Lalu Yadav

اب کی بار ’مودی پریوار‘: کیا مودی حکومت میں بوکھلاہٹ کی وجہ لالو-تیجسوی کے بیان ہیں؟

ویڈیو: آر جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو کے پٹنہ کے گاندھی میدان سے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کے بعد تمام بی جے پی رہنماؤں اور کابینہ کے وزراء نے سوشل میڈیا پر اپنے ناموں کے ساتھ ‘مودی کا پریوار’ جوڑا ہے۔اس بارے میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

لالو یادو نے مودی اور بی جے پی کو بنایا نشانہ، کہا – اکھاڑ کے پھینک دیں گے

راشٹریہ جنتا دل کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں سی بی آئی کی چارج شیٹ کا براہ راست ذکرکیے بغیر بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے کہا کہ زیادہ ناانصافی اور ظلم ٹھیک نہیں ہے ، ظلم کرنے والا ٹھہرا نہیں ہے۔ جس دن آپ (نریندر مودی) اقتدار میں نہیں رہیں گےاس دن آپ کا کیا ہوگا۔

چارہ گھوٹالہ: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ڈورنڈا ٹریژری معاملے میں لالو یادو کو ضمانت دی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں چارہ گھوٹالہ کے تمام پانچوں معاملے میں اب آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو ضمانت مل گئی ہے۔ اب ان کے خلاف پٹنہ میں ہی چارہ گھوٹالہ کے معاملے زیر سماعت رہ گئے ہیں۔

سی بی آئی عدالت نے لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق پانچویں معاملے میں قصوروار ٹھہرایا

سی بی آئی عدالت نے آر جے ڈی سپریمو اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے علاوہ 74 دیگر کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق 139.5 کروڑ روپے کے ڈورانڈا ٹریژری غبن معاملے میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ لالو کو چارہ گھوٹالہ کے دیگر چار معاملوں میں 14 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان کے علاوہ بانکا– بھاگلپور کی ٹریژری سے غیر قانونی طور پر پیسہ نکالنے سے متعلق ایک اور معاملہ سی بی آئی پٹنہ کے سامنے زیرغور ہے۔

ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، معیشت اور سماجی ہم آہنگی تباہ ہو گئی: لالو یادو

گزشتہ اپریل مہینے میں چارہ گھوٹالے سےمتعلق معاملوں میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعدآر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی کی سلور جوبلی کےموقع پر تین سال میں ​پہلی بار کسی عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایودھیا کے بعد کچھ لوگ متھرا کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے لوگ نہیں ہیں۔

چارہ گھوٹالے سے جڑے معاملے میں لالو پرساد یادو کو ملی ضمانت، فی الحال جیل میں ہی رہیں گے

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چائیباسا ٹریزری غبن معاملے میں سزا کی آدھی مدت مکمل کرنےکی بنیاد پر بہار کےسابق وزیر اعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل کےصدر لالو پرساد یادو کو ضمانت دے دی ہے، حالانکہ دمکا ٹریزری غبن معاملے میں ضمانت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں عدالتی حراست میں رہنا ہوگا۔

سی بی آئی  نے عدالت کو بتایا- آلوک ورما کی مدت کار میں نہیں ہوئی ڈوبھال ، استھانا کی فون ٹیپنگ

دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کر کے سی بی آئی کے ذریعے این ایس اے اجیت ڈوبھال کے فون کو غیر قانونی طور پرٹیپ کرنے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایجنسی نے عدالت کے سامنے حلف نامہ دائر کر کے جواب دیا۔

بہار: اقلیتی اداروں  میں عہدے خالی، عوام بے حال،ذمہ دار کون؟   

ریاست کے تقریباًنصف درجن اقلیتی ادارے طویل عرصے سے اپنے سربراہ سے محروم ہیں۔ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، بہارحج کمیٹی ، بہاراردواکادمی ، بہار اقلیتی کمیشن ، اردوگورنمنٹ لائبریری اور اردومشاورتی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے خالی ہیں۔

کیا ’جنگل راج‘ کی اصطلاح صرف غیر بی جےپی حکومت والے صوبوں کے لئے ہی ہے؟

اتنے بڑے اسکینڈل کے باوجود’جنگل راج‘ کااستعمال کہیں نہیں کیا گیا۔ گذشتہ دو دہائیوں سے ایک روایت سی بن گئی تھی کہ جب بھی اتر پردیش یا بہار میں کوئی بڑا جرم یا لاقانونیت کا معاملہ سامنے آتا تھااخبارات اور ٹی وی فوراً اس کو جنگل راج سے تشبیہ دیتے تھے۔

کیابہار میں بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے؟

بہار میں ان دنوں رونما ہو رہے سیاسی واقعات بتا رہے ہیں کہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان 2013 کے پہلے جیسا تال میل تھا، ویسا اب نہیں رہا اور اس بار بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کی عمر بھی بہت لمبی نہیں رہنے والی ہے۔

پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین:بیلٹ باکس کے ساتھ کھلا الزاموں کا پٹارہ

اس بار اسٹوڈنٹ یونین انتخاب میں اسٹوڈنٹس نے رائے دہندگی میں کھل‌کر حصہ نہیں لیا۔ تقریباً 43 فیصد اسٹوڈنٹس نے ہی ووٹ ڈالے۔ خاص کر طالبات نے بہت کم دلچسپی دکھائی۔ پٹنہ یونیورسٹی اس معنی میں غالباً اکیلی یونیورسٹی ہے جہاں آدھی سے زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

چارہ گھوٹالہ معاملہ:جگن ناتھ مشرا بری ،لالو یادو کو ہوئی سزا

لالو پرساد یادو نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ؛ نہ زور چلے گا لاٹھی کا ، لالو لال ہے ماٹی ہے۔بہار کے نائب وزیراعلیٰ نے  ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ؛جو بویا وہ پایا !بویا پیڑ ببول کا تو آم کہا سے ہوئی ۔یہ تو ہونا […]

کیا ہماری نوکرشاہی مجرم سیاست دانوں کے حق میں کام کرتی ہے؟

کیا ہمارے سیاست داں نوکرشاہی کی  ملی بھگت کے بغیر ہی کالا دھن جمع کرنے اورطرح طرح کے جرم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں؟ یکم نومبر 2017 کو سیاست دانوں پر چل رہے مجرمانہ مقدموں کی فوری سماعت اور قصوروار ثابت ہونے والے نیتاؤں کو انتخاب لڑنے سے روکنے […]

تسلیم الدین کی رحلت پر تعزیت کا سلسلہ جاری

راجد سپریمو لا لو پرساد یادو اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ان کی رحلت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ نئی دہلی : سیمانچل گاندھی کے لقب سے مشہورسیاست داں اور ارریہ سے آرجے ڈی کے ممبرپارلیامنٹ تسلیم الدین کی وفات پر […]

بھاجپا بھگاؤ ‘ملک کو بچاؤ ریلی : جانئے، کس نے کیا کہا ؟

پٹنہ : مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو  بہار کی راجدھانی پٹنہ میں راشٹریہ جنتادل کی ’’بھاجپا بھگاؤ ملک کو بچاؤ‘‘کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے ہیں اور تین […]

سرجن گھوٹالہ: لالو یادو نے کیا منصفانہ جانچ کا مطالبہ

سرجن گھوٹالہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے سخت حملے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی کی ہدایت پر حکومت نے گھوٹالے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی سفارش کر دی ہے۔ پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے […]