demolish

ناگپور تشدد: سی ایم آفس سے منظوری ملنے کے بعد ملزمین کا گھر توڑا گیا

انتظامیہ نے ناگپور تشدد کے سلسلے میں ملزم فہیم خان کے گھر کو توڑ دیا۔ معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو اس ‘ظلم و جبر’ کے لیے سرزنش کی اور فوراً انہدام کی کارروائی کو روکنے کو کہا۔ عدالت کی مداخلت کے بعد دوسرے ملزم شیخ کے گھر کو بچا لیا گیا۔

سنبھل میں نیا تنازعہ: 33 مکان اور ایک مسجد کو گرانے کا منصوبہ

ڈی ایم نے دعویٰ کیا ہے کہ چندوسی قصبے میں معائنہ کے دوران 33 مکان اور ایک مسجد سمیت کل 34 ڈھانچے غیر قانونی پائے گئے ہیں۔ یہ اراضی میونسپل کی ہے، یہ بغیر کسی ملکیت کے غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے، انہیں قانون کے مطابق گرایا جا سکتا ہے۔

کشی نگر میں مدنی مسجد پر بلڈوزر کارروائی: ’جھوٹ کا سہارا لے کر مسجد کو توڑا گیا‘

گزشتہ 9 فروری کو کشی نگرضلع کے ہاٹا قصبے کی مدنی مسجد کے ایک حصے کو ضلع انتظامیہ نے تجاوزات قرار دیتے ہوئے بلڈوزر سے توڑ دیا۔ مسجد کمیٹی کے حاجی حامد خان نے انتظامیہ کی کارروائی کو یکطرفہ بتاتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کا سہارا لے کر مسجد کوتوڑا گیا ہے۔

یوپی: کشی نگر میں تجاوزات کے الزام کے بعد مسجد کا ایک حصہ بلڈوزر سے گرایا گیا

کشی نگرضلع کے ہاٹا قصبے کی مدنی مسجد کے ایک حصے کو تجاوزات قرار دیے جانے کا الزام تھا۔ سنیچر کو عدالت کا اسٹے آرڈرختم ہونے کے بعد اتوار کو اسے توڑ دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے کشی نگر کے ڈی ایم کو قانونی نوٹ بھیجتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں 7.4 لاکھ لوگوں کو بے دخل کیا، 1.53 لاکھ گھر توڑے: رپورٹ

ہاؤسنگ اینڈ لینڈ رائٹس نیٹ ورک (ایچ ایل آر این) کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 اور 2023 میں عدالتی احکامات کی وجہ سے تقریباً 3 لاکھ افراد کو بے دخل کیا گیا۔ 2022 میں عدالتی احکامات کی وجہ سے 33360 سے زیادہ لوگوں کو بے دخل کرنا پڑا، جبکہ 2023 میں یہ تعداد تقریباً 2.6 لاکھ تک پہنچ گئی۔

’جیسے میرے شوہر نے سرنگ توڑ کر مزدوروں کو نکالا تھا، انہوں نے گھر توڑ کر میرے بچوں کو نکال دیا‘

ویڈیو: اتراکھنڈ کے سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کے بچاؤ آپریشن کی قیادت کرنے والے ‘قومی ہیرو’ وکیل حسن کے گھر کو دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تجاوزات کا حوالہ دیتے ہوئے منہدم کر دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام ضروری دستاویز موجود ہیں اور اس کارروائی کی وجہ ان کا مسلمان ہونا ہو سکتا ہے۔

اتراکھنڈ ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو بچانے والے کے گھر چلا بلڈوزر، بیوی نے کہا- مسلمان ہونے کی وجہ سے بنایا گیا نشانہ

اترکاشی کی سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے میں جب جدید ترین مشینیں اور غیرملکی ماہرین ناکام ہو گئے تھے، تب وکیل حسن کی قیادت میں ریٹ مائنرس کی ٹیم نے بچاؤ آپریشن کو انجام تک پہنچایا تھا۔ اب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وکیل کے مکان کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا ہے۔

ایک سو آٹھ مزاروں کو منہدم کیا جا چکا ہے، پوری ریاست میں وزیراعلیٰ کا بلڈوزر چل رہا ہے: گجرات کے وزیر داخلہ

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی گجرات حکومت نے ریاست میں 108 مزاروں کو منہدم کر دیا ہے۔ دوارکا سے شروع ہونے والی انسداد تجاوزات مہم پوربندر، احمد آباد، سورت، پاوا گڑھ، گر سومناتھ اور جام نگر تک پہنچ چکی ہے۔

اترپردیش: غیر قانونی زمین پر بنا ہوا بتا کر عیسائی پریئر سینٹر کو جونپور انتظامیہ نے منہدم کیا

گزشتہ 11 اکتوبر کو اتر پردیش کے جونپور ضلع میں محکمہ محصولات کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں بھولن ڈیہہ گاؤں میں جیون جیوتی ست سنگ نامی عیسائی پریئر سینٹر کی دو منزلہ عمارت اور باؤنڈری وال کو زمین بوس کردیا۔ یہ پریئر سینٹر گزشتہ کئی سالوں سے دائیں بازو کے گروہوں کے نشانے پر تھا۔

مدھیہ پردیش: اجین انتظامیہ نے نابالغ لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم کے گھر کو مسمار کیا

گزشتہ 25 ستمبر کو ریپ کے بعد ستنا ضلع کی رہنے والی ایک 12 سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں اجین کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے اور مدد مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے تین دن بعد اس سلسلے میں ایک آٹورکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر بنائے گئے ملزم کے ایک گھراور دکان کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ: دائیں بازو کے لوگوں نے رشی کیش میں دو مزاروں میں توڑ پھوڑ کی، ایف آئی آر درج

اتراکھنڈ کے رشی کیش شہر میں دیو بھومی رکشا ابھیان نامی دائیں بازو کے ایک گروپ کے لوگوں نے گزشتہ ہفتے دو مزاروں میں توڑ پھوڑ کی اور مبینہ طور پر اس واقعہ کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا۔ اتراکھنڈ پولیس نے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

دہلی: تغلق آباد میں اے ایس آئی کی انہدامی کارروائی کے بعد لاکھوں لوگ بے گھر

ویڈیو: دہلی کے تغلق آباد قلعے کے قریب اتوار کو اے ایس آئی نے پولیس فورس کی موجودگی میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیےتقریباً 1000 گھروں کو مسمار کر دیا۔ یہاں کے لوگوں کا سوال ہے کہ اگر ان کے مکانات غیر قانونی تھے تو یہاں کے پتے کی بنیاد پر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعےقانونی دستاویزات کیسےبنائے جا رہے تھے۔

دہلی: ’ہم مسلمان ہیں، شاید اس لیے ہمارے مزار اور درگاہوں  سے دشمنی نکال رہے ہیں‘

ویڈیو: بدھ کے روز صبح سویرے دہلی کے منڈی ہاؤس میں صوفی بزرگ ننھے میاں چشتی کے سو سال سے زیادہ پرانے مزار کو منہدم کر دیا گیا۔ اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے کوئی نوٹس یا پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

دیو بھومی میں ’لینڈ جہاد‘ کو پنپنے نہیں دیں گے، غیر قانونی مزاروں کو منہدم کریں گے: اتراکھنڈ سی ایم

غیر قانونی مزاروں کو منہدم کرنے کی بات کہتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ یہ نیا اتراکھنڈ ہے، یہاں تجاوزات کرنا تودور اس کے بارے میں اب کسی کوسوچنا بھی نہیں چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کچھ مہینوں کے بعد ریاست میں یکساں سول کوڈ کا قانون بھی نافذ کریں گے۔

دہلی میں پھر چلا بلڈوزر: نظام الدین کے پاس کی درگاہ کو منہدم کیا گیا

ویڈیو: دہلی کے نظام الدین علاقے میں گول چکر کے قریب متھرا روڈ پر بنی 500 سالہ پرانی درگاہ کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ بلڈوزر سے کی گئی یہ کارروائی محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی ) نے کی ہے۔ اس دوران احتجاج سے نمٹنے کے لیے بڑی تعداد میں دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔

’عتیق احمد کا قریبی بتا کر میرا گھر توڑ دیا گیا، زندگی بھر کی کمائی تباہ ہو گئی‘

گزشتہ 24 فروری کو بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ امیش پال کا یوپی کے الہ آباد شہر میں دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ معاملے میں جیل میں بند سابق ایم پی عتیق احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اب انتظامیہ نے الہ آباد میں باندہ کے صحافی کے گھر کو یہ کہہ کر توڑ دیا ہے کہ وہ عتیق کے قریبی ہیں۔

اڑیسہ: جس گاؤں میں جندل اسٹیل پلانٹ لگایا جانا ہے، وہاں 20 گھر گرائے گئے

اڑیسہ کے ڈھنکیا گاؤں میں جندل گروپ 65000 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیل پلانٹ لگانے جا رہا ہے۔ گاؤں والوں اورسماجی کارکنوں کا الزام ہے کہ 22 اکتوبر کو کمپنی کے اہلکاروں نے مقامی غنڈوں اور پولیس کی مدد سے تقریباً 20 گھروں کو گرا دیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے یہاں رہ رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش: گربا پنڈال پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں پولیس نے تین مسلمانوں کے گھر پر بلڈوزر چلایا

مندسور ضلع کے سیتامئو تھانہ حلقہ کے سرجانی گاؤں میں 2 اکتوبر کی شب پولیس کو گربا پنڈال میں پتھراؤ کے واقعے کی اطلاع ملی تھی، جس کے لیے 19 افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور تین ملزمین کے 4.5 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کےغیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔