News

(علامتی فوٹو:پی ٹی آئی)

گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں مورتی وسرجن پر روک، خلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ

نیشنل مشن فار کلین گنگا نے 11 ریاستوں کو اس بارے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ ہدایات کے تحت گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں مورتی وسرجن کے علاوہ پوجا کے سامان ڈالنے پر سختی سے روک لگانے کو کہا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

بہار: ڈپٹی سی ایم سشیل مودی پر الزام، خود نکل گئے، ہماری کوئی مدد نہیں کی

دیڈیو میں لوگ پانی کی قلت اور دوسری پریشانیوں کا ذکر کر رہے ہیں ۔ویڈیو میں ایک خاتون کہتی ہیں کہ ہمارے گھر میں تین دن سے بجلی-پانی نہیں ہے۔ہم لوگ ان کو (سشیل مودی)بول- بول کر تھک گئے۔ وہ کھڑکی سے جھانک -جھانک کر ہٹ جا رہے تھے۔

Sagar-Madhya-Pradesh

مدھیہ پردیش: کھلے میں قضائے حاجت کو لے کر ڈیڑھ سالہ بچے کو لاٹھیوں سے پیٹ کر مار ڈالا، دو گرفتار

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے بگس پور گاؤں کا معاملہ ہے۔گزشتہ 25 ستمبر کو بھی ریاست کے شیوپوری ضلع میں قضائے حاجت کے معاملے پر دو لوگوں نے مبینہ طور سے دو دلت بچوں کو پیٹ -ییٹ کر مار ڈالا تھا۔

یوگی آدتیہ ناتھ/ فوٹو: پی ٹی آئی

انسفلائٹس کے لئے پچھلی حکومتوں  نے کچھ نہیں کیا، نتیجتاً 50 ہزار بچوں کی جان گئی: یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا 1977 سے 2017 تک تقریباً 50 ہزار بچوں کی جان انسفلائٹس سے گئی۔اس میں 70 سے 90 فیصدی بچے دلت او ر اقلیتی طبقہ کے تھے۔

علامتی فوٹو: رائٹرس

جس ملک میں لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا جاتا ہے، وہاں گاندھی کو بابائے قوم نہیں کہنا چاہیے: کیرکر وردھا

کیرکر وردھانے کہا جس ملک میں گائے کا گوشت رکھنے کے لئے لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا جاتا ہے اور دانشور وں کو اپنی رائے ظاہر کرنے پر قتل کر دیا جاتا ہے،اس ملک کو مہاتما گاندھی کو اپنا بابائے قوم نہیں کہنا چاہیے۔

علامتی تصویر(فوٹو : پی ٹی آئی)

مہاتما گاندھی کشمیر کے بارے میں کیا سوچتے تھے؟

مہاتما گاندھی نے کہا تھا،کشمیر کی عوام اگر پاکستان میں جانا چاہتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے پاکستان جانے سے روک نہیں سکتی،لیکن اسے پوری آزادی اور آرام کے ساتھ اپنی رائے رکھنے دیا جائے۔ان کے گاؤں کو جلا کر آپ انہیں مجبور نہیں کر سکتے ۔بھلے ہی وہاں مسلم زیادہ تعداد میں ہیں لیکن اگر وہ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں روکا نہیں جا سکتا۔

فوٹو: pixabay

میں موہن داس کرم چند گاندھی اب بابائے قوم نہیں کہلانا چاہتا…

آج ملک کو حقیقی  باپ کی ضرورت ہے، میرے جیسے صرف نام کے باپ سے کام نہیں چلنے والا ہے۔ آج بڑے-بڑے فیصلے ہو رہے ہیں۔ 56انچ کا سینہ دکھانا پڑ رہا ہے۔ ایسا باپ جو پبلک کو کبھی تھپڑ دکھائے تو کبھی لالی پاپ، اوراپنے طے کئے […]

فوٹو: رائٹرس

جموں و کشمیر: 9 سے 17 سال کے 144 نابالغوں کو حراست میں لیا گیا؛ رپورٹ

جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ کی جووینائل جسٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ میں سونپی اپنی رپورٹ میں یہ جانکاری دی ہے۔ رپورٹ میں پولیس نے کسی بھی بچے کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

پٹنہ میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو جے سی بی سے نکالا گیا(فوٹو : پی ٹی آئی)

’ہم نے شدید بارش کی وارننگ دی تھی، تاکہ حکومت بہار صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیار رہے‘

خصوصی رپورٹ : بہار کی راجدھانی پٹنہ واقع محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ 26 ستمبر سے ہی ہم لوگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کی ایجنسیوں کو بتا رہے تھے کہ موسلا دھار بارش ہوگی۔ ہم نے ریاستی حکومت کو بھی اس کی اطلاع بھیجی تھی۔

1 اکتوبر 2009 کو کولکاتہ میں ایک ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کو ہار پہناتے بی جے پی رہنما(فوٹو: پی ٹی آئی)

مغربی بنگال میں این آر سی لانے سے پہلے شہریت ترمیم بل لائیں گے: امت شاہ

شہریت ترمیم بل میں ہندو،سکھ،جین اور عیسائی پناہ گزینو ں کو ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔کولکاتہ میں ہوئی ایک ریلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ این آر سی سے گھس پیٹھیوں کی پہچان کر کے نکالنے سے پہلے یہ بل لایا جائے گا۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (السٹریشن: دی وائر)

کیا ہندوستان میں مذہبی منافرت ابھارنے کا کام منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے؟

بیشتر ملکوں کو اب یہ باور ہوگیا ہے کہ مودی حکومت کا مقصد دہشت گردی کے تدارک کے بجائے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر کے اقتصادی اور سیاسی طور پر لمحاتی فائدہ حاصل کرنا ہے ،اورمیڈیا کے ذریعے اپنے ملک میں واہ واہی لوٹناہے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

کشمیر مدعے پر شنوائی کے لئے وقت نہیں، ایودھیا معاملے کی شنوائی ضروری: سپریم کورٹ

جموں و کشمیر میں جاری پابندی کے خلاف داخل عرضی کی سماعت کر رہے دونوں ججوں-سی جے آئی رنجن گگوئی اور جسٹس ایس اے بوبڈے، ایودھیا بنچ کے بھی حصہ ہیں۔ بنچ نے ایودھیا معاملے کی سماعت ختم کرنے کے لئے 18 اکتوبر کا وقت طے کیا ہے۔

 (فوٹو: پی ٹی آئی )

بارش سے بلیا جیل میں بھرا پانی، 800 سے زیادہ قیدیوں کو دوسری جیلوں میں بھیجا جائے‌ گا

اتر پردیش کی بلیا ضلع جیل میں قیدیوں کے سونے کی جگہ پر ایک فٹ پانی بھر گیا ہے۔ٹوائلٹ اور سیور اوورفلو ہو رہا ہے۔ اتر پردیش میں پچھلے کئی دنوں سے بارش جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے بلیا کے حالات خراب ہیں۔

فاروق عبداللہ( فوٹو: پی ٹی آئی)

فاروق عبداللہ کی رہائی کے لیے داخل عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کیا

راجیہ سبھا ممبراور ایم ڈی ایم کے رہنما وائیکو نے اپنی ہیبیس کارپس عرضی میں پچھلی چار دہائیوں سے خود کو جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبدااللہ کا قریبی دوست بتاتے ہوئےکہا تھا کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھ کر انہیں آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے ۔

فوٹو : پی ٹی آئی

بی جے پی ایم پی  پرگیہ ٹھاکر کا عدالت کا حکم ماننے سے انکار، کہا-نوراتری پر اسپیکر-ڈی جے سب چلے‌ گا

پرگیہ ٹھاکر نے نوراتری پر لاؤڈ اسپیکر اور ڈی جے دیر تک بجانے کو لےکر کہا کہ سارے اصول قاعدے قانون کیا صرف ہندوؤں کے لئے ہیں۔ ہم اس کو نہیں مانیں‌گے۔ اس نوراتری پر ہم لاؤڈ اسپیکر-ڈی جے سب چلائیں‌گے۔ کوئی گائڈلائنس نہیں ہے۔

پٹنہ میں بھاری بارش کے بعد پٹنہ میونسپل کارپوریشن (پی ایم سی) کے افسر جے سی بی سے لوگوں کو نکالتے ہوئے ، فوٹو: پی ٹی آئی

بھاری بارش سے ملک بھر میں 136 سے زیادہ لوگوں کی موت، پٹنہ میں عام زندگی متاثر

اتر پردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارش جاری ہے،جہاں جمعرات سے اب تک کم از کم 93 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔بہار میں اب تک کم از کم 29 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ،جبکہ بارش سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔

فوٹو: رائٹرس

مودی حکومت کی سب سے بڑی حصولیابی ہندوستانی وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنا ہے

ہندوستانی آئین میں واضح طور پر ہندوستان کو ریاستوں کا یونین کہا گیا ہے یعنی ایک یونین کے طور پر سامنے آنے سے پہلے بھی یہ ریاست وجود میں تھے۔ ان میں سے ایک جموں و کشمیر کا یہ درجہ ختم کرتے ہوئے مودی حکومت نے یونین کے نظریہ کو ہی چیلنج دیاہے۔

فوٹو: پی آئی بی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم مودی نے کہا-ہندوستان نے دنیا کو یدھ نہیں، بدھ دیا

وزیر اعظم مودی نےدہشت گردی کی مذمت کی لیکن انہوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری کریک ڈاؤن، پابندیوں اور کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کا ذکر نہیں کیا۔ یہ اقوام متحدہ میں مودی کا دوسرا خطاب تھا۔

فوٹو: رائٹرس

عمران نے جتایا کشمیر میں خون خرابے کا خدشہ، پابندی ختم کرنے کے لیے یو این سے کی اپیل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس ميں پاکستانی وزير اعظم عمران خان نے اپنے جذباتی خطاب ميں اسلاموفوبيا، عالمی سطح پر دہشت گردی، افغان جنگ اور کشمير ميں ہندوستانی اقدامات سميت کئی اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔