RLD

بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد آر ایل ڈی کے نائب صدر شاہد صدیقی کا استعفیٰ، بولے — خاموش رہنا گناہ ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کے چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دینے کا اعلان کرنے کے بعد جینت چودھری کی آر ایل ڈی نے حال ہی میں این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے اس فیصلے کے ساتھ تال میل بٹھانے سے قاصر ہیں۔

کیا مغربی اتر پردیش میں ہندو مسلم کی سیاست کر کے ووٹ بینک بنانا چاہتی ہے بی جے پی؟

ویڈیو: جب بھی مغربی اتر پردیش کی بات آتی ہے تو جاٹ اور مسلمانوں کا ذکر ہوتا ہے، کیونکہ یہاں دونوں کی اچھی آبادی ہے۔ مجموعی طور پردونوں برادریوں کے پاس 43 فیصد ووٹ ہے۔ مغربی یوپی میں بی جے پی کیا کرے گی؟ کیا اکھلیش کا جاٹ مسلم فیکٹر کام کرے گا یا بی جے پی کا 80 بنام 20 کا داؤ کام کرے گا؟ بتا رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان ۔

کسانوں نے ٹھان لیا ہے کہ بی جے پی کو ہرانا ہے: جینت چودھری

ویڈیو: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کےچیف جینت چودھری کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں روزگار مانگنے پر نوجوانوں کو پیٹا گیا۔ دہلی کے غازی پور بارڈر پر کسانوں کی توہین کی گئی۔ اتر پردیش اسمبلی انتخاب کو لے کرجینت چودھری سے دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

یہ کریں‌گے، وہ کریں‌گے کی جگہ یہ بتاؤ کہ 4سال میں کیا کیا؟

ضمنی انتخاب کے نتیجےبتا رہے ہیں کہ اب جملوں سے کام نہیں چلنے والا۔ دس ریاستوں میں پھیلی لوک سبھا کی چار اور اسمبلیوں کی دس سیٹوں کے ضمنی انتخابی نتائج  کا پیغام،کم سے کم ملک پر حکومت‌کررہی بی جے پی کے لئے، آئینے کی طرح صاف ہے-جنوب […]

ضمنی انتخابات:15 میں سے صرف 2 سیٹوں پر جیت پائی بی جے پی

بی جے پی کی قیادت والی الائنس نے 15 میں سے صرف 3 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے،جبکہ اپوزیشن کی پارٹیوں نے دیگر 12 سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔چار لوک سبھا اور مختلف ریاستوں کے 11 اسمبلی سیٹوں پرحال ہی میں الیکشن ہوئے تھے۔