Smriti Irani

ہماری ترجیحات میں امیٹھی کی ترقی اور عوام کو ہراسانی سے نجات دلانا ہے: کے ایل شرما

انٹرویو:امیٹھی لوک سبھا سیٹ کانگریس کے لیے اہم رہی ہے، جہاں سے اس بار پارٹی نے مقامی لیڈر کشوری لال شرما کو مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف غیر متوقع امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا۔ شرما کہتے ہیں کہ یہ عوام کی لڑائی تھی اور جیت پارٹی کی نہیں عوام کی ہوئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا – فون پر ’کیا بھوکے ہیں‘ پوچھ کر بناتے ہیں ہنگر انڈیکس، اپوزیشن نے بنایا تنقید کا نشانہ

حیدرآباد میں ایک تقریب میں شامل ہوئیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے گلوبل ہنگر انڈیکس کے حوالے سے کہا کہ اس کے لیے 140 کروڑ کے ملک کے 3 ہزار لوگوں کو فون کر کے پوچھا جاتا ہےکہ کیا وہ بھوکے ہیں؟ گزشتہ دنوں جاری اس سال کے انڈیکس میں ہندوستان 125 ممالک کی فہرست میں111 ویں نمبر پر آیا ہے۔

آن لائن نیوز پورٹل اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لائے گئے

آن لائن نیوز پورٹلوں اورکنٹینٹ پرووائیڈرز کو وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لانے کے لیےمرکزی حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے۔دلچسپ یہ ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پردستیاب خبروں اورعصری موضوعات سے متعلق مواد کو ‘پریس’کے ذیلی زمرہ کے تحت نہ رکھ کر ‘فلم’کے ذیلی زمرہ میں رکھا گیا ہے۔

سال 2013 سے 2017 کے بیچ چائلڈ میرج کے تقریباً 1500 معاملے سامنے آئے: حکومت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیرا سمرتی ایرانی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں چائلڈ میرج سے متعلق پانچ سالوں کے اعدادو شمار پیش کیے، جس کے مطابق ایسے معاملوں کی سب سے زیادہ تعداد سال 2017 میں تھی، جب 395 ایسی شادیاں ہوئیں۔

پریس کی آزادی کے اصلی دشمن باہر نہیں، بلکہ اندر ہی ہیں

مودی کے انتخاب جیتنے کے بعد یا پھر اس سے کچھ پہلے ہی میڈیا نے اپنا غیر جانبدارانہ رویہ طاق پر رکھنا شروع کر دیا تھا۔ ایسا تب ہے جب حکومت اور وزیر اعظم نے میڈیا کو پوری طرح سے نظرانداز کیا ہے۔ میڈیا اہلکاروں کی جتنی زیادہ توہین کی گئی ہے، وہ اتنا ہی زیادہ اپنی وفاداری دکھانے کے لئے بےتاب نظر آ رہے ہیں۔

اسمرتی ایرانی نے انتخابی حلف نامے میں قبول کیا کہ وہ گریجویٹ نہیں ہیں

یہ پہلی بار ہے جب اسمرتی ایرانی نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں واضح کیا ہے کہ ان کا تین سال کا گریجویشن ڈگری کورس پورا نہیں ہوا تھا۔ کافی لمبے وقت سے ایرانی کی تعلیمی اہلیت کو لےکر تنازعہ ہے۔

لوک سبھاانتخابات: بی جے پی نے امید واروں کی پہلی لسٹ جاری کی،امت شاہ کو اڈوانی کی گاندھی نگر سیٹ ملی

لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کی طرف سے جاری 184 امیدواروں کی پہلی لسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔وہیں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو امیٹھی سے دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

کیا جنگ کا ماحول بناکر حکومت بنیادی مدعوں سے دھیان بھٹکا رہی ہے؟

میڈیا کا کام آگ بجھانے کا ہوتا ہے نہ کہ آگ لگانے کا۔ ہندی کے بعض اخبارات نے اور ٹی وی چینلوں نے عموماً پوری قوم کو جنگی جنون میں مبتلا کر کے رکھا۔ اس تجربے کے بعد ایک بار پھر سے میڈیا ریگولیشن کے قوانین پر نظر ثانی کرنے اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

مودی جس دن سنیاس  لیں‌ گے، میں بھی اسی دن سیاست چھوڑ دوں‌گی: اسمرتی ایرانی

میں خود کو کافی خوش قسمت مانتی ہوں کہ میں نے اٹل بہاری واجپائی جیسے کرشمائی رہنما کے ساتھ کام کیا ہے اور موجودہ وقت میں نریندر مودی کی قیادت میں کام کر رہی ہوں اور جس دن پردھان سیوک سنیاس لے لیں‌گے، میں بھی اسی دن سیاست کو الوداع کہہ دوں‌گی۔

این پی اے معاملہ : رگھو رام راجن کی رپورٹ رسوخ داروں پر سرکاری مہربانی کا دستاویز ہے

اب یہ دیکھا جانا باقی ہے کہ کیا مودی حکومت ان بڑے کارپوریٹ گھرانوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کامیاب ہو پاتی ہے، جو آنے والے عام انتخابات میں نامعلوم انتخابی بانڈس کے سب سے بڑے خریدار ہو سکتے ہیں۔

نیشنل فلم ایوارڈس : 50 سے زیادہ فنکاروں نے کیا تقریب کا بائیکاٹ

فنکاروں کا کہنا تھا کہ صدر جمہوریہ کے ذریعے ایوارڈ دینے کی 65 سال سے چلی آ رہی روایت کو توڑا جا رہا ہے۔ وہیں صدر ہاؤس نے وضاحت دی ہے کہ صدر رام ناتھ کووند تمام ایوارڈ پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے رکتے ہیں، اس لئے وہ صرف 11 لوگوں کو ہی انعام دیں‌گے۔

2017 میں تنازعوں میں رہا وزارت  اطلاعات و نشریات

مودی حکومت میں وزارت سنبھالنے والی چوتھی وزیر بنی اسمرتی ایرانی۔ نئی دہلی:وزارت  اطلاعات و نشریات  نے 2017 میں کئی تنازعوں کا سامنا کیا، جن میں فلم پدماوتی کی ریلیز کو لےکر مچا ہنگامہ اور آئی ایف ایف آئی میں دو فلموں کو نہیں دکھائے جانے کے مدعے اہم […]