gyanesh kumar

ہندوستان میں انتخابات کی شفافیت پر اٹھتے سوال

بنگال اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنے تمام وسائل بی جے پی کے لیے استعمال کیے۔ سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو مکمل آزادی دے کر بالواسطہ طور پر بی جے پی کا ساتھ دیا۔ اگر عوام نے اس ماڈل کو قبول کر لیا تو ہندوستان میں انتخابات اسٹالن کے روس  میں ہونے والے انتخابات جیسے ہو جائیں گے، جہاں نتیجہ ووٹنگ سے پہلے ہی سب کو معلوم ہوگا۔

 راہل گاندھی کے اختلاف کو درج کرتے ہوئے گیانیش کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اگلے چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کے لیے کمیٹی کی میٹنگ میں اختلاف ظاہر کیا اور کمیٹی کی تشکیل کو ہی غیر متوازن قرار دیا۔ دریں اثنا، وزارت قانون نے گیانیش کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کون ہیں نئے الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور گیانیش کمار؟

ریٹائرڈ آئی اے ایس گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو بیچ میٹ رہے ہیں۔ جہاں کمار نے وزارت داخلہ کے کئی منصوبوں اور رام مندر ٹرسٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں سکھبیر سنگھ سندھو نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین تھے۔

مودی کی سربراہی والی کمیٹی نے سابق آئی اے ایس گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ کو الیکشن کمشنر مقرر کیا

الیکشن کمشنر ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن میں کمشنروں کے دو عہدے خالی تھے۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری، جو سلیکشن کمیٹی میں حزب اختلاف کے واحد رکن ہیں، نے تقرریوں پر اپنا اختلاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے نام انہیں پہلے سے دستیاب نہیں کرائے گئے تھے۔