India

(فائل فوٹو : رائٹرس)

دہلی میں سوائن فلو کے 1000 سے زیادہ معاملے، 1 کی موت: رپورٹ

دہلی میں سوائن فلو سے کم سے کم 14 لوگوں کی موت ہوئی ہیں، جن میں صفدرجنگ اسپتال میں 3، رام منوہر لوہیا اسپتال میں 10 اور ایمس میں 1 موت ہوئی ہے۔ حالانکہ، دہلی کے یہ اعداد و شمار مرکزی وزارت صحت کے ڈیٹا میں ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔

سائنا نہوال، فوٹو: ٹوئٹر

کھیل کی دنیا: انڈونیشیا ماسٹرز خطاب، پرو ریسلنگ لیگ اور کرکٹ

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ ہونے کے بعد کوئی بھی کرکٹ ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنا نہیں چاہتی۔اس حملہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور دوسری ٹیموں کو مکمل حفاظت کی ضمانت دینے کا وعدہ کیا مگر اس کے باوجود بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں ہیں۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

دہلی این سی آر سمیت ملک بھر میں سوائن فلو کا قہر جاری

این سی ڈی سی کے ڈیٹا کے مطابق ، اب تک ملک بھر میں 4571 سوائن فلو کے متاثرین پائے گئے ہیں ۔صرف راجستھان میں سب سے زیادہ 40 فیصدی معاملے درج کیے گئے ہیں ۔ راجستھان میں ہی سب سے زیادہ 72 لوگوں کی موت ہوئی ہے ،اس کے بعد پنجاب میں 26، گجرات میں 20 ،مہاراشٹر میں 12 اور دہلی میں 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (فوٹو : پی ٹی آئی)

جے این یو سیڈیشن معاملہ: وزیر قانون نے کہا، لاء سکریٹری نے مجھے دکھائے بنا فائل ہوم ڈپارٹمنٹ کو کیسے بھیجی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی سیڈیشن معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کے ذریعے دائر چارج شیٹ کو منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا اور دہلی حکومت کے وزارت قانون سے اجازت لینے کو کہا تھا۔

ہیکر سید شجاع (فوٹو بشکریہ: ٹوئٹر / FPALondon اور پی ٹی آئی)

ای وی ایم ہیکنگ معاملہ: یہ مذاق بھی ہوسکتا ہے اور مذاق ہے تب بھی اس کی جانچ ہونی چاہیے

لندن میں ہوئی ہیکر سید شجاع کی پریس کانفرنس کو دو حصے میں دیکھا جانا چاہیے۔ ایک ای وی ایم کو چھیڑنے کی تکنیک کے طور پر ، جس پر ہنسنے والوں کے ساتھ ہنسا جا سکتا ہے، مگر دوسرا حصہ قتل کے سلسلے کا ہے۔ ایک کمرے میں ای وی ایم چھیڑنے کی تکنیکی جانکاری رکھنے والے 11 لوگوں کو بھون دیا جائے، یہ بات فلمی لگ سکتی ہے تب بھی اس پر ہنسا نہیں جا سکتا۔

(علامتی تصویر : رائٹرس)

فصل بیمہ سے پرائیویٹ کمپنیوں نے کمائے تقریباً 3ہزار کروڑ روپے، سرکاری کمپنیوں کو نقصان: رپورٹ

آئی آر ڈی اے آئی کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2018 تک فصل بیمہ کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنیوں کو 4085 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس میں سے سب سے بڑا نقصان اے آئی سی کو ہوا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مرکزی کابینہ نے شہریت ترمیم بل 2016 کو منظوری دی، کل نارتھ ایسٹ بند

اس مجوزہ ترمیم بل میں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان سے آئے وہاں کے اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت عطا کرنے کا اہتمام ہے۔ نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے شہریت ترمیم بل کو منظوری دے دی ہے۔ اس کو لےکر آسام سمیت پورے نارتھ-ایسٹ میں بڑے پیمانے پر […]

Hum Bhi Bharat.00_31_08_20.Still009

ویڈیو:کیا راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات کا ایجنڈہ سیٹ کر رہے ہیں؟

ویڈیو: کانگریس صدر راہل گاندھی حال کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت کے حقدار بنےاور رافیل مدعے کو بی جے پی کے خلاف بڑا انتخابی مدعا بنانے میں کامیاب رہےہیں۔ کیا راہل آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیاسی ماحول اپنے حق میں کرنے میں کامیاب رہے ہیں؟ ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے جے ڈی یو رہنما کے سی تیاگی، سینئر صحافی ارملیش اور وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر اجئے آشیرواد سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

یوگی آدتیہ ناتھ کا ٹوئٹ

یوگی آدتیہ ناتھ کے اس دعوے میں کتنی سچائی ہے کہ ان کی  مدت کار  میں کوئی فساد نہیں ہوا؟

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ ان کے دو سال کی حکومت میں کوئی فساد نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ سرکاری رپورٹ بتاتی ہے کہ صرف سال 2017 میں ہی اتر پردیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے کل 195 واقعات ہوئے ہیں۔ اس دوران 44 لوگوں کی موت ہو گئی اور 542 لوگ زخمی ہوئے۔

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

آر ایس ایس نے کہا؛ لوگوں کو امید ہے کہ مودی حکومت اپنی مدت کار میں رام مندر تعمیر کرائے‌گی

نریندر مودی کے ذریعے رام مندر پر آرڈیننس کو لےکر دیے گئے بیان پر وشو ہندو پریشد نے کہا کہ رام مندر پر فیصلے کے لئے ابدی انتظار نہیں کر سکتے ہندو۔ شیوسینا نے کہا کہ کیا مودی کے لئے قانون بھگوان رام سے بھی بڑا ہے۔

 (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر فسادات کی جانچ رپورٹ موجود نہیں، سی آئی سی نے جانکاری دینے کو کہا

آر ٹی آئی کے تحت ملک میں 1961 سے 2003 کے درمیان ہوئے مختلف فسادات کے بارے میں13جانچ یاجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں جانکاری مانگی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے افسروں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس فسادات سے جڑی رپورٹ نہیں ہے۔

NIA

ہندوستان میں ISIS : کتنی حقیقت،کتنا فسانہ؟

کچھ عرصہ سے داعش کے حوالے سے ملک میں کچھ ایسے واقعات پیش آرہے ہیں کہ لگتا ہے مسلم نوجوانوں کو ایک بار پھر پھنسانے کیلئے کوئی جال بچھ رہا ہے۔آسام پولیس نے مئی میں ایسے ہی ایک معاملے پوچھ تاچھ کے لئے6 افراد کو حراست میں لیا۔بعد میں معلوم ہوا وہ سبھی بی جے پی سے جڑے تھے۔

Hum Bhi Bharat 60.00_22_33_10.Still003

ویڈیو: ملیے اس لڑکی سے جس نے یوگی آدتیہ ناتھ کو الہ آباد یونیورسٹی میں داخل نہیں ہونے دیا تھا

ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سماج وادی پارٹی کی نوجوان رہنما اور الہ آباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی سابق صدر رچا سنگھ سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔