PIL

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی)

لوک سبھا انتخابات 2019 سے پہلے کئی ریاستوں نے ای وی ایم کی خرابی کی بلند شرح کے بارے میں الیکشن کمیشن کو مطلع کیا تھا: آر ٹی آئی

کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انیشیٹو کے ڈائریکٹر وینکٹیش نایک کو آر ٹی آئی سے موصولہ دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ای وی ایم کی بیلٹ یونٹ، کنٹرول یونٹ اور وی وی پی اے ٹی میں خرابی کی رپورٹ کئی ریاستیں کر رہی تھیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ای وی ایم بنانے والوں سے خرابی کی بلند شرح کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

روہنگیا پناہ گزین کیمپ۔ (تصویر: آستھا سویہ ساچی)

روہنگیا کے خلاف آن لائن نفرت کو نظر انداز کرنے پر فیس بک کے خلاف عدالت پہنچے پناہ گزیں

نسلی تشدد کی وجہ سے میانمار سے بھاگنے پر مجبور ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر ان کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہر دم تشدد ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

 (علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی ہائی کورٹ نے ای وی ایم سیریل نمبر، مینوفیکچررز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرانے سے متعلق عرضی خارج کی

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے دائر عرضی میں درخواست کی گئی ہے کہ فرسٹ لیول چیکنگ(ایف ایل سی) کی تکمیل سے قبل سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو ای وی ایم کے سیریل نمبر اور مینوفیکچررز کی تفصیلات دستیاب کرائی جانی چاہیے۔

(فوٹو: دی وائر)

جگہوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست مسترد، عدالت نے کہا – ملک میں کشیدگی برقرار رکھنے کی کوشش

بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے کی جانب سے دائر عرضی کےمقصد پر سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ انگریز ملک میں ‘پھوٹ ڈالو اور راج کرو’ کی پالیسی لائے تھے، جس نے سماج کو توڑ ا۔ ہمیں ایسی عرضیوں سے اسے دوبارہ نہیں توڑنا چاہیے۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

ممبئی:گوشت کے اشتہارات پر پابندی کے مطالبے پر عدالت نے پوچھا — دوسروں  کے حقوق کیوں سلب کیے جائیں

تین مذہبی چیریٹبل ٹرسٹ اور ممبئی کے ایک جین شخص نے اپنی عرضی میں میں نان ویجیٹیرین اشیاء کے اشتہارات پر پابندی لگانے کے لیے رہنما خطوط وضع کرنے کی مانگ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بچوں اوراہل خانہ کو ایسے اشتہارات دیکھنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے اس عرضی کو خارج کر دیا۔

فوٹو : عشق اردو

کیا اردو-فارسی کے نکلنے سے قانونی زبان  عام لوگوں کے لئے آسان ہو جائے‌گی؟

ہندی سے فارسی یاعربی کے الفاظ کو چھانٹ‌کر باہر نکال دینا ناممکن ہے۔ایک ہندی داں روزانہ نادانستہ طورپر ہی کتنی فارسی، عربی یا ترکی کے لفظ بولتا ہے، جن کے بنا کسی جملےکی ساخت تک ناممکن ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

یو پی: مبینہ انکاؤنٹر معاملہ میں سپریم کورٹ شنوائی کے لیے تیار

پیپلس یونین فار سول لبرٹیز نے پی آئی ایل دائر کر کے مانگ کی ہے کہ اتر پردیش میں پولیس کے ذریعے کئے گئے انکاؤنٹر اور اس میں مارے گئے لوگوں کی سی بی آئی اور ایس آئی ٹی کے ذریعے تفتیش کرائی جانی چاہیے۔ کورٹ نے یوگی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے ۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

مرکز کی سپریم کورٹ کو صلاح، شنوائی  کے دوران پی آئی ایل پر نہ کریں سخت تبصرہ

سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی تنقید نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن ماضی میں اس کے احکام اور فیصلوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے جس سے لوگوں کو اپنی نوکریاں گنوانی پڑیں۔

supreme_court

جج رشوت معاملہ : ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ خارج

سپریم کورٹ نے ایک جج کی مبینہ رشوت خوری معاملے کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ چھان بین کے  مطالبہ کواہانت آمیز کہا ہے۔ نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کامنی جیسوال کی اس عرضی کو مسترد کردیا جس میں میڈیکل کالج میں داخلے کے ایک گھپلے میں […]