتظامیہ نے کسانوں سے زمین لی تھی، لیکن ساڑھے تین مہینے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی ان کو بطور معاوضہ کچھ نہیں ملا۔
اس تازہ فیصلے سے چارہ گھوٹالہ سے ہی جڑے دیوگھرٹریزیری معاملے میں سزا ملنے کے بعد جیل میں بند لالو پرساد یادو کے رہا ہونے کا امکان بہت کم ہو گیا ہے۔
چارا گھوٹالہ میں کئی بار جیل جانے والے لالو جیسےقدآور کا یہ طلسم ہی ہے کہ ایک بڑی جماعت ان کو زمینی لیڈرماننے سے گریز نہیں کرتی۔ تبھی جیل میں ان سے ملنے والوں کا تانتا لگا ہے۔
’ یہ صحیح ہے کہ میں نے آپ کو ’سورگ ‘نہیں دیا لیکن اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ میں نے آپ کو آواز نہیں دی ‘ لالو یادو نے بہت پہلے کہا تھا؛’ یہ صحیح ہے کہ میں نے آپ کو ’سورگ ‘نہیں دیا لیکن […]
لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ؛ نہ زور چلے گا لاٹھی کا ، لالو لال ہے ماٹی ہے۔بہار کے نائب وزیراعلیٰ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ؛جو بویا وہ پایا !بویا پیڑ ببول کا تو آم کہا سے ہوئی ۔یہ تو ہونا […]
کامریڈ انصاری 1965 میں کالج کے دنوں میں ہی سیاست میں داخل ہوئے۔ وہ 1994 سے 2000 تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ پٹنہ : سی پی آئی کے سینئر رہنما اور سابق ممبر پارلیامنٹ جلال الدین انصاری کا کل دیر رات گیا میں اپنی رہائش گاہ پر […]
مکتی واہنی کے کارکن ’ بہاری مسلمان‘سے موسوم بہار اور اتر پردیش سے ہجرت کر کے گئی اردو بولنے والی آبادی پر بھوکے شیر کی طرح ٹوٹ پڑے۔پورا ملک ان کی نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہو گیا۔ انہیں سرکاری، نیم سرکاری، پرائیویٹ اداروں اور فکٹریوں کی […]
بہار کے وزیراعلی پدماوتی فلم کے ریلیز میں الجھےہوئے ہیں۔ پدماوتی کی عزّت کی ان کو فکر ہے لیکن ریاست میں نابالغ دلت لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ اور فیملی کے تین لوگوں کے قتل کی واردات پر حکومت خاموش ہے۔ شیشہ کا دروازہ کھولکے ہم ایک بڑے […]
ذات پات کے سوال پر اگر آپ سوچتے ہیں تو آپ کو یہ کتاب پڑھنی چاہیے اور علی انور کی دیگر تحریر و تقریر سے بھی آشنا ہونا چاہیے۔ علی انور بہار سے راجیہ سبھا کے ایم پی ہیں مگر عام لوگ انہیں پسماندہ تحریک سے وابستہ […]
وزارت بجلی کے پورٹل ‘سوبھاگّیہ’ کے مطابق ملک میں 4 کروڑ گھر بجلی سے محروم ہیں جس میں تقریباً 50 فیصد سے زیادہ گھر اتّر پردیش اور بہار سے ہیں۔ نئی دہلی : ملک کے تمام گھروں میں بجلی پہنچانے کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے اب ایک […]
بیورو نے فردجرم سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جج گائتری کماری کی عدالت میں تعزیرات ہند اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت داخل کیا ہے۔ نئی دہلی :سی بی آئی نے بہار میں اربوں روپے کے سرجن گھپلہ کے مزید دو معاملات میں […]
پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے ٹوائلٹ گھوٹالہ پر وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت والی بہار میں حکمران جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخلوط حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا […]
صبح کی اذان سے پہلے پوجا کا سامان سر پر اٹھاکر ہم مسلمانوں کے محلے سے گزرتے تھے،وہ وضو کرتے ہوئے ہماری طرف پیار سےدیکھتے تھے۔ دنیا بھر کی تہذیبیں ندیوں کے کنارےپھلی پھولی ہیں۔ کہاوت ہے بن پانی سب سون۔ مذہب بھی پانی کے بغیر مذہب نہیں […]
قریب 50کی تعداد میں لوگ گولی چلاتے ہوئے آئے اور ایک طرف سے گھروں میں آگ لگانا شروع کیا۔ نئی دہلی : بہار کے کھگڑیا ضلع کے چھمسیا گاؤں میں دیوالی سے پہلے والی شام کو مہادلتوں کے پچاس سے زیادہ گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا […]