Supreme Court

علامتی تصویر

راجستھان : بھیڑ نے دو دلت ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا

بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں سوموار کو ہوئے تشدد کے جواب میں آج صبح یہاں بھیڑ جمع ہوئی اور ایم ایل اے کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے صرف دلت ایم ایل اے کے گھروں کو ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ یہاں ایک مال میں بھی آگ لگادی ۔

فوٹو : پی ٹی آئی

ایس سی، ایس ٹی قانون معاملہ : مرکز کی طرف سے نظر ثانی کی عرضی داخل

وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا مودی سرکار دلتوں کی حمایت میں ہے ۔ہم نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن ڈالی ہے۔اس کو حکومت کے سینئر وکیلوں کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

فوٹو : فیس بک

سری سری روی شنکر کے ایودھیا داخلہ پر پابندی لگائے حکومت : سابق بی جے پی ایم پی

سری سری روی شنکر نے کہا ہے کہ ؛یہ معاملہ نہیں سلجھا تو ملک سیریا بن جائے‌گا۔ ایودھیا مسلمانوں کا مذہبی مقام نہیں ہے۔ ان کو اس مذہبی مقام پر اپنا دعویٰ چھوڑ‌ کر مثال پیش کرنی چاہیے۔ ‘

Photo: PTI

سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے خلاف دائر معاملے بڑھے:وزارتِ قانون

وزارتِ قانون کے مطابق گزشتہ سال سپریم کورٹ میں ایسے 4229 معاملے دائر کئے گئے جن میں مرکزی حکومت کو ایک فریق بنایا گیا تھا۔ وزارت نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی کے علاوہ کالا دھن سے جڑے اہتماموں کو اس کی وجہ بتائی ہے۔

MohsinSheikh

محسن شیخ قتل معاملہ:مذہب کی بنیاد پر کسی قتل کو جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا: سپریم کورٹ 

محسن کے مبینہ طور پر ڈاڑھی رکھنے اور ہرے رنگ کی شرٹ پہننے پر 2014 میں اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تمام ملزمین کو پھر سے حراست میں لینے کی ہدایت دی۔ ممبئی ہائی کورٹنے ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔

maxresdefault (6)

ویڈیو: بابری مسجد تنازعہ  پر کورٹ سے باہرسمجھوتے کی پہل پر سوال کیوں؟

ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بابری مسجد اور رام مندر تنازعہ پرآل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ممبر کمال فاروقی اورمؤ رخ ایس عرفان حبیب کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت

علامتی فوٹو : رائٹرس

ریاستوں اور یونین ٹیریٹری ریاستوں کو ضعیفوں کی پروانہیں : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی کہ گووا، ہماچل پردیش، اروناچل پردیش، جھارکھنڈ، میزورم، مدھیہ پردیش اور یونین ٹیریٹری دمن و دیو اور لکچھدیپ کے وکیل ضعیفوں کی حالت سے متعلق عرضی کی سماعت کے دوران حاضر ہی نہیں ہوئے۔