لاٹری میں بدعنوانی کی شکایات کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے 2015 میں آڈٹ کا فیصلہ لیا تھا، جس میں کمپنی کے مالک سینٹیاگو مارٹن ایک اہم شخص تھے۔ اس کمپنی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو سب سے زیادہ 1368 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے۔
سی اے جی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر سپریہ شرینتے نے بھارت مالا پروجیکٹ، دوارکا ایکسپریس وے اور آیوشمان بھارت جیسے سات منصوبوں میں گھوٹالے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان گھوٹالوں کے لیے براہ راست ذمہ دار ہیں، اور ان کی جوابدہی طے کی جانی چاہیے۔
ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے آڈٹ میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس کے تحت 3446 مریضوں کے علاج کے لیے 6.97 کروڑ روپے ادا کیے گئے، جنہیں ڈیٹا بیس میں پہلے ہی مردہ قرار دیا جا چکا تھا۔
سی اے جی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، 2016-17 سے 2019-20 کے دوران ہر سال صرف 16 سے 50 فیصد فنڈز کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے 684 کروڑ روپے استعمال نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود نیشنل مشن فار کلین گنگا نے پچھلی قسطوں کے استعمال کو یقینی بنائے بغیر اگلی قسطوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔
گجرات، بہار، مہاراشٹر، کیرالہ، مغربی بنگال اور اڑیسہ سے متعلق یہ سی اے جی رپورٹ حال ہی میں متعلقہ اسمبلیوں میں پیش کی گئیں، جن میں صوبوں کی اقتصادی حالت اور دیگر پروجیکٹ پر کیے گئے کام اور ان کی صورتحال کے بارے میں جانکاریاں دی گئی ہیں۔
پارلیامنٹ میں پیش کیگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ اونچائی والے علاقوں میں تعینات فوجی دستوں کے لیے ضروری کپڑے، چشمے وغیرہ کی کمی دیکھی گئی ہے، ساتھ ہی انہیں دیے جانے والے کھانے کے معیارسے بھی سمجھوتا کیا گیا۔
مرکزی حکومت نے گزشتہ 27 جنوری کو قرض میں ڈوبی ایئر انڈیا کے 100 فیصد شیئر بیچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 17 مارچ تک ایئر انڈیا خریدنے کے لئے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے درخواستیں مانگی گئیں ہیں۔ بھارتیہ مزدور سنگھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے جڑی تنظیم ہے۔
نئی دہلی میں ایک پروگرام میں چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ سی بی آئی کو زیادہ خود مختار بنانے کے لئے کیگ کی طرح درجہ ملنا چاہیے، جس سے وہ انتظامی کنٹرول سے الگ ہو سکیں۔
نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا میں ہندوستانی سینما کے 106 سالوں سے زیادہ کی تاریخی فلمیں، ویڈیو کیسیٹ، ڈی وی ڈی، کتابیں، پوسٹر، تصویر، پریس کلپنگ، سلائڈس، آڈیو سی ڈی، ڈسک ریکارڈ وغیرہ شامل ہیں۔
مودی حکومت کے ذریعے کئے گئے معاہدے کے تحت گارنٹی سے متعلق اہتماموں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ ٹوٹنے کی صورت میں ہندوستان کو پہلے پنچاٹ یا ثالثی کے ذریعے سیدھے طور پر ہوائی طیارے کے فرانسیسی فراہم کنندگان کے ساتھ معاملے کو سلجھانا پڑےگا۔
کیا واقعی بہتر شرطوں پر ڈیل ہوئی؟ سی اے جی کی رپورٹ بتاتی ہے کہ یہ ڈیل صرف اور صرف داسو کی شرطوں پر ہوئی۔ میک ان انڈیا کی شرط کا کیا ہوا، کچھ نظر نہیں آیا۔
منگل کو کیگ کی پارلیامنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وزارت خزانہ نے مالی سال 18-2017 کے دوران مختلف مد میں مختص بجٹ سے 1157 کروڑ روپے زیادہ خرچ کیے ہیں۔
سی اے جی راجیو مہرشی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی ریاست کے ریونیواور خرچ کا آڈٹ کرنا آسان تھا لیکن اب ہمارے سامنے ایک نیا نظام ہے، جو نہ تو مرکز اور نہ ہی ریاست کا ہے لیکن دونوں کا اس پر حق ہے۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے رافیل سودے کی جانچ کو لے کر سپریم کورٹ میں داخل عرضیوں کے خارج ہونے پر سینئر وکیل پرشانت بھوشن اور دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
رافیل معاملے کی سماعت کے دوران سی اے جی رپورٹ کو لےکر سپریم کورٹ میں غلط فیکٹ دینے کے الزام میں کانگریس رکن پارلیامان کے سی وینو گوپال نے لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا ہے۔
پارلیامنٹ میں دی گئی جانکاری میں سی اے جی کے ریاستی وزیر جینت سنہا نے بتایا کہ یہ رقم وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے ذریعے چکائی جانی ہے۔
60 سبکدوش افسروں نے ایک خط میں کہا ہے کہ ایسے نظریے کو جواز فراہم ہو رہا ہے کہ سی اے جی 2019 کے عام انتخابات سے پہلے نوٹ بندی اور رافیل ڈیل پر اپنی آڈٹ رپورٹ میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہے تاکہ موجودہ حکومت کا مذاق نہ بنے۔
بینکوں کے 31 مارچ، 2018 کےحالات کے مطابق 9.61 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے این پی اے میں صرف 85344 کروڑ روپے زراعت اور متعلقہ شعبے کا ہے جبکہ 7.03 لاکھ کروڑ روپے کی موٹی رقم صنعتی شعبے کو دیے گئے قرض سے جڑا ہے۔
وزیر دفاع نرملا سیتارمن بول چکی تھیں کہ وہ کچھ بھی نہیں چھپائیںگی، ملک کو سب بتائیںگی۔ لیکن کچھ دنوں کے بعد مکر گئیں اور کہہ دیا کہ فرانس اور ہندوستان کے درمیان خفیہ قرار ہے اور وہ معاہدے کی معلومات عام نہیں کر سکتی ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ مودی کے لئے بد عنوانی بھی بس ایک اور ‘ جملہ ‘ تھا کیونکہ بی جے پی کے ذریعے بد عنوانی کے لئے جن کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف زندہ ہیں، بلکہ ان کی قیادت میں پھل پھول بھی رہے ہیں۔ 2014 […]
پارلیامنٹ میں پیش ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق کوئی اسکیم نہ ہونے کی وجہ سے گنگا صفائی فنڈ کے کروڑوں روپیے کا استعمال نہیں ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ نئی دہلی:کیگ نے مرکزی حکومت کے خصوصی پروگرام نمامی گنگے میں پچھلے تین سال کے دوران فنانشیل مینجمنٹ،اسکیم […]
کورٹ نے مرکزی لیبر سیکرٹری کو 10 نومبر سے پہلے پیش ہوکر یہ بتانے کی ہدایت دی ہے کہ قانون کا نفاذ کس طرح سے ہوا ،اور کیوں اس کا غلط استعمال ہوا۔ نئی دہلی : کنسٹرکشن لیبر پر خرچ کے لئے جمع 29000 کروڑ روپے کے فنڈ […]