Narendra Modi Govt

ہندوستان میں اسمبلی انتخابات: وفاقی ڈھانچے اور ملک کے کثیر جہتی کردار کا امتحان

آسام بتائے گا کہ شناخت کی سیاست کتنی طاقتور ہو سکتی ہے۔ بنگال یہ دکھائے گا کہ مزاحمت کب تک قائم رہ سکتی ہے۔ تامل ناڈو اور کیرالہ یہ ثابت کریں گے کہ ترقی کا ایک متبادل راستہ بھی ممکن ہے۔ مجموعی طور پر یہ انتخابات طے کریں گے کہ ہندوستان ایک یکساں سیاسی سمت میں آگے بڑھے گا یا اپنی وفاقی اور کثیر جہتی شناخت کو برقرار رکھے گا۔

کیا راہل گاندھی کیرالہ میں سیاسی خود کشی کرنا چاہتے ہیں؟

فاشسٹ یا نیم فاشسٹ سیاست سے لڑنے کا پہلا قاعدہ یہ ہے کہ آپ اپنے حقیقی اور ثانوی حریف کے درمیان فرق بنائیں رکھیں۔ کیرالہ میں ایل ڈی ایف کو شکست دینے کی بے چینی سمجھ میں آتی ہے؛ مگر راہل گاندھی کی زبان اسٹریٹجک ہوشمندی کا اشارہ نہیں دے رہی۔ ایل ڈی ایف کو آر ایس ایس کے مساوی قرار دینا سیاسی شعور کا مظاہرہ نہیں بلکہ ایک نوع کی ناسمجھی اور  بے صبری کا اظہارہے۔

کچاتھیو جزیرے سے متعلق تنازعہ: تاریخ، سیاست اور نتائج

کچاتھیو جزیرے کی سیاسی تاریخ اور اس معاملے پر بی جے پی کی طرف سے کھڑا کیا گیا تنازعہ بتاتا ہے کہ طویل عرصے سے تمل ناڈو میں سیاسی زمین تلاش کر رہی پارٹی کے لیے یہ موضوع رائے دہندگان کو لبھانے کا ذریعہ محض ہے۔

انتخابات میں دھرم اور بھگوان کو برانڈ ایمبیسیڈر بنا دینے سے آئین اور ملک کا تحفظ کیسے ہوگا؟

سوال یہ ہے کہ رام مندر کے حوالے سے 2019 میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مودی حکومت پورے چار سال تک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کیوں بیٹھی رہی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ 2024 کے عام انتخابات سے صرف چند دن پہلے ہی رام للا کی پران-پرتشٹھا کے بہانے ہندوتوا کا ڈنکا بجا کر ووٹوں کی لہلہاتی فصل کاٹنا آسان ہو جائے اس لیے۔

یونیفارم سول کوڈ کی سیاست کیا ہے؟

ویڈیو: پچھلے دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ ملک کی ضرورت ہے۔ تاہم، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے کچھ اتحادی بھی اس کے خلاف ہیں۔ اس بارے میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

نریندر مودی کی سی بی آئی اور ای ڈی اب بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے پیچھے

ویڈیو: سی بی آئی نے نوکری کےبدلے زمین کے معاملے میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سمیت 17 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ معاملہ کیا ہے، نریندر مودی حکومت کے دورمیں سی بی آئی اور ای ڈی جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیاں کیسے کام کر رہی ہیں؟

کرناٹک انتخابی نتائج: کیا مودی سرکار ہار کی بوکھلاہٹ میں فیصلے لے رہی ہے؟

ویڈیو: کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے فوراً بعد کرن رجیجو کی وزارت کی تبدیلی، دہلی حکومت کے اہلکاروں کے تبادلے کے حقوق پر آرڈیننس اور پھر 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینا- ان فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید پارٹی اب سیاست میں بہت کچھ تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس بارے میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

رویش کا بلاگ: پروفیسر رومیلا تھاپر کو سی وی بھیج دینی چاہیے…

کسی یونیورسٹی کے برباد ہونے کو جتنی سماجی اور سیاسی حمایت ہندوستان میں ملتی ہے، اتنی کہیں نہیں ملے‌گی۔ ہم بغیر گرو کے ہندوستان کو وشو گرو بنا رہے ہیں۔ رومیلا تھاپر کو ہندوستان کو وشوگرو بنانے کے پروجیکٹ میں مدد کرنی چاہیے۔