کانگریس

میڈیا بول: بی جے پی رہنماؤں کے فرقہ وارانہ بیانات پر الیکشن کمیشن کی خاموشی

ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے قابل اعتراض بیانات اور الیکشن کمیشن کی خاموشی پر سی ایس ڈی ایس کے پروفیسر آدتیہ نگم اور سینئر صحافی نیرجا چودھری سے ارملیش کی بات چیت۔

کسانوں کی موت کو چھپانا اور فوجیوں کی موت کو بھناناہی نمائشی راشٹروادہے

بی جے پی اور میڈیا کے کچھ طبقے نے جنون اور دایونگی کا ایسا ماحول بنا دیا ہے، جیسے فوجیوں کی موت پر گھڑیالی آنسو بہانا اور بات بات پر جنگ کی بات کرنا-دیکھ لینا اور دکھا دینا ہی راشٹرواد کی اصلی نشانی رہ گئی ہے۔

بابری مسجد پر متنازعہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں پرگیہ ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر درج

پرگیہ ٹھاکر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ رام مندر ہم بنائیں گے اور شاندار بنائیں گے،ہم توڑنے گئے تھے ڈھانچہ، میں نے چڑھ کر توڑا تھا ڈھانچہ ،اس پر مجھے بہت فخر ہے۔مجھے ایشور نے طاقت دی تھی،ہم نے ملک کا کلنک مٹایا ہے۔

بابری مسجد گرائے جانے کا افسوس نہیں، فخر ہے: پرگیہ سنگھ ٹھاکر

مالیگاؤں بم بلاسٹ کی ملزم اور بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ’ہمارے پربھو رام جی‌کے مندر میں غیر ضروری چیزیں تھی ہم نے ان کو ہٹا دیا۔ ہم فخر کرتے ہیں اس بات پر ہمارے ملک کی خودداری جاگی ہے۔ بھگوان رام کا شاندار مندر بھی بنائیں‌گے۔ ‘

دہلی: کانگریس نے کیا 6 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان، منوج تیواری کے سامنے ہوں گی شیلا دکشت

دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں میں سے کانگریس نے 6 پر امیدوار وں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ نارتھ ایسٹ دہلی سیٹ پر شیلا دکشت کا مقابلہ بی جے پی کے منوج تیواری سے ہوگا۔ جنوبی دہلی سیٹ سے کسی نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

امیٹھی-رائے بریلی کے امیدوار کی ضمانت پر چرچہ نہیں، بھوپال کے امیدوار پر طوفان آ گیا: مودی

مالیگاؤں بم بلاسٹ کی ملزم پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بھوپال سے ٹکٹ دینے کا بچاؤ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دنیا میں پانچ ہزار سال تک جس عظیم تہذیب اور روایت نے وسودھیو کٹم بکم کا پیغام دیا، ایسی تہذیب کو آپ نے بنا ثبوت دہشت گرد کہہ دیا۔

رویش کا بلاگ: مودی کے لیے الگ سے الیکشن کمیشن کھول دیجیے جس کا دفتر ان کے موبائل میں ہو

وزیر اعظم کی وجہ سے الیکشن کمیشن ہر دن اپنا بھروسہ  کھو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اڑیسہ کے آبزرور محمد محسن کو برخاست  کر دیا۔ وزیر اعظم مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی کی وجہ سے کمیشن نے جن اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے محسن کو برخاست کیا […]

کرکرے پر پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر آئی پی ایس ایسوسی ایشن نے کہا-شہیدوں کی قربانی کا احترام ہونا چاہیے

آئی پی ایس ایسوسی ایشن نے بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعے مہاراشٹر اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے کوشراپ دینے والے بیان کی مذمت کی ہے۔

کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد پرینکا چترویدی شیو سینا میں شامل

پرینکا چترویدی نے اتر پردیش کے متھرا میں پارٹی کے کچھ کارکنوں کے ذریعے ان کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی کی شکایت کی تھی۔ ان کارکنوں کو باہر کا راستہ دکھانے کے بعد پارٹی نے ان کو پھر سے بحال کر دیا تھا، جس سے پرینکا ناراض تھیں۔

سادھوی پرگیہ کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے عدالت میں عرضی دائر

کورٹ نے سادھوی پرگیہ کو اس عرضی پر جواب دینے کو کہا ہے۔عرضی گزار نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ پرگیہ نے اس بنیاد پر ضمانت لی تھی کہ وہ کسی کے سہارے کے بغیر چل بھی نہیں سکتیں،حالانکہ اب وہ اتنی سخت گرمی میں الیکشن لڑ رہی ہیں۔

رام چندر گہا کا کالم: ’کانگریس کو ووٹ دینا ایک ہزار گایوں کی ہتیا کرنے جیسا…‘

کئی صوبوں میں کانگریس پارٹی گروہ بندی میں پھنسی ہوئی ہے، جہاں لیڈران انفرادی طور پر اپنا اثر و رسوخ جمائے بیٹھے ہیں۔ وہ پارٹی کے بجائے اپنے مفادات حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ وہیں دائیں بازو کی پارٹیاں آج بھی کانگریس اور اس کے لیڈران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں لگی ہیں۔

سادھوی پرگیہ کو امیدوار بنا کر بی جے پی دیکھنا چاہتی ہے کہ ہندوؤں کو کتنا نیچے گھسیٹا جا سکتا ہے

لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس انتخاب میں بی جے پی کا بھروسہ  چھوٹ رہا ہے، اس نے سادھوی کو لاکر برہماستر چلایا ہے۔ یہ امتحان اصل میں بی جے پی کا نہیں ہے، یہ ہندوؤں کا امتحان ہے۔ کیا وہ مذہب کے اس مطلب  کو قبول کرنے […]

متنازعہ بیان بازی کو لے کر نوجوت سنگھ سدھو اور ستپال ستی کے خلاف معاملہ درج

کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے ایک خاص کمیونٹی کو لےکر متنازعہ بیان دیا تھا، جبکہ ہماچل پردیش کے بی جے پی صدر ستپال سنگھ ستی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا تھا۔

میڈیا بول: الیکشن میں کشمیر-اقتدار کاسچ یا سیاسی رہنما کا جھوٹ

ویڈیو: بی جے پی اور کانگریس دونوں کے انتخابی منشور میں کشمیر کو لے کر وعدے کیے گئے ہیں۔جہاں بی جے پی نے اس کو نیشنل سکیورٹی سے جوڑا وہی کانگریس نے کشمیر مسئلہ کے حل کی بات کی۔ میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کشمیر کو لے کر ان وعدوں پر فلمساز سنجے کاک اور سینئر صحافی سید نزاکت حسن کے ساتھ ارملیش کی بات چیت۔

عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کی بڑی جیت کا دعویٰ کھوکھلا ہے

2014 لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کی زبردست جیت کا اعادہ 2019 میں نہیں ہوگا کیونکہ اس وقت کے مقابلے اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، جھارکھنڈ، بہار اور دہلی جیسی ریاستوں میں بی جے پی اپنی بنیاد کھوتی نظر آ رہی ہے۔

ہمارا بس چلے تو سیڈیشن کا ایسا قانون بنائیں‌ کہ لوگوں کی روح کانپ اٹھے: راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر ریاست کے لئے الگ وزیر اعظم کی ان کی مانگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں ان رہنماؤں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ایسی مانگ جاری رکھتے ہیں، تو ہمارے پاس آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو رد کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

رام چندر گہا کا کالم: جلیاں والا باغ –جس نے انگریزی حکومت کے زوال کی کہانی لکھ دی …

جلیاں والا باغ : اس قتل عام کے بعد ہندوستانیوں کو بھلے برے کی تمیز ہونے لگی تھی اور وہ اب مزید جی حضوری نہیں کرنا چاہتے تھے۔ 13 اپریل 1919، یعنی آج سے ٹھیک سو سال پہلے، ‘ریجینل ڈائر’ نام کے برٹش بریگیڈیئر جنرل نے جلیاں والا باغ […]

کانگریس کا دعویٰ-لیزر گن کے نشانے پر تھے راہل گاندھی، وزارت داخلہ نے کی تردید

کانگریس نے امیٹھی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی سکیورٹی میں چوک کا الزام لگایا تھا۔اس پروزارت داخلہ نےایس پی جی کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ  جو گرین  لائٹ ویڈیو میں دکھائی دے رہی ہے وہ اے آئی سی سی […]

رافیل تنازعہ: سپریم کورٹ نے خفیہ دستاویز سے متعلق مرکز کے اعتراضات کو خارج کیا

درخواست گزاروں نے ریویو پیٹیشن میں ’دی ہندو‘اخبار کے ذریعے شائع رافیل ڈیل سے متعلق دستاویز پیش کئے تھے۔ اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسی جانکاری کو شنوائی میں شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کو’خصوصی اختیارات ‘کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

 پلواما کے شہیدوں کے نام پر ووٹ دینے والے نریندر مودی کے بیان پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں اورامیدواروں سے انتخابی تشہیر میں فوج کی تصویریں لگانے اور ا ن کی سرگرمیوں کو شامل کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ منگل کو ایک ریلی میں وزیر اعظم مودی نے پہلی بار ووٹ دینے والوں سے کہا تھا کہ اپنا ووٹ ان کے نام پر دیں جنہوں نے بالاکوٹ ہوائی حملے کو انجام دیا۔

اتراکھنڈ: ثالثی سے پریشان کسان نے کی خودکشی، مبینہ سوسائڈ نوٹ میں لکھا بی جے پی کو ووٹ نہ دیں

یہ معاملہ ہریدوار کے لکسر کا ہے۔ 65 سالہ کسان ایشور چند شرما نے سوسائڈ نوٹ میں بینک سے 5 لاکھ کا لون دلانے والے ثالثی پر پیسے کے لیے ان کو بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

فیس  بک پر سیاسی اشتہار وں کے لیے ہوا 10 کروڑ سے زیادہ خرچ، خرچ کرنے میں بی جے پی سب سے آگے

فیس بک اینڈ لائبریری کی رپورٹ کے مطابق، اس سال فروری میں 30 مارچ کے بیچ 51810سیاسی اشتہاروں پر 10.32 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے گئے ، جس میں بی جے پی اور اس کے حمایتی اشتہاروں پر زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔