Narendra Modi

کیا ہزار کروڑ کا چندہ پانے والی بی جے پی جان بوجھ کر اپنے خزانچی کا نام چھپا رہی ہے؟

خاص رپورٹ : بی جے پی نے یہ تو بتایا ہے کہ اس کو 1034 کروڑ روپے  کا چندہ ملا ہے لیکن پارٹی کے خزانچی کا نام عوام اور الیکشن کمیشن دونوں سے چھپایا جا رہا ہے۔ نئی دہلی : بی جے پی دنیا کی  سب سے دولتمند […]

اپنی ہی پارٹی کے خلاف مظاہرہ کریں گے بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے

اتر پردیش کے بلیا ضلع‎ کے سلیم پور سے بی جے پی رکن پارلیامان روندر کشواہا اور بیریا سے ایم ایل اے سریندر سنگھ نے اپنےاپنے لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں سے متعلق مانگوں کو لےکر اپنی ہی حکومتوں کی گھیرابندی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

رویش کا بلاگ: بینکوں کا این پی اے 1 لاکھ 40 ہزار کروڑ بڑھا، بینکر اور دیہی ڈاک ملازمین ہڑتال پر

چھوٹے فنانس بینک کا این پی اے بھی6-5 فیصد بڑھ گیا ہے۔ نوٹ بندی کے پہلے یہ ایک فیصد تھا۔ اس رپورٹ میں آہستہ سے نوٹ بندی اور قرض معافی کو وجہ بتایا گیا ہے۔ بڑے بینک ہوں یا چھوٹے بینک سب کے سب ڈوب رہے ہیں۔

اتم پردیش نہیں پولیس اسٹیٹ بن رہا ہے اترپردیش

ریاست کےاعلی حکام کی عدم دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کو ان کی منظوری حاصل تھی جو حکمراں طبقے کی طرف سے کسی ہدایت نتیجے میں بھی ہو سکتی ہے۔ اور اگراترپردیش میں معاملہ کمیونسٹوں، دلتوں، اقلیتوں یا کچھ اوبی سی برادریوں کا ہو تو اسکے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

کیا وزیر اعظم کے رمضان والے ٹوئٹ میں یہ پیغام ہے کہ اردو دراصل مسلمانوں کی زبان ہے؟

کیا وزیر اعظم اتنے معصوم ہیں، کیا انھیں نہیں معلوم کہ ان کا یہ ٹوئٹ عوام میں ایک پیغام دے گا؟ نریندر مودی نے اپنا کام کر دیا ہے، اب آپ بھلے ہی یہ راگ الاپتے رہیے کہ اردو مسلمانوں کی زبان نہیں ہے۔

’وزیر اعظم نے جس ہنومان کی تعریف کی ہے وہ ہندتووادی امیج کے ساتھ فٹ بیٹھتی ہے‘

بھگوا اور کالے رنگ سے بنی ہنومان کی تصویر ، جس میں ان کی بھنویں تنی ہوئی ہیں اور تیوریاں چڑھی ہوئی ہیں۔ ہندو گرنتھوں سے الگ موجودہ تصویرخود ساختہ ہندتووادی مرد کی امیج کے ساتھ فٹ بیٹھتی ہے۔

بنارس  فلائی اوور حادثہ : پولیس نے پل بنانے والی کمپنی کو لکھے تھے پانچ خط، کہا تھا؛احتیاط برتیں

پولیس نے برج کارپوریشن کے افسروں کے خلاف 19 فروری کو ایک ایف آئی آر بھی درج کرتے ہوئے کہا تھا کہ پل کی تعمیر کا کام غیرمنظم ہے۔ ایک آئرن بیم نیچے جا رہے ٹریفک کے ٹھیک اوپر لٹک رہا ہے۔

بی ایس یدورپا : داغ اچھے ہیں؟

کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ بی ایس یدورپا کو غیر قانونی کان کنی معاملے میں بد عنوانی کی وجہ سے 2011 میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ حالانکہ 2016 میں اسپیشل سی بی آئی عدالت نے ان کو اس معاملے سے بری کر دیا تھا۔

وجوبھائی والا : جن سنگھ کے وفادار سپاہی سے لےکر کرناٹک کے گورنر تک  کا سفر

گجرات میں جن سنگھ کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک وجوبھائی نے سال 2002 میں نریندر مودی کے لئے اپنی روایتی اسمبلی سیٹ چھوڑ دی تھی۔ نئی دہلی: کرناٹک کے گورنر وجوبھائی والا گجرات میں بی جے پی کے سب سے سینئر رہنماؤں میں سے ایک رہے […]

بنارس سےگراؤنڈ رپورٹ : کیا مودی اور یوگی گلیوں اور مندروں کے اس شہر سے اس کی پہچان چھین رہے ہیں؟

گراؤنڈ رپورٹ:بنارس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی دیرینہ آرزو والی اسکیم کاشی وشوناتھ مندر کاریڈور کی تعمیر کے لئے تقریباً 300 مکانوں کا حصول ہونا ہے، جس سے 600 فیملی کے نقل مکانی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا بول: وزیر اعظم کی تاریخ دانی،جمہوریت اور میڈیا

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں تاریخی حقائق کا غلط استعمال اور میڈیا کے رول پر سینئر جرنلسٹ ونود کمار اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر محمد سجاد کے ساتھ ارملیش کی بات چیت۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کوئی کانگریسی جیل میں انقلابیوں سے نہیں ملا، لیکن سچ یہ نہیں ہے

کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لئے تشہیر کر رہے نریندر مودی کا کانگریس کے کسی رہنما کے بھگت سنگھ اور بٹوکیشور دت  سے جیل میں نہ ملنے کے بارے میں کیا گیا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ نئی دہلی: 9 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لئے تشہیر کر رہے […]

بال نریندر کتھا : راہل گاندھی سے زیادہ احسان فراموش دنیا میں کون ہے…

کہانی بال نریندر کی :گڈکری نے اس پر ہنستے ہوئے جواب دیا شاہنواز، آپ پریشان کیوں ہو رہے ہیں؟ مودی جی وہ آدمی ہیں جو اپنی ماں سے دو سال کے بعد ملے ہیں۔ منگل کو کرناٹک میں صحافیوں کے پوچھے جانے کے بعد راہل گاندھی نے جواب […]

کیرانہ انتخاب میں بی جے پی ہاری تو پاکستان میں منے‌گی دیوالی : بی جے پی رہنما

اتر پردیش میں برج منڈل کے بی جے پی پارٹی صدر منوج کشیپ نے کہا کہ کیرانہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت یقینی بنائیں تاکہ پاکستان، جموں و کشمیر اور ملک کے دوسرے ‘ مودی مخالف ‘ حلقوں میں دیوالی نہ منے۔