Delhi High Court

وزیر تعلیم کے خلاف اروناچل سے گوا تک نوجوانوں کا غصہ، ملک گیر احتجاج کی جھلکیاں

دارالحکومت دہلی میں جاری احتجاج کی طرز پر سوموار کو ملک کے کئی دوسرے شہروں میں بھی نوجوانوں کے شدید غصے کا مشاہدہ کیا گیا۔ اروناچل پردیش کی راجدھانی ایٹہ نگر سے لے کر بہار کی راجدھانی پٹنہ تک طلبہ، طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور دہلی میں نوجوان مظاہرین پر ہوئے پولیس کریک ڈاؤن کی مذمت کی۔

جنتر منتر پر سی جے پی کا احتجاج جاری، راہل گاندھی بولے – لوک سبھا اسپیکر سے کی طلبہ کے مسائل پر بحث کی مانگ

جنتر منتر اور اس کے آس پاس نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور جنتر منتر کو خالی کرائے جانے کے بعد بھی وہاں احتجاج جاری ہے۔ وہیں، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے طلبہ پر ہوئی بربریت پر بحث کا مطالبہ کیا تھا، جس پر برلا نے کہا کہ اس کے لیے انہیں حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔

مظاہرین پر دہلی پولیس کی زیادتی سے متعلق درخواست پر ہائی کورٹ نے کہا – ہمیں اس میں مت گھسیٹو

سوموار کو سنسد مارچ کے دوران مظاہرین پر دہلی پولیس کی زیادتی سے متعلق خبریں موصول ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ سے ایک درخواست کو شنوائی کے لیےلسٹ کرنے کی گزارش کی گئی تھی، جس پر چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا، ’عدالت کو ان سب میں مت گھسیٹو۔‘

’یہ جم غفیر اور طلبہ کا غصہ حکومت کی بے حسی کا نتیجہ ہے‘

گراؤنڈ رپورٹ: دہلی پولیس، ریپڈ ایکشن فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے بیچ پارلیامنٹ مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو تعلیمی نظام کی حالیہ ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ وزیر تعلیم کا استعفیٰ بھلے ہی  کوئی بہت بڑی تبدیلی نہ لائے، لیکن کم از کم جوابدہی تو طے ہوگی۔ ہم نوجوان یہی چاہتے ہیں۔

سی جے پی تحریک: پولیس کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال سے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر

نئی دہلی کے جنتر منتر اور آس پاس کے علاقوں میں سی جے پی کی قیادت میں طلبہ کے پُرامن احتجاج کے دوران دہلی پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ وہیں، سی جے پی نے مرکزی وزیر جے پی نڈا سے سونم وانگچک کی فوری رہائی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور خودکشی کرنے والے نیٹ امیدواروں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی جے پی تحریک: جنتر منتر کے آس پاس جمع ہوئے 50 ہزار لوگ، آئیسا کے طلبہ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کی

سی جے پی کی جانب سے پارلیامنٹ مارچ کی اپیل کے درمیان جنتر منتر پر ہزاروں مظاہرین جمع ہو گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں، کئی میٹرو اسٹیشن بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، جنتر منتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے آئیسا کے طلبہ  اسٹوڈنٹ لیڈرنے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ وہیں، مانسون اجلاس کی شروعات کرتے ہوئےوزیر اعظم نریندر مودی نے اس احتجاجی مظاہرے  کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

سونم وانگچک کا بھوک ہڑتال جاری، حکام سے کہا – جنتر منتر واپس جانا چاہتے ہیں

سیاسی تجزیہ کار یوگیندر یادو نے دی وائر سے کہا، ’سونم نے اپنی بھوک ہڑتال ختم نہیں کی ہے۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہیں اور وہاں سے جنتر منتر واپس جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ لیکن سونم نے سی جے پی کو بتایا ہے کہ جیسے ہی انہیں اسپتال سے نکلنے  دیا جاتا ہے، وہ سیدھے جنتر منتر پہنچیں گے۔‘

مودی حکومت کا آمرانہ رویہ: سونم وانگچک کو زبردستی اسپتال لے جانے پر اپوزیشن نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا

سونم وانگچک کو سنیچر کی صبح پولیس کے ذریعے زبردستی اسپتال لے جانے پر اپوزیشن کے کئی رہنماؤں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سونم وانگچک، آئیسا کے طلبہ کارکنوں کے ساتھ گزشتہ 21 دنوں سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔

دہلی فسادات: ہائی کورٹ نے یو اے پی اے کیس میں شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی پر دہلی پولیس سے جواب طلب کیا

شرجیل امام نے 4 جولائی کو نچلی عدالت کی جانب سے ان کی دوسری باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ امام پر 2020 کے دہلی فسادات میں مبینہ بڑی سازش کا الزام لگایا گیاہے اور یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔

بھوک ہڑتال کے 21 ویں دن سونم وانگچک کو زبردستی اسپتال لے کر پہنچی پولیس، دیپکے نے شروع کی ہڑتال

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے سونم وانگچک کو ہڑتال کے 21ویں دن دہلی پولیس نے حراست میں لے کر زبردستی اسپتال میں بھرتی کر دیا ہے۔ تاہم، بھوک ہڑتال پر بیٹھےآئیسا کے تین ممبر اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ وہیں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے  غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کرنے  کا اعلان کیا ہے۔

سونم وانگچک سے ماہرین تعلیم اور فنکاروں کی اپیل: ’بھوک ہڑتال ختم کریں، ہم آپ کو کھونا نہیں چاہتے‘

ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک، وزارت تعلیم کی بار بار کی ناکامیوں اور لداخ کے آئینی تحفظات کے مطالبات کو حکومت کی جانب سے نظرانداز کیے جانے کے خلاف غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔دریں اثنا، کئی ماہرین تعلیم، مصنفین، فنکاروں اور فلمسازوں نے ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

نیوزلانڈری کی جرنلسٹ پر تبصرے کے معاملے میں ابھیجیت ایر مترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

صحافی منیشا پانڈے اور چھ دیگر صحافیوں کی جانب سے ابھیجیت ایرمترا کے خلاف دائر کی گئی ایک درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ابھیجیت نے ایکس  پر  پوسٹ اور مضامین کی ایک سیریز میں بار بار انہیں ’طوائف‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پولیس کی جانب سے داخل کی گئی ایکشن ٹیکن رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے، کیونکہ اس میں ان ٹوئٹس پر غور نہیں کیا گیا۔

جے این یو اسٹوڈنٹ نجیب کی گمشدگی کے معاملے میں کلوزر رپورٹ کو عدالت کی منظوری، کہا – سی بی آئی کی جانچ میں کوئی کمی نہیں

جے این یو کے طالبعلم نجیب احمد کی گمشدگی کےتقریباً آٹھ سال بعد دہلی کی ایک عدالت نے اس معاملے میں سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی نیا ثبوت سامنے آتا ہے تو اس کیس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ نجیب 15 اکتوبر 2016 سے لاپتہ ہیں۔

محمد زبیر کو ’جہادی‘ بولنے والے ایکس صارف کو دہلی ہائی کورٹ نے معافی مانگنے کو کہا

دہلی ہائی کورٹ نے ایک ایکس صارف کو فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف اپنے قابل اعتراض تبصرے کے لیے ان سے معافی مانگنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) ہینڈل پر معافی نامہ شائع کریں اور قابل اعتراض ٹوئٹ کا حوالہ بھی دیں۔

دہلی فسادات: قومی ترانہ گانے کے لیے مجبور کرنے کے معاملے میں ہوئی نوجوان کی موت کی جانچ سی بی آئی کرے گی

سال 2020 کے دہلی فسادات کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں پانچ نوجوان زخمی حالت میں زمین پر پڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کم از کم سات پولیس اہلکار ان نوجوانوں کو گھیرکر قومی ترانہ گانے کے لیے مجبور کرنے کے علاوہ انہیں لاٹھیوں سے مارتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان میں سے ایک نوجوان فیضان کی موت ہو گئی تھی۔

دہلی: اے این آئی نے وکی پیڈیا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا، 2 کروڑ روپے کے ہرجانے کا مطالبہ

وکی پیڈیا پیج پر اے این آئی کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ ‘موجودہ مرکزی حکومت کے لیے پروپیگنڈہ مشنری کے طور پر کام کرنے، فرضی نیوز ویب سائٹس کے موادکو پھیلانے اور واقعات کی غلط رپورٹنگ’ کے لیےایجنسی کی تنقید ہوتی رہی ہے۔’

روہنگیا کے خلاف آن لائن نفرت کو نظر انداز کرنے پر فیس بک کے خلاف عدالت پہنچے پناہ گزیں

نسلی تشدد کی وجہ سے میانمار سے بھاگنے پر مجبور ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر ان کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہر دم تشدد ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے تہواروں کے پیش نظر مسلم مہاپنچایت کی اجازت نہیں دی

دہلی ہائی کورٹ نے 29 اکتوبر کو قومی دارالحکومت کے رام لیلا میدان میں ‘آل انڈیا مسلم مہاپنچایت’ منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس وقت ہونے والے کئی ہندو تہواروں کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل سکتی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے ای وی ایم سیریل نمبر، مینوفیکچررز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرانے سے متعلق عرضی خارج کی

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے دائر عرضی میں درخواست کی گئی ہے کہ فرسٹ لیول چیکنگ(ایف ایل سی) کی تکمیل سے قبل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ای وی ایم کے سیریل نمبر اور مینوفیکچررز کی تفصیلات دستیاب کرائی جانی چاہیے۔

سنگھ کے رسالے سے عیسائی پرنسپل کے خلاف راہباؤں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والے مضمون کو ہٹانے کو کہا گیا

آر ایس ایس کے ہفتہ وار میگزین ‘آرگنائزر’ نے جون میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں دہلی کے ایک عیسائی اسکول کے پرنسپل پر راہباؤں اور طالبات کے استحصال سمیت کئی الزامات لگائے گئےتھے۔ اسے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ مضمون ‘حقائق کی تصدیق کے بغیر لاپرواہی سے’ شائع کیا گیا ہے۔

دہلی فسادات: ’جیل میں عمر خالد کے 1000 دن، مزاحمت کے بھی ہزار دن ہیں‘

جے این یو کے سابق طالبعلم عمر خالد نے سال 2020 میں شمال–مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق ایک معاملے میں جیل میں ایک ہزار دن پورےکر لیے ہیں۔ خالد کو دہلی پولیس نے ستمبر 2020 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر یو اے پی اے اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔

شرجیل – صفورہ اور دیگر کو بری کرنے والے جج نے خود کو جامعہ تشدد کے معاملوں سے الگ کیا

گزشتہ 4 فروری کو ساکیت ڈسٹرکورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے جامعہ تشدد کیس میں شرجیل امام، آصف اقبال تنہا ، صفورہ زرگر اور آٹھ دیگر کو بری کر دیا تھا۔ جج ورما نے پایا تھا کہ پولیس نے ‘حقیقی مجرموں’ کو نہیں پکڑااور ان ملزمین کو ‘قربانی کا بکرا’ بنانے میں کامیاب رہی۔

جامعہ تشدد: عدالت نے فیصلے میں کہا-دہلی پولیس نے پرانے حقائق کو ہی نئے شواہد کے طور پر پیش کیا

سال 2019 کے جامعہ تشدد کے سلسلے میں درج ایک معاملے میں شرجیل امام، صفورہ زرگر اور آصف اقبال تنہا سمیت 11 لوگوں کو بری کرنے والے کورٹ کے فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ معاملے میں پولیس کی طرف سے تین ضمنی چارج شیٹ دائرکرنا انتہائی غیر معمولی واقعہ تھا۔ اس نے ضمنی چارج شیٹ داخل کرکے ‘تفتیش’ کی آڑ میں پرانے حقائق کو ہی پیش کرنے کی کوشش کی۔

جامعہ تشدد: شرجیل امام اور صفورہ سمیت 11 افراد الزام سےبری، عدالت نے کہا – قربانی کا بکرا بنایا گیا

جامعہ نگر علاقے میں دسمبر 2019 میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں درج ایک معاملے میں شرجیل امام، صفورہ زرگر اور آصف اقبال تنہا سمیت11 افراد کو الزام سے بری کرتے ہوئے دہلی کی عدالت نے کہا کہ چونکہ پولیس حقیقی مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی، اس لیے اس نے ان ملزمین کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔

عمر خالد کو سات دن کے لیے عبوری ضمانت ملی

دہلی دنگوں کے معاملے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار عمر خالد نے اپنی بہن کی شادی کے پیش نظر دو ہفتے کے لیے عبوری ضمانت مانگی تھی۔ عدالت نے انہیں 23 سے 30 دسمبر تک کے لیے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس میں مزید توسیع کا مطالبہ نہ کریں۔

جامعہ تشدد: ایس پی پی کو فائل سونپنے میں تاخیر پر عدالت نے دہلی پولیس سے وضاحت طلب کی

دسمبر 2019 کو شہریت قانون کے خلاف ہوئے مظاہرہ کے بعد دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں گھس کر لاٹھی چارج کیا تھا، جس میں تقریباً 100 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ وہیں، ایک اسٹوڈنٹ کے ایک آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی۔

دہلی پولیس نے عمر خالد کی عبوری ضمانت کی مخالفت کی

دہلی فسادات سے متعلق معاملوں میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار عمر خالد نے اپنی بہن کی شادی کے پیش نظر دہلی کی ایک عدالت میں دو ہفتے کی عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ اس کی رہائی سے ‘معاشرے بدامنی’ پھیل سکتی ہے۔

دہلی فسادات: ہائی کورٹ نے عمر خالد کو ضمانت دینے سے انکار کیا

دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمر خالد کیس کے دیگر شریک ملزمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات پہلی نظر میں درست ہیں ۔ دہلی پولیس کے ذریعےستمبر 2020 میں گرفتار خالد نے ضمانت کے لیے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ شمال–مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں ان کا کوئی مجرمانہ رول نہیں تھا۔

عمر خالد کی والدہ نے کہا — اس تالے کے پیچھے رہنے کا تصور کریں، جس کی چابی کسی اور کے پاس ہو

دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کرنے کے الزام میں اسٹوڈنٹ لیڈعمر خالد ستمبر 2020 سے جیل میں ہیں۔ قید کے دو سال پورے ہونے پر ایک پروگرام میں ان کی والدہ صبیحہ خانم نے کہا کہ عمر کو نہ صرف ضمانت ملنی چاہیے بلکہ ان کے خلاف تمام معاملے بھی بند ہونے چاہیے۔

نوم چومسکی، راجموہن گاندھی اور کئی بین الاقوامی اداروں نے عمر خالد کی رہائی کی مانگ کی

عمر خالد دہلی فسادات سے متعلق معاملے میں ستمبر 2020 سے جیل میں ہیں۔ اس کی مذمت کرتے ہوئے فلسفی، ممتاز دانشور اور ماہر لسانیات نوم چومسکی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ خالد کے خلاف جو ایک واحد ثبوت پیش کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ بولنے اور احتجاج کرنے کے اپنے آئینی حق کا استعمال کر رہے تھے، جو ایک آزاد معاشرے میں شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

آخر عمر خالد کو ضمانت کیوں نہیں مل رہی

عمر خالد کی ضمانت عرضی مسترد کرنے کے اپنے فیصلے میں عدالت یہ تسلیم کر رہی ہے کہ وکیل دفاع کی جانب سے پولیس کے بیان میں جو تضادات یا خامیاں نشان زد کیے گئے وہ ٹھیک ہیں۔ لیکن پھر وہ کہتی ہے کہ بھلے ہی تضاد ہو، اس پروہ ابھی غور نہیں کرے گی۔ یعنی ملزم بغیر سزا کے سزا بھگتنے کے لیےملعون ہے!

دہلی فسادات: جے این یو کے سابق طالبعلم عمر خالد کو ضمانت دینے سے عدالت کا انکار

جے این یو کے سابق طالبعلم عمر خالد کو دہلی پولیس نے ستمبر 2020 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے دوران دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کی منصوبہ بندی کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔

دہلی فسادات: عشرت جہاں کو ضمانت، عدالت نے کہا- وہ چکہ جام یا سازش کا حصہ نہیں تھیں

کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں شمال-مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 26 فروری 2020 سے جیل میں تھیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ چارج شیٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے،جس سے ظاہر ہو کہ عشرت جہاں فروری 2020 میں دہلی فسادات کے دوران شمال-مشرقی دہلی کے علاقوں میں موجود تھیں یا ان فسادات کی مبینہ سازش میں ملوث کسی تنظیم یا وہاٹس ایپ گروپ کی ممبر تھیں۔

دہلی فسادات: عمر خالد کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ، 14مارچ کو عدالت سنائے گی فیصلہ

یو اے پی اے کے تحت اکتوبر  2020  میں جے این یو کے سابق طالبعلم عمر خالدکوگرفتار کیا گیا تھا۔ یو اے پی اے کے ساتھ ہی اس معاملے میں فسادات اور مجرمانہ سازش کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ جون 2021 کو دہلی ہائی کورٹ نے اس […]

عدالت کی ہدایت کے باوجود عمر خالد کو ہتھکڑی میں پیش کیا گیا، جیل انتظامیہ کو نوٹس

عمر خالد کو دہلی فسادات سےمتعلق معاملے میں پیشی پرہتھکڑی لگائے جانے کے خلاف ان کے وکیلوں کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اپنے ایک آرڈر میں کہا ہے کہ پولیس کمشنر کسی ذمہ دارسینئر پولیس افسرکی نگرانی میں جانچ کے بعد رپورٹ دائر کرکے بتائیں کہ کیا عمر کو ہتھکڑی میں پیش کیا گیا، اگر ہاں تو کس بنیاد پر؟

اتر پردیش: پاکستانی قرار دیے گئے والد کی رہائی کے لیے بہن بھائی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

قابل ذکر ہے کہ 62 سالہ قمر کو اگست 2011 میں میرٹھ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں ویزے کی مدت سے زیادہ ملک میں رہنے پرقصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ 6 فروری 2015 کو اپنی سزا پوری کرنے کے بعد انہیں 2015 میں دہلی کے حراستی مرکز میں پاکستان ملک بدری کے لیےبھیجا گیا۔ تاہم پاکستان نے ان کی ملک بدری کو قبول نہیں کیا اور وہ اب بھی حراستی مرکز میں ہیں۔

ہم دیکھیں گے: سی اے اے مخالف مظاہروں اور دہلی فسادات کی حقیقت کو پیش کرتی کتاب

ویڈیو: شہریت قانون(سی اے اے)کے خلاف دہلی کےشاہین باغ میں احتجاجی مظاہرہ، جامعہ میں پولیس کی بربریت اور فسادات کی حقیقت کو پیش کرنے والی ایک فوٹو بک شائع کی گئی ہے، جس کا عنوان ہے’ہم دیکھیں گے’۔ اس تصویری کتاب میں شامل اکثر تصاویر جامعہ کے طلبا نے لی ہیں۔

شاہین باغ تحریک کے دو سال: کب منسوخ ہوگا سی اے اے؟

ویڈیو: شہریت قانون(سی اے اے )کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں ہوئی تحریک کو دو سال ہو چکے ہیں۔اس قانون کو منسوخ کرنے کے مطالبات کے ساتھ تازہ احتجاجی مظاہرے میں شدت آنے لگی ہے۔ اس تحریک پر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

شاہین باغ تحریک کے دو سال: تیز ہوا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ویڈیو: سی اے اےمخالف مظاہرہ کےلیےمعروف شاہین باغ تحریک کے دو سال ہونے پرپرگتیشیل مہیلا سنگٹھن،نیشنل فیڈریشن فاروومین اور کمیشن آف دی اسٹیٹس آف وومین کی طرف سے دہلی کے جنتر منتر پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس تحریک میں حصہ لینے کے الزام میں قید افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے طلبا، سول سوسائٹی کے ارکان اور کارکنوں نے دھرنا بھی دیا۔