ویڈیو: کلول بھٹاچارجی سینئر صحافی ہیں اور ان کی حالیہ کتاب ‘نہروز فرسٹ ریکروٹس’ میں ملک کی آزادی کے بعد کے ابتدائی سالوں میں انڈین فارن سروس کی بنیاد رکھنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس کتاب کے بارے میں ان سے آشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔
یوپی بورڈ نے اپنے نئے نصاب میں ہندوتوا مفکر ونایک دامودر ساورکر، پنڈت دین دیال اپادھیائے سمیت 50 عظیم شخصیات کو شامل کیا ہے۔ نہرو کو باہر کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ثانوی تعلیم کے وزیر (آزادانہ چارج) گلاب دیوی نے کہا کہ انہوں نے ملک کے لیے اپنی جان کی قربانی نہیں دی تھی، اس لیے انھیں نصاب سے باہر کر دیا گیا ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے بتایا ہے کہ نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (این ایم ایم ایل) سوسائٹی نے اپنا نام بدل کر ‘ پرائم منسٹرز میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی’ رکھ لیا ہے۔
مرکز کی نریندر مودی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘سینگول’ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو برطانوی ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 15 اگست 1947 کواقتدر کی منتقلی کی علامت کے طور پرسونپا تھا۔سینگول کونئی پارلیامنٹ میں نصب کیا گیا ہے۔
فیکٹ چیک: میڈیا میں نشرہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ‘سینگول’ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسے ‘نہرو کی واکنگ اسٹک’ کہا گیا تھا۔ تاہم، ایک عامیانہ سی تحقیق سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔
ہندوستان میں تاریخ کو از سر نو لکھا جا رہا ہے۔ تاریخ میں بس ان ہی لیڈروں کی پذیرائی کی جارہی ہے، جن کو ہندو قوم پرستوں کی مربی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی توثیق حاصل ہے۔
سنگاپور کےوزیر اعظم نے اپنے ملک کی پارلیامنٹ میں جمہوریت سےمتعلق ایک موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو ایک عظیم رہنماقرار دیا اور ہندوستانی ارکان پارلیامنٹ کےخلاف درج مجرمانہ مقدمات کا ذکر کیا۔اس حوالے سے ہندوستان نے سنگاپور کے ہائی کمشنر کوسمن جاری کیا ہے۔
اگرجناح، جو کم از کم 1937 تک ملک کی مشترکہ جدوجہد آزادی کا حصہ تھے، کی تعریف کرنا جرم ہے تو ہمارے ماضی قریب میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈر یہ جرم کر چکے ہیں۔
حب الوطنی پر سوشل میڈیا ٹرالز کی اجارہ داری نہیں ہو سکتی ۔ انہیں یہ حق ہر گز نہیں دیا جا سکتا کہ وہ ان لوگوں کو پاکستان چلے جانے کو کہیں جو وطن پرستی کومختلف چشمے سے دیکھتے ہیں۔
خواجہ احمد عباس کی سنیمائی زندگی اور ان کےتخلیقی استعداد کے بارے میں بہت سی باتیں کہی اورلکھی جا چکی ہیں، لیکن آج ہندستان اور چین کے بیچ جاری کشیدگی میں ان کےناول ڈاکٹر کوٹنس کی امر کہانی کی اہمیت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
راقم کی کام کاجی زندگی کا بیشتر حصہ ایسے مرد و خواتین کے بارے میں لکھتے ہوئے گزرا، جنہوں نے اس ملک کی تعمیر کی۔ ایسے مرد و خواتین جنہیں اپنی خدمات کا مظاہرہ کرنے کے لیے کبھی ‘دیش بھکتی’ کا لبادہ اوڑھنے کی ضرورت نہیں پڑی۔یہ ان کے کام تھے، جنہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ ہندوستان کے کیسے خدمت گزار سپوت تھے۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے منہ سے کبھی کچھ نہیں کہا۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیےمودی کے ہندوستان میں نہرو کی اہمیت پر مؤرخ سید عرفان حبیب اور سینئر صحافی اوم تھانوی سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ایمرجنسی لگاکر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ‘نئے ہندوستان ‘ کا اعلان کیا تھا۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی ‘ نیو انڈیا ‘ کا اعلان کریںگے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کانگریسی رہنما ششی تھرور کے ہندو پاکستان والے بیان اور آموں پر ونود دوا کا تبصرہ۔
بی جے پی نے کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیرششی تھرور پر بولا حملہ۔ تھرور نے کہا، اگر بی جے پی ہندو راشٹر کے نظریے میں اعتماد نہیں کرتی ہے تو ان کو یہ بات سب کے سامنے کہنی چاہیے کہ ہم ہندو راشٹر میں نہیں بلکہ سیکولرازم میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ بحث ختم ہو جائےگی۔
آج جیسے تین طلاق میں تبدیلی کی مانگ کو شدت پسند اسلام میں دخل اندازی بتاتے ہیں، کچھ ویسا ہی آزادی کے بعد ہندو رسوم و رواج میں تبدیلی کئے جانے پر شِدّت پسندوں نے اس کو ہندو مذہب پر حملہ بتایا تھا۔
گزشتہ ہفتے ایک دلچسپ بات سامنے آ ئی۔ وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کی ویب سائٹ پرجن تصویروں کو استعمال کیاگیاہے وہ تصویریں ہندوستانی سڑکوں کی تصویریں نہیں ہیں !وہ تصویریں کینیڈا اور امریکہ کی ہیں ۔ گزشتہ ہفتے ایک خبر سعودی عرب میں خواتین کے […]
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے معیشت میں نقد کی واپسی اور جواہر لعل نہرو کے خدمات پر ونودودا کا تبصرہ
ہمارے ملک کی جمہوریت الیکشن کے زمانے میں بیدار ہوتی ہے اور اگلے الیکشن کے آنے تک چین کی نیند سوجاتی ہے۔ مؤرخ شاہد امین نے آزادی کے دوران عوام کے درمیان پھیلنے والی افواہوں کی اہمیت پر کافی لکھا ہے ۔یہ حقیقت ہے کہ آج سے ایک […]