death

علی گڑھ میں ہوئی لنچنگ۔ (بہ شکریہ سوشل میڈیا اسکرین گریب)

اترپردیش: لنچنگ کی وجہ سے موت کے 11 دن بعد مسلمان شخص کے خلاف ڈکیتی اور خاتون کے ساتھ  مارپیٹ کا کیس درج

اترپردیش کے علی گڑھ میں 18 جون کی رات ایک مسلمان شخص کو مقامی لوگوں کی بھیڑ نے چوری کے شبہ میں پیٹا تھا، جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ اب پولیس نے مقتول کے خلاف ڈکیتی اور ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

مختار انصاری (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

مختار انصاری کی موت سے ایک ہفتہ قبل عدالت نے زہر دینے کے الزام کے حوالے سےجیل سے رپورٹ طلب کی تھی

گزشتہ 21 مارچ کو بارہ بنکی کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے مختار انصاری کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے باندہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی تھی کہ وہ 29 مارچ تک انصاری کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے کے معاملے میں انصاری کی صحت اور سیکورٹی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔

مختار انصاری (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

مختار انصاری کی موت: اپوزیشن رہنماؤں نے زہر دینے کے دعوے کو دہرایا، تحقیقات کا مطالبہ

اتر پردیش کی باندہ جیل میں بندگینگسٹر سے سیاستداں بنے 63 سالہ مختار انصاری کی ایک اسپتال میں موت کے بعد ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہی اپوزیشن کے کئی رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(علامتی تصویر،بہ شکریہ: ٹوئٹر)

یوپی: مسلم نابالغ کو پیٹ –پیٹ کر مار ڈالنے کے الزام میں پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر

اتر پردیش کے بریلی ضلع کا معاملہ۔ یہ واقعہ گزشتہ 17 اپریل کو پیش آیا تھا۔ مسلم نوجوان کوپیٹ–پیٹ کر ہلاک کر دینے کے الزام میں بتھری چین پور تھانے کے پانچ پولس اہلکاروں کے خلاف واقعے کے چار ماہ بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔نوجوان کے والد کا الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف ان کے بیٹے کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی، بلکہ اس کے پاس سے 30000 روپے سے زیادہ کی رقم بھی لوٹ لی تھی۔

گجرات کے موربی سول اسپتال  کے دورے پر وزیر اعظم نریندر مودی (بائیں) اور مدھیہ پردیش کے گوالیار کا جے اے ایچ اسپتال(تصویر: پی ٹی آئی/دیپک گوسوامی)

آئے دن رہنماؤں کے اسپتالوں کے دوروں سے بدلتا کیا ہے؟

آپ بیتی: موربی پل حادثے کے بعد وزیر اعظم مودی کے اسپتال کے دورے سے پہلے ہی اس کے کایا پلٹ کی تصویریں سامنے آ ئی تھیں۔یہ سب نیا نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار کے جیاروگیہ اسپتال کے ایسے ہی کچھ دوروں کا گواہ ہونے کی وجہ سےمیں جانتا ہوں کہ لیڈروں کے اس طرح کے دورے سے اخبارات کی سرخیوں کے علاوہ اورکچھ نہیں بدلتا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل سوموار کو راج کوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

موربی حادثے کے ’اصل گنہگاروں‘ کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، کیونکہ وہ بی جے پی سے وابستہ ہیں: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے راج کوٹ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیاں ‘دو ہندوستان’ بنا رہی ہیں۔ ایک تو ارب پتیوں کا ہندوستان ہے،وہ جو بھی خواب دیکھتے ہیں اسے پورا کر سکتے ہیں، اور دوسرا غریبوں کا ہندوستان، جس میں کسان، مزدو اور چھوٹے تاجرشامل ہیں، جو مہنگائی اور بے روزگاری کے درمیان زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

موربی میں کے ماچھو ندی پر پل ٹوٹ جانے کے بعدجار ی  راحت اور بچاؤ کا کام ۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

موربی پل حادثہ: اوریوا گروپ نے رینوویشن کے لیے مختص 2 کروڑ روپے میں سے صرف 12 لاکھ خرچ کیے

گزشتہ 30 اکتوبر کو گجرات کے موربی شہر میں ماچھو ندی پر بنے کیبل پل کے اچانک ٹوٹ جانے سے تقریباً 141 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پل کی دیکھ بھال اور آپریشن کا ٹھیکہ اوریوا گروپ کے پاس تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے یہ ٹھیکہ کسی دوسری فرم کو دیا تھا، جسے انفراسٹرکچر سے متعلق کام کی تکنیکی جانکاری نہیں تھی۔

مختلف جماعتوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گجرات کے موربی شہر میں واقع سول اسپتال کے رنگ و روغن کی تصویریں  شیئر کی ہیں۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

وزیر اعظم کے دورے سے قبل موربی کے سرکاری اسپتال میں ہوا رنگ و روغن کا کام، اپوزیشن نے بنایا  تنقید کا نشانہ

گجرات کے موربی شہر میں پل حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو یہاں کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد سے قبل اسپتال کورنگ و روغن کرائے جانے پر کانگریس نے کہا ہے کہ اسپتال ‘شہنشاہ’ کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ یہ گجرات کا ماڈل ہے۔ ایک طرف موت کاماتم ہے تو دوسری طرف ’راجہ جی‘ کا ایونٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

(تصویر: پی ٹی آئی)

گجرات: موربی پل حادثے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 141 ہوئی

گجرات کے موربی شہر میں ماچھو ندی پر بنے تقریباً ایک صدی پرانے کیبل پل کو مرمت کے بعد عوام کے لیےپانچ دن پہلےہی کھولا گیا تھا، لیکن میونسپلٹی کا ‘فٹنس سرٹیفکیٹ’ نہیں ملا تھا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن نے اسے ‘مین میڈ ٹریجڈی’ کہا ہے۔

efr

مہنت نریندر گری کی موت کو خودکشی قرار دینے میں اتر پردیش پولیس نے عجلت پسندی کا مظاہرہ کیوں کیا؟

ویڈیو: الہ آباد میں مہنت نریندر گری کی موت کے بعد اتر پردیش کی سیاست کافی گرم ہو گئی ہے۔ کوئی اسےخودکشی بتا رہا ہے تو کوئی قتل، لیکن اس پورے معاملے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اتر پردیش پولیس نے مہنت نریندر گری کی موت کو خودکشی کیوں بتایا؟ انہوں نے اتنی جلدبازی کیوں دکھائی؟سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

Supreme-court-Reuters

سپریم کورٹ نے موت کی سزا کے طریقے پر حکومت سے مانگا جواب

 لاءکمیشن کی 187ویں رپورٹ کی بنیاد پر  مرکز کو نوٹس جاری کیاگیاہے۔ مرکز کو تین ہفتے کے اندر نوٹس کا جواب دینا ہے۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے موت کی سزا پانے والے مجرم کو موت واقع ہونے تک پھانسی پر لٹکانے کے قانونی اصول کو چیلنج […]

Ghazipur

دہلی: غازی پور میں کوڑے کا پہاڑ دھنسنے سے دو لوگوں کی موت

نئی دہلی : مشرقی دہلی کے غازی پور علاقے میں کارپوریشن کے سینٹری لینڈ فیلڈ میں کوڑے کے پہاڑ کا ایک حصہ دھنسنے سے آج ایک لڑکی سمیت 2 لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد افراد دب گئے، جبکہ پانچ افراد کو محفوظ بچا لیا گیمیور وہار کے […]

raipur_ambedkar-hospital

چھتیس گڑھ : اسپتال میں آکسیجن بند ہونے سے 3 بچوں کی موت

رائے پور : چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے سرکاری میڈیکل کالج سے ملحقہ امبیڈکر اسپتال میں آکسیجن کا پریشر کم ہونے سے گزشتہ رات تین بچوں کی موت ہو گئی۔ تاہم، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ریاستی حکومت نے موت سے کیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات […]