News

کانگریس میں شامل ہوئے کنہیا کمار، کہا-یہ پارٹی نہیں بچی، توملک نہیں بچے گا

جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر اور سی پی آئی رہنما کنہیا کمار کے ساتھ گجرات سے آزاد ایم ایل اے جگنیش میوانی بھی کانگریس سے جڑ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایم ایل اے ہونے کے باعث کچھ تکنیکی باتوں کے مدنظر وہ کچھ وقت کے بعدرسمی طور پر پارٹی کی رکنیت لیں گے۔

کھیتی سے زیادہ مزدوری سے کما رہے ہیں کسان: این این ایس او سروے

ویڈیو: گزشتہ دنوں زراعت پر منحصر خاندانوں کی صورتحال کےاندازے پرمبنی نیشنل سیمپل سروے آفس(این ایس ایس او)کی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ ایک کسان کی سرمایہ کاری،کریڈٹ لیول اور مختلف سرگرمیوں سےہونے والی آمدنی کو لےکر ایک بصیرت فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں زراعت کے سابق سکریٹری سراج حسین سے دی وائر کے مکل سنگھ چوہان کی بات چیت۔

حقوق نسواں کی علمبردار اور معروف سماجی کارکن کملا بھسین نہیں رہیں

ہندوستان اورجنوب ایشیائی خطے میں تحریک نسواں کی علمبردار رہیں 75 سالہ کملا کا سنیچر کوانتقال ہو گیا۔ وہ صنفی مساوات ،تعلیم ، غریبی کے خاتمے،انسانی حقوق اور جنوبی ایشیا میں امن کے مسئلوں پر 1970 سے مسلسل سرگرم تھیں۔

بہار: مودی کے یوم پیدائش پر زیادہ  ٹیکہ کاری دکھانے کے لیے سرکار نے اعداد و شمار میں پھیر بدل کیا

اسکرول ڈاٹ ان کی رپورٹ کے مطابق، 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر زیادہ کووڈ ٹیکہ کاری دکھانے کے لیے بہار سرکار نے 15 اور 16 ستمبر کے اعدادوشمار کو کو ون پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کیا اور اسے 17 ستمبر والے اعدادوشمار میں جوڑا گیا۔

مہاراشٹر: نابالغ سے آٹھ مہینوں میں کئی بار گینگ ریپ، 24 گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ٹھانے ضلع میں متاثرہ لڑکی کے دوست نے جنوری میں اس سے ریپ کیا اوراس کا ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کیا۔ بعد میں لڑکے کے دوسرے ساتھیوں نے کئی جگہوں پر کئی بار لڑکی کا ریپ کیا۔متاثرہ کی شکایت پر 33 ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

آسام: تجاوزات ہٹانے کی مخالفت کر رہے لوگوں پر پولیس نے گولیاں برسائیں، دو کی موت

معاملہ درانگ ضلع کےسپاجھار کا ہے،جہاں پولیس نے تجاوزات ہٹانے کی ایک مہم کے دوران گولیاں چلائیں، جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقامی لوگوں نے ان پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ ریاستی حکومت نے اس معاملےمیں عدالتی جانچ کے حکم دیے ہیں۔

کیا دلت وزیر اعلیٰ بنا کر پنجاب جیت پائے گی کانگریس؟

ویڈیو: امریندر سنگھ کےاستعفیٰ دینے کے بعد ان کی جگہ کانگریس نے چرن جیت سنگھ چنی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ وہ اس صوبے کےوزیر اعلیٰ بننے والے دلت کمیونٹی کے پہلےشخص ہیں۔ چنی امریندر سرکار میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر تھے۔ وہ روپ نگر ضلع کے چمکور صاحب حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ اس سیاسی تبدیلی پر روشنی ڈال رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔

گجرات میں اڈانی پورٹ پر ضبط 21 ہزار کروڑ روپے کے ڈرگس کی پوری کہانی

ویڈیو: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے گجرات کے مندرا پورٹ سے 3000 کیلوگرام ہیروئن ضبط کی ہے۔بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت تقریباً21 ہزار کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس موضوع پر کیرل کے سابق ڈی جی پی این سی استھانا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

بہار ہر گھر نل کا جل: جے ڈی یو رہنما کے خاندان کو 80 کروڑ کا ٹھیکہ، سابق وزیر کے بھتیجے کو بھی ملا فائدہ

انڈین ایکسپریس اخبار نے اپنی جانچ میں پایا ہے کہ بہار کے کم از کم 20اضلاع میں ایسے ٹھیکے دیے گئے ہیں جس کا فائدہ رہنماؤں کےقریبی لوگوں کو ہو رہا ہے۔اس میں بی جے پی اور جے ڈی یو سے لےکرآر جے ڈی تک کے سینئررہنماؤں کے رشتہ دار شامل ہیں۔

آسام حکومت نے مبینہ ’غیر قانونی تجاوزات‘ کے خلاف چلائی مہم، 800 خاندان بے گھر

آسام کے درانگ ضلع کے دھال پور میں مقامی انتظامیہ نے سینکڑوں لوگوں کے گھروں کومسمار کر دیا ہے، جس کے باعث وہ کورونا مہاماری کے بیچ قابل رحم حالات میں رہنے کو مجبور ہیں۔ گزشتہ تین مہینے میں ایسا دوسری بار ہوا جب دھال پور کے لوگوں کو بےدخل کیا گیا ہے۔یہاں زیادہ ترمشرقی بنگالی نژاد مسلمان رہتے ہیں۔

بہار: ’ہر گھر نل کا جل‘ اسکیم کے تحت ڈپٹی سی ایم کے رشتہ داروں کو ملے کروڑوں کے ٹھیکے: رپورٹ

انڈین ایکسپریس کے مطابق،بہار میں بی جے پی رہنمااور صوبے کے ڈپٹی سی ایم تارکشور پرساد کےرشتہ داروں اور قریبی لوگوں کو‘ہر گھر نل کا جل’اسکیم کے تحت 53 کروڑ روپے سے زیادہ کا ٹھیکہ دیا گیا، جس میں ان کی بہو پوجا کماری اور ان کے سالے پردیپ کمار بھگت بھی شامل ہیں۔

کیا گجرات میں سیاسی پھیر بدل اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی کے عدم تحفظ کا اشاریہ ہے

پچھلی دہائیوں میں گجرات بی جے پی کامحفوظ ترین گڑھ رہا ہےاور آج کی تاریخ میں وہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی آبائی ریاست ہے۔اگر وہاں بھی بی جے پی کو ہار کا ڈر ستا رہا ہے تو ظاہر ہے کہ اس نے اپنی ناقابل تسخیر امیج کا جو متھ پچھلے سالوں میں بڑی کوشش سے گڑھا تھا، وہ ٹوٹ رہا ہے۔

یوپی: بی جے پی رہنما کے کووڈ 19ویکسین سرٹیفکیٹ میں پانچ خوراکیں درج، مزید خوراک  کے لیے تاریخ بھی دی

میرٹھ ضلع کےمقامی بی جے پی رہنما رام پال سنگھ نے کووڈ 19ٹیکے کی دو خوراک لی تھیں۔ انہوں نے محکمہ صحت پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے نام پر جاری ویکسین سرٹیفکیٹ میں انہیں تین بار میں پانچ خوراک لگنا درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مزید خوراک کی ممکنہ تاریخ بھی پرچے پر لکھی گئی ہے۔

آدھار کی طرح کسانوں کو 12ہندسوں کا یونک آئی ڈی دینے کا منصوبہ

وزارت زراعت نے بتایا کہ سرکار کسانوں کا ایک ڈیٹابیس بنا رہی ہے، جس میں پی ایم کسان جیسی مختلف اسکیموں سے ڈیٹا اکٹھا کر کےاسے زمین کےریکارڈس سے جوڑا جائےگا۔گزشتہ چھ ستمبر کووزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا تھا کہ ان کی وزارت نے 5.5 کروڑ کسانوں کا ڈیٹابیس بنایا ہے اور اس دسمبر تک اسے بڑھاکر 8 کروڑ کر دیا جائےگا۔

ویمن ٹیکنیکل یونیورسٹی کے صفائی ملازمین کو نوکری سے کیوں نکالا جا رہا ہے

ویڈیو: اندرا گاندھی دہلی ویمن ٹکنالوجی یونیورسٹی(آئی جی ڈی ٹی یوڈبلیو) دہلی سرکار کے تحت آتی ہے۔ یونیورسٹی کے صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں نوکری سے نکالا جا رہا ہے۔دراصل صفائی کا ٹھیکہ پرانی کمپنی سے ایک نئی کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔اس مسئلے پر یونیورسٹی کے رجسٹرار اور صفائی ملازمین سے بات چیت۔

گجرات: گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں گرفتار شخص نے حراست میں مبینہ طور پرخودکشی کی

معاملہ پنچ محل ضلع کا ہے۔پولیس کےمطابق، گودھرا بی ڈویژن پولیس نے بدھ کو قاسم عبداللہ نام کے شخص کو گائے کا گوشت لے جانے کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے جانے سے پہلے اس نے جمعرات کو لاک اپ میں خودکشی کر لی۔ قاسم کے اہل خانہ نے جانچ کی مانگ کی ہے۔

شرجیل امام کے حق میں نعرے بازی پر درج سیڈیشن کیس میں دو طالبعلموں کو پیشگی ضمانت

گزشتہ سال فروری میں ممبئی کے آزاد میدان میں ہوئے ایک ایل جی بی ٹی کیو پروگرام میں جے این یواسٹوڈنٹ شرجیل امام کے حق میں مبینہ نعرے بازی کے لیے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کے دو طالبعلموں کے خلاف سیڈیشن کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

ملک میں 2020 میں فرقہ وارانہ اور مذہبی فسادات کے معاملے لگ بھگ دوگنے ہوئے: این سی آر بی

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق، ملک میں 2020 میں فرقہ وارانہ اور مذہبی فسادات کے 857 معاملے درج کیے گئے۔سال2019 میں ایسے معاملوں کی تعداد438 تھی، جبکہ 2018 میں ایسے 512 معاملے درج کیے گئے تھے۔

متھرا میں گوشت کی فروخت پر پابندی کا اصل مقصد اور ممکنہ نتائج کیا ہیں؟

یوگی حکومت کے متھرا میں میٹ بین کے فیصلے کی قانونی حیثیت پر کوئی تنازعہ نہیں ہے کیونکہ اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے سے موجود ہے، لیکن اس کے اصلی ارادے اورممکنہ نتائج پر یقینی طور پر بحث ہونی چاہیے کیونکہ یہ بڑے پیمانے پر لوگوں کےحقوق ، ان کےروزگار اور سلامتی سےوابستہ ہے۔

کووڈ 19کے پھیلاؤ پر آئی سی ایم آر نے مودی حکومت کے ایجنڈے کے مطابق رپورٹ دیا: نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے مودی سرکار کے ایجنڈے کےمدنظر کووڈ 19 کے خطرے کو کم دکھانے کے لیےسائنسدانوں پر دباؤ ڈالا۔ اخبار نے ایسے کئی شواہد پیش کیےہیں، جو دکھاتے ہیں کہ کونسل نے سائنس اور شواہد کےمقابلےحکومت کےسیاسی مقاصدکو ترجیح دی۔

سپریم کورٹ کے خلاف ’توہین آمیز‘ تبصرہ کرنے کے معاملے میں یوٹیوبر اجیت بھارتی پر ہوگی کارروائی

‘ڈو پالیٹکس’نام کا یوٹیوب چینل چلانے والےاجیت بھارتی کےایک ویڈیو میں سپریم کورٹ اور اس کے ججوں کو لےکر‘قابل اعتراض ’تبصرے کرنے کے سلسلے میں اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے ہتک عزت کی ​​​​کارر وائی شروع کرنے کی رضامندی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عدلیہ کے لیے انتہائی توہین آمیز ہے اور اس کا مقصد واضح طور پر عدالتوں کو بدنام کرنا ہے۔

مدھیہ پردیش: بی اے پہلے سال میں اختیاری مضمون کے طور پر شامل کیا جائے گا ’رام چرت مانس‘

مدھیہ پردیش کے ہائر ایجوکیشن منسٹر موہن یادو نے کہا کہ جب نئی ایجوکیشن پالیسی کے تناظر میں نیا نصاب لایا جا رہا ہے تو ہم اپنے شاندار ماضی کو بھی سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناسا کی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ رام سیتو لاکھوں سال پہلےانسانوں کے ذریعے بنایا گیا پل تھا۔

دہلی فسادات: ایک سال سے قید عمر خالد کی رہائی کا مطالبہ

گزشتہ سال 13 ستمبر کوشمال-مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں یو اے پی اے کے تحت اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کو گرفتار کیا تھا۔ یو اے پی اے کے ساتھ ہی اس معاملے میں ان کے خلاف فساد برپا کرنے اور مجرمانہ طور پر سازش کرنے کے بھی الزام لگائے گئے ہیں۔

نظام الدین مرکز کو نہ کھولنے کی دلیل دیتے ہوئے حکومت  نے کہا، سرحد پار تک ہو سکتا ہے اثر

پچھلے سال مارچ میں دہلی کا نظام الدین مرکز کو رونا ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرا تھا۔ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے کئی لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد 31 مارچ 2020 سے ہی یہ بند ہے۔

رابعہ سیفی مرڈر کیس: وکیل نے سازش کا الزام لگایا، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

ویڈیو: گزشتہ 26 اگست کو 21 سالہ سول ڈیفنس افسر رابعہ سیفی کی لاش ہریانہ کے فریدآباد شہر کے سورج کنڈ پالی علاقے میں ملی تھی۔اس معاملے میں نظام الدین نام کے ایک شخص نے دہلی کے کالندی کنج پولیس اسٹیشن میں قتل کرنے کی بات قبول کرتے ہوئے خودسپردگی کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نظام الدین کا دعویٰ ہے کہ اس کی شادی رابعہ سے ہوئی تھی، لیکن اہل خانہ نے اس بات کی جانکاری سے انکار کیا ہے۔ دی وائر نے رابعہ کے اہل خانہ اور وکیل سے بات کی۔

مظفر نگر مہاپنچایت نے فرقہ واریت پر وہ چوٹ کی ہے، جس کی ملک کو ضرورت تھی

کسانوں کی تحریک کےغیرسیاسی ہونے کواس کی اضافی قوت کی صورت میں دیکھیں تو کہہ سکتے ہیں کہ ہندو مسلم بھائی چارے کی یہ مہم سیاسی نفع نقصان سے وابستہ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ قابل اعتماد ہے اور زیادہ امیدیں جگاتی ہے۔

تمل ناڈو اسمبلی نے سی اے اے رد کیے جانے کی قرارداد منظور کی

اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے سے پہلےتمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ مرکز کو این پی آر اور این سی آرکی تیاری سے متعلق اپنی پہل کو بھی پوری طرح سے روک دینا چاہیے۔شہریت قانون کےخلاف قرارداد پاس کرنے والا تمل ناڈو ملک کا آٹھواں صوبہ بن گیا ہے۔

دہلی فسادات: آصف کے مبینہ اقبالیہ بیان کے میڈیا میں لیک ہونے کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ

دہلی فسادات معاملے میں ملزم جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹوڈنٹ آصف اقبال تنہا نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ متعلقہ عدالت کےنوٹس لینے سے پہلے ہی جانچ ایجنسی کے ذریعے درج ان کے بیان کو مبینہ طور پر میڈیا میں لیک کرکے پولیس افسروں نےبدعنوانی کی ہے۔

سید علی گیلانی…ہمارے ابا جی

گیلانی صاحب کے بار بار اسلام و قرآن اور اقبال کے تذکرہ سے بھی کئی لوگ نالاں رہتے تھے مگر ہندوستان میں بائیں بازو کے افراد کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے اور وہ بھی ان کو خوب نبھاتے تھے۔ ممبئی میں ایک بار آندھرا پریش کے تعلق رکھنے والے ایک بائیں بازو کے لیڈر نے جن کا کشمیر آنا جانا لگا رہتا تھا اوران کو میری رشتہ داری کا علم نہیں تھا بتایاکہ گیلانی صاحب کشمیر کے گنے چنے مخلص اور سنجیدہ لیڈروں میں سے ہیں۔ وہ مجھے سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ بطور کشمیری ان کی قدر کروں۔

جموں و کشمیر: کیسے سید گیلانی کی لاش اہل خانہ سے لےکر عجلت میں تجہیز و تکفین کے عمل کو انجام دیا گیا

سابق حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پہلے جموں وکشمیر پولیس اس بات پر رضامند ہوئی تھی کہ ان کے اہل خانہ ان کی تجہیز وتکفین کے انتظامات کر سکیں گے، لیکن بعد میں پولیس ان کی لاش لے کر چلی گئی۔

آر ایس ایس نے انفوسس کی تنقید کرنے والے ’پانچجنیہ‘ کے مضمون سے خود کو الگ کیا

آر ایس ایس کی ترجمان میگزین‘پانچجنیہ’ کے 5 ستمبر کےایڈیشن کےمضمون میں ہندوستانی سافٹ ویئر کمپنی انفوسس کی شدید نکتہ چینی کی گئی تھی اور اسے‘اونچی دکان، پھیکا پکوان’قرار دیا گیا تھا۔ اس میں یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ انفوسس کا ‘ملک مخالف’ طاقتوں سےتعلق ہے اور اس کے نتیجےمیں سرکار کے جی ایس ٹی اورانکم ٹیکس پورٹل میں گڑبڑی کی گئی ہے۔

مظفر نگر مہا پنچایت کا اثر صرف اتر پردیش نہیں پورے ہندوستان  پر پڑے گا

ویڈیو: سنیکت کسان مورچہ نےمظفر نگر کی کسان مہاپنچایت سے ایک بار پھر اپنی تحریک کورفتار دینے کی کوشش کی۔اس مہاپنچایت میں کسانوں کا بڑا ہجوم دیکھ دیکھا گیا۔مغرب اور شمال کے کسان بڑی تعداد میں یہاں پہنچے۔ دی وائر نے مہا پنچایت میں شامل کسانوں سے بات کی۔

السلام علیکم سے پتہ چلتا ہے کہ شرجیل امام کی تقریر ایک خاص کمیونٹی کے لیے تھی: دہلی پولیس

شرجیل امام کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 13 دسمبر 2019 اور اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں16جنوری 2020 کو شہریت قانون کے خلاف مبینہ طور پرمتنازعہ بیانات دینے کا الزم ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ آسام اور بقیہ شمال مشرقی صوبوں کو ‘ہندوستان سے الگ’کر دیا جائے۔

دہلی فسادات: کورٹ نے کہا-صحیح جانچ کرنے میں پولیس کی ناکامی ٹیکس دہندگان کے وقت اور پیسے کی بربادی ہے

فروری2020 میں دہلی کے چاندباغ علاقے میں فسادات کے دوران ایک دکان میں مبینہ لوٹ پاٹ اور توڑ پھوڑ سے متعلق معاملے میں عآپ کےسابق کونسلر طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم اور دو دیگر کوبری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں ایسا لگتا ہے کہ چشم دید گواہوں، حقیقی ملزموں اور تکنیکی شواہد کا پتہ لگانے کی کوشش کیے بنا ہی صرف چارج شیٹ داخل کرنے سے ہی معاملہ سلجھا لیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کی ترنگا یاترا اکثریتی قوم پرستی کا ہی نمونہ ہے

عام آدمی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ترنگے کے رنگ پکے ہیں۔ خالص گھی کی طرح ہی وہ خالص قوم پرستی کا کاروبار کر رہی ہے۔ ہندوستان اور ابھی اتر پردیش کے رائے دہندگان کو قوم پرستی کا اصل ذائقہ اگر چاہیے تو وہ اس کی دکان پر آئیں۔اس کی قوم پرستی کی دال میں ہندوازم کی چھونک اور سشاسن کے بگھار کا وعدہ ہے۔

گائے کو قومی جانور قرار دینے کے لیے قانون بنے، یہ بنیادی حق میں شامل ہو: الہ آباد ہائی کورٹ

گئو کشی کے ملزم کی ضمانت عرضی کو خارج کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج شیکھر کمار یادو نے کہا کہ جب گائے کی فلاح ہوگی،تبھی ملک کی ترقی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائنسدانوں کا خیال​​تھا کہ گائے واحد جانور ہے، جو آکسیجن لیتی اور چھوڑتی ہے۔

عزت مآب صدر جمہوریہ ہند، ’رام سب کے اور سب میں ہیں‘ انہیں سمجھائیے جو رام کے نام پر ہم وطنوں کا جینا محال کیے ہوئے ہیں

ایودھیا میں صدر رام ناتھ کووند کو اپنے خطاب میں نہ اودھ کی‘جو رب ہے وہی رام ہے’ کی گنگا جمنی تہذیب کی یاد آئی، نہ ہی اپنے آبائی شہر کانپور کےاس رکشےوالے کی، جسے گزشتہ دنوں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمان ہونے کی وجہ سے پیٹا اور جبراً ‘جئے شری رام’ بلوا کر اپنی ‘انا’ کی تسکین کا سامان کیا تھا۔