Urdu News

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی(فوٹو : پی ٹی آئی)

مسلمانوں کو تمام متنازعہ مقامات پر اپنا دعویٰ چھوڑ کر ہندوؤں کو دے دینا چاہیے: شیعہ وقف بورڈ چیئرمین

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کا کہنا ہے کہ ایودھیا تنازعہ کے حل کے بعد ایسے اور مسئلے اٹھ کھڑے ہوں‌گے کیونکہ ملک میں ایسے گیارہ اور متنازعہ مقامات ہیں۔ اس لئے آباواجداد کی غلطیاں سدھارتے ہوئے مسلمانوں کو ملک میں امن و آشتی کے لئے ان کو ہندوؤں کو دے دینا چاہیے۔

جنوبی اور مرکزی ایشیا معاملوں  کی کارگزار اسسٹنٹ سکریٹری  آف اسٹیٹ ایلس جی ویلز (فوٹو : ٹوئٹر)

اقلیتوں کو قانونی تحفظ کے باوجود ہندوستان میں ان کے ساتھ ہو رہا تشدد: امریکہ

جنوبی اور مرکزی ایشیا معاملوں کی کارگزار اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ ایلس جی ویلز نے امریکی ایوان میں کہا کہ اقلیتوں کے خلاف تشدد اور جانبداری کے واقعات، گئو رکشک کے ذریعے دلتوں اور مسلمانوں پر حملے جیسے واقعات ہندوستان کے ذریعے اقلیتوں کو دیے گئے قانونی تحفظ کے مطابق نہیں ہیں۔

دلیپ گھوش (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

امید ہے ابھیجیت بنرجی اکانومی کو بحران سے نکالنے میں مدد کریں‌ گے: بی جے پی رہنما دلیپ گھوش

اس سے پہلے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا تھا کہ ابھیجیت بنرجی کی سوچ پوری طرح سے لیفٹ ہے اور ہندوستان کے لوگوں نے اس کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے۔ وہیں، بی جے پی کے نیشنل سکریٹری راہل سنہا نے کہا تھا کہ غیر ملکی خاتون سے دوسری شادی کرنے والے لوگوں کو اکثر نوبل انعام مل جاتا ہے۔

گجراج رانا، فوٹو بہ شکریہ، ٹوئٹر

بی جے پی رہنما نے کہا، ایودھیا فیصلے کے لیے تیار رہیں،دھن تیرس پر سونا کے بجائے تلوار خریدیں

بی جے پی نے رانا کے بیان سے دوری بنا لی ہے۔ اترپردیش کے پارٹی ترجمان چندر موہن نے کہا،بی جے پی اس طرح کی زبان کی حمایت نہیں کرتی ہے۔انھوں نے جو کچھ کہا وہ ان کی نجی سوچ ہے۔

 میری کام، ابھینو بندرا اور نکہت زرین۔ (فوٹو : ٹوئٹر)

نکہت زرین کی حمایت کر نے پر میری کام نے ابھینو بندرا سے کہا، باکسنگ میں مداخلت نہ کریں

اولمپک کوالیفائر کے لئے ٹرائل کرانے کی مانگ کرنے والی سابق جونیئر ورلڈچیمپین نکہت زرین کی حمایت کرتے ہوئے اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے شوٹر ابھینوبندرا نے کہا کہ میری کام کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن کھلاڑی کو اپنے کریئرمیں بار بار ثبوت دینے پڑتے ہیں۔ یہ ثبوت کہ ہم آج بھی کل کی طرح کھیل سکتے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

چھتیس گڑھ: سپریم کورٹ نے سیکس سی ڈی معاملے میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے خلاف شنوائی پر روک لگائی

چھتیس گڑھ کےپبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کےسابق وزیر راجیش مونت کے خلاف مبینہ طور پر ایک فرضی سیکس سی ڈی وائرل کرنے کے معاملے میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، سابق صحافی ونود ورما اور تین دوسرے ملزم ہیں۔

(فوٹو بہ شکریہ: مائیکل ملر / ٹوئٹر)

آسٹریلیا کے اخباروں نے میڈیا پر پابندیوں کی مخالفت میں سر ورق خالی چھوڑا

جون مہینے میں آسٹریلیائی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر اور نیوز کارپ کے ایک صحافی کے گھر پر چھاپےماری کے بعد آسٹریلیا کے ’ رائٹ ٹو نو کوئلیشن ‘ مہم کے تحت اخباروں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

SirSyed_FakeNews

​ کیا سر سید ڈے پر برج خلیفہ کو سر سید، وکٹوریہ گیٹ اور اے ایم یو مونوگرام سے روشن کیا گیا تھا؟

ہم کو سوشل میڈیا پر دبئی میں مقیم ہزاروں ابنائے قدیم میں کسی ایک کی بھی کوئی سیلفی نظر نہیں آئی جو اس بات کی تصدیق کرتی ہو کہ برج خلیفہ کو سر سید ڈے پر روشن کیا گیا ہو!

2019-Nobel-Prize-Winners-in-Economics

کیوں ابھیجیت بنرجی، ایستھر ڈفلو اور مائیکل کریمر کو ہی ملا معاشیات کا نوبل

معاشیات کا نوبل جیتنے والے تینوں ماہر اقتصادیات –ابھیجیت بنرجی ، ایستھر ڈفلو اور مائیکل کریمر کا خیال ہے کہ رینڈمائزڈ کنٹرول ٹرائل (آر سی ٹی) غریبی کم کرنے کی بہترین راہیں کھول سکتی ہیں ۔ آر سی ٹی کا استعمال خصوصی طو رپر طب کے شعبے میں دوائیوں کے اثر کا تجزیہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

سیور میں موت: تقریباً 50 فیصد متاثرین کو ہی ملا 10 لاکھ کا معاوضہ

خصوصی رپورٹ : دی وائر کے ذریعے آر ٹی آئی کے تحت حاصل دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ 1993 سے سال 2019 تک مہاراشٹر میں سیور صفائی کے دوران ہوئی 25 لوگوں کی موت کے معاملے میں کسی بھی متاثرہ فیملی کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ وہیں، گجرات میں سیور میں 156 لوگوں کی موت کے معاملے میں صرف 53 اور اتر پردیش میں 78 موت کے معاملوں میں صرف 23 میں ہی 10 لاکھ کا معاوضہ دیا گیا۔

کملیش تیواری، فوٹو: پی ٹی آئی

اتر پردیش: لکھنؤ میں ہندوتوادی تنظیم کے رہنما کے قتل معاملے میں 5 لوگ گرفتار

اترپردیش کے ڈی جی پی نے بتایا کہ کملیش تیواری قتل معاملے کا دہشت گردی سے تعلق ہونے کا اشارہ نہیں ملا ہے۔ شروعاتی پوچھ تاچھ سے لگتا ہے کہ 2015 میں کملیش تیواری کے ذریعے دی گئی ایک اسپیچ ان کے قتل کی وجہ ہو سکتی ہے۔ کملیش تیواری کی ماں نے بی جے پی رہنما پر لگایا قتل کا الزام۔

ابھیجیت بنرجی (فوٹو : رائٹرس)

نیائے یوجنا کی تنقید پر بولے ابھیجیت بنرجی، اگر بی جے پی کہتی تو اس کی بھی مدد کرتا

اقتصادیات کے لئے نوبل ایوارڈ پانے والے ابھیجیت بنرجی کے بارے میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا تھا کہ ان کے سیاسی نظریہ لیفٹ کی طرف جھکاؤ والے ہیں ،لوگوں نے ان کی نیائے یوجنا کو خارج کردیا تھا ۔ اس سے پہلے میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے بھی نیائے یوجنا کو لےکر بنرجی کی تنقید کی تھی۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل (فوٹو : پی ٹی آئی)

ابھیجیت بنرجی لیفٹ کی طرف جھکاؤ والے، عوام نے ان کی سوچ کو قبول نہیں کیا: پیوش گوئل

ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نوبل جیتنے والے ابھیجیت بنرجی اور کانگریس کی نیائے یوجنا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ایک ہندوستانی کو نوبل انعام ملا،لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ہمیں ان کی کہی ہوئی باتوں سے اتفاق کرنا چاہیے۔

فوٹو: بہ شکریہ اے این آئی

کرناٹک: امتحان میں نقل روکنے کے لیے طلبا وطالبات کے سر پر پہنایا کارڈ بورڈ کا ڈبہ

کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ایک کالج کا معاملہ۔ طلبا و طالبات کو پہنائے گئے کارڈ بورڈ میں آنکھوں کے سامنے کا حصہ کاٹ دیا گیا تھا تاکہ وہ سوال دیکھ پائیں اور جواب لکھ سکیں۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جانچ کے حکم دیے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ، فوٹو بہ شکریہ، ٹوئٹر

یو اے پی اے کی ترمیم سے متعلق دستاویز قومی سلامتی کی وجہ سے نہیں دیے جاسکتے: وزارت داخلہ

خصوصی رپورٹ : آرٹیکل 370 کے زیادہ تراہتماموں کو ہٹاکر جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے سےمتعلق آر ٹی آئی کےتحت دی وائر کی طرف سے مانگی گئی جانکاری دینے سے بھی وزارت داخلہ نے منع کر دیاہے۔

فوٹو : پی ٹی آئی

سپریم کورٹ نے کہا؛ہم یوپی حکومت سے پریشان ہو گئے ہیں، لگتا ہے وہاں جنگل راج ہے

سپریم کورٹ کی بنچ نے بلندشہر میں سینکڑوں سال پرانے ایک مندر کے انتظامیہ سے جڑے معاملے کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ بنچ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اترپردیش حکومت چاہتی ہی نہیں کہ وہاں کوئی قانون ہو۔

علامتی فوٹو : رائٹرس

ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 69 فیصد اموات کی وجہ غذائی قلت: یونیسیف

یونیسیف نے ’دی اسٹیٹ آف دی ورلڈس چلڈرن 2019 ‘ نام کی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے ہر پانچویں بچے میں وٹامن اے کی کمی ہے، ہر تیسرے بچے میں سے ایک میں وٹامن بی 12 کی کمی ہے اور ہر پانچ میں سے دو بچے خون کی کمی کا شکار ہیں۔

پرتیک ہجیلا (فوٹو بہ شکریہ : نارتھ ایسٹ ٹوڈے)

سپریم کورٹ نے دیا این آر سی کوآرڈینٹر پرتیک ہجیلا کے فوری تبادلے کا حکم

چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس آر ایف نریمن کی بنچ کے ذریعے جاری حکم میں فوری اثر سے پرتیک ہجیلا کا تبادلہ مدھیہ پردیش کرنے کو کہا گیا ہے، لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مکے باز ایم سی میری کام اور نکہت زرین(فوٹو بہ شکریہ : پی ٹی آئی / فیس بک)

سابق جونیئر ورلڈ چیمپین کا الزام، اولمپک میں میری کام کو بھیجنے کے لئے اصولوں میں تبدیلی کی گئی

انڈین باکسنگ فیڈریشن کی پالیسی تھی کہ خاتون زمرے میں اولمپک کوالیفائر میں جانے کا اصول صرف گولڈ اور سلور کے میڈل جیتنے والوں پر نافذ ہوتا ہے۔ الزام ہے ورلڈ چیمپین شپ میں برانز میڈل جیتنے والی میری کام کو بی ایف آئی اولمپک کوالیفائرس کے لئے بھیجنا چاہتا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ایودھیا معاملہ: شاہد رضوی کے علاوہ مسلم فریقوں کے تمام وکیلوں نے زمین کا دعویٰ چھوڑنے کی پیشکش سے اپنے آپ کو الگ کیا

جمعہ کو مسلم فریقوں کے پانچ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ، اعجاز مقبول ، شکیل احمد سید ، ایم آر شمشاد ، ارشاد احمد اور فضیل احمد ایوبی کی طرف سے داخل ایک حلف نامے میں زمین پر دعویٰ چھوڑنے کی پیشکش سے اپنے آپ کو الگ کر لیا ہے۔

پہلو خان، فوٹو: ان پر حملے ہوئے ویڈیو فوٹیج سے

الور لنچنگ معاملہ: راجستھان حکومت نے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی

سال 2017 میں گئو تسکری کے الزام میں 55 سالہ پہلو خان کو راجستھان کے الور میں بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر مار دیا تھا ۔ اس سال اگست مہینے میں نچلی عدالت نے معاملے میں تمام 6 ملزمین کو بری کر دیا ہے۔

فوٹو: رائٹرس

بابری مسجد منہدم کیے جانے سے متعلق کوئی فوٹیج نہ دکھائیں نیوز چینل: این بی ایس اے

ایودھیا تنازعہ کے فیصلے کے مدنظر نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے سبھی چینلوں سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں خبر دیتے وقت احتیاط برتیں اور تناؤ پیدا ہونے والی بھرکاؤ بحث سے دور رہیں ۔

کیرل کی نن سسٹر لوسی کلپورا (فوٹو : اے این آئی)

ویٹیکن  نے خارج کی ریپ کے ملزم بشپ کے خلاف مظاہرہ کرنے والی نن کی اپیل

ریپ کے ملزم بشپ فرینکو مولکل کی گرفتاری کی مانگ کو لےکر مظاہرہ کرنے والی کیرل کی نن سسٹر لوسی کلپوراکو گزشتہ اگست میں چرچ سے معطل کر دیا تھا۔ سسٹر لوسی نے اپنے نکالے جانے کے خلاف ویٹیکن میں فریاد کی تھی۔

Hum-Bhi-Bharat.00_27_21_18.Still002

ایودھیا معاملے پر شنوائی ختم، فیصلہ نومبر میں

ویڈیو: ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ میں شنوائی پوری ہو گئی ہے۔ اب فیصلے کا انتظار ہے جو اگلے مہینے آئے گا۔ اسی مدعے پر سپریم کورٹ کی وکیل اونی بنسل اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

Court-Hammer-2

ملک کے مختلف ہائی کورٹ میں ججوں کے خالی عہدوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے: وزارت قانون

وزارت قانون کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے مختلف ہائی کورٹ میں 420 ججوں کی کمی ہے، جو اس سال اب تک سب سے زیادہ ہے۔ ایک اکتوبر تک ہائی کورٹ میں 659 جج تھے، جبکہ کل منظور شدہ عہدوں کی تعداد 1079 ہے۔

جے این یو ایس یو پریسیڈنٹ آئیشی گھوش (پیلے کپڑے میں) اور نائب صدر ساکیت مون(بائیں سے دائیں ) (فوٹو : پی ٹی آئی)

جے این یو انتظامیہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو آفس خالی کرنے کو کہا، جے این یو ایس یو نے کیا انکار

جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اب تک یونین نوٹیفائڈ نہیں ہوئی ہے۔ وہیں، اسٹوڈنٹ یونین کی صدر آئیشی گھوش نے کہا کہ 8500 اسٹوڈنٹس یونین کی آواز کو اس طرح انتظامیہ بند نہیں کر سکتا۔

فوٹو : رائٹرس

بھوک مری سے لڑنے میں ناکام ہندوستان، گلوبل ہنگر انڈیکس میں 117 ممالک میں 102 ویں مقام پر

2019 کے گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان دنیا کے ان 45 ممالک میں شامل ہے، جہاں بھوک مری سنگین سطح پر ہے۔ فہرست کے مطابق، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار اس معاملے میں ہندوستان سے بہتر حالت میں ہیں۔

کانگریس رہنما پی چدمبرم (فوٹو : پی ٹی آئی)

آئی این ایکس میڈیا معاملہ: ای ڈی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو گرفتار کیا

آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی ایک عدالت نے ای ڈی کو سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے پوچھ تاچھ کرنے اور گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔ حالانکہ، عدالت نے ای ڈی کو چدمبرم سے راؤز ایونیو عدالت کے احاطے میں پوچھ تاچھ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی طور سے گرفتار کرنا ان کی عزت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

مواصلاتی نظام پر پابندی عائد کرنے سے متعلق احکامات پیش کرے جموں و کشمیر انتظامیہ: سپریم کورٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے سپریم کورٹ سے کہا گیا کہ قومی مفاد میں لئے گئے انتظامی فیصلوں کی اپیل پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا۔ صرف عدالت ہی اس کو دیکھ سکتی ہے اور درخواست گزار اس کو نہیں دیکھ سکتے۔

گوتم نولکھا، فوٹو: یوٹیوب

بھیما کورے گاؤں: سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کی گرفتاری سے تحفظ کی مدت چار ہفتہ بڑھائی

بھیما کورےگاؤں تشدد معاملے میں مہاراشٹر حکومت کے وکیل نے جب ہیومن رائٹس کارکن گوتم نولکھا کو اور عبوری تحفظ دئے جانے کی مخالفت کی تو سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ انہوں نے ایک سال سے زیادہ وقت تک ان سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی۔

Pilkhua

اترپردیش: پولیس حراست میں ایک شخص کی موت، تین پولیس اہلکار سسپنڈ

معاملہ ہاپوڑ ضلع‎ پلکھوا کا ہے، جہاں ایک خاتون کی لاش ملنے کے بعد لاکھن گاؤں کے پردیپ تومر کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔ تومر کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی پٹائی کے بعد ان کی طبیعت بگڑی اور علاج کے دوران موت ہو گئی۔

مہاراشٹر کے اکولہ میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے وزیر اعظم نریندر مودی، فوٹو:@BJP4India

نریندر مودی نے کہا، نیشن بلڈنگ کی بنیاد ہیں ساورکر کے ’سنسکار‘، ان کو بھارت رتن سے رکھا گیا محروم

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بیان مہاراشڑکے اکولہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اس سے ایک دن پہلے ہی مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے لیے جاری اپنے انتخابی منشور میں بی جے پی نے ساورکر کو بھارت رتن دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس حراست میں فاروق عبداللہ کی بہن ثریا عبداللہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

آرٹیکل 370 کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہیں فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت 13 خواتین گرفتار

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35اے ہٹانے اور ریاست کو دو یونین ٹریٹری ریاستوں میں بانٹنے کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہیں ان خواتین کو سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں لےکر سرینگر سینٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔

ایس گرومورتی (فوٹو : پی ٹی آئی)

معافی نامہ ری ٹوئٹ کرنے کی شرط پر ایس گرو مورتی کے خلاف ہتک عزت  کا مقدمہ بند

ایک تمل اخبار کے مدیر اور ریزرو بینک کے مختصر مدت کے لیے ڈائریکٹر ایس گرومورتی نے گزشتہ سال جسٹس ایس مرلی دھر کے خلاف ایک مضمون ری ٹوئٹ کیا تھا۔ اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ نے ان پر ہتک عزت کی کارروائی شروع کی تھی۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی (فوٹو : پی ٹی آئی)

بہت ہو چکا…آج شام 5 بجے ختم ہو جائے گی ایودھیا معاملے کی شنوائی: سی جے آئی رنجن گگوئی

ایودھیا میں رام جنم بھومی -بابری مسجد زمین معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے آخری وقت میں مداخلت کو لے کر داخل کی گئی ایک درخواست کو نامنظور کر تے ہوئے ہندوستان کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے بدھ کو کہا کہ اس معاملے میں بحث شام 5 بجے ختم ہو جائے گی۔

فوٹو: دی وائر/ یوٹیوب اور ٹوئٹر

بھیما کورے گاؤں معاملہ: بامبے ہائی کورٹ کا 3 سماجی کارکنوں کو ضمانت دینے سے انکار

سماجی کارکن سدھا بھاردواج ، ارون پھریرا اور ورنن گونجالوس کو جنوری 2018 میں مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں میں ہوئے تشدد کے بارے میں ماؤوادیوں سے مبینہ لنک ہونے کے الزام میں 28 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔