دہلی کےڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش دیو نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے گولی چلانے والے اور ان کے والد کے عآپ میں شامل ہونے کے وہاٹس ایپ ڈیٹا اور تصویریں جمع کی ہیں۔ حالانکہ فیملی نے کہا کہ ان کے گھر کے کسی بھی ممبر کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نئی دہلی: دہلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ہفتے دہلی کے شاہین باغ میں گولیاں چلانے والا کپل بیسلا عام آدمی پارٹی (عآپ) کا ممبر ہے۔ حالانکہ بیسلا کی فیملی نے اس سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عآپ کے ممبر نہیں ہیں۔
پولیس نے کہا تھا کہ کپل بیسلا اور ان کے والد 2019 کے شروع میں عآپ میں شامل ہوئے تھے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس(کرائم برانچ) راجیش دیو نے کہا کہ اس کے موبائل فون کو ضبط کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے اور ان کے والد کےعآپ میں شامل ہونے کے وہاٹس ایپ ڈیٹا اور تصویریں جمع کی ہیں۔
Gaje Singh,father of Kapil Gujjar(man who opened fired in Shaheen Bagh on Feb 1) on Crime Branch found pics on Kapil's phone where Kapil can be seen with AAP leaders:Neither me nor any member of my family has anything to do with AAP.I was in BSP till 2012. I left politics in 2012 pic.twitter.com/d9usJIyoTa
— ANI (@ANI) February 5, 2020
پولیس کے اس دعویٰ پر بیسلا کے چچا فتح سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا، ‘مجھے نہیں پتہ کہ یہ تصویریں کہاں سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ نہ تو میرے بھتیجے اور نہ ہی فیملی کے کسی بھی ممبر کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے۔ میرے بھائی گجے سنگھ (بیسلا کے والد) نے سال 2008 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا اور ہار گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہماری فیملی کے کسی بھی ممبر کا سیاسی پارٹیوں سے کوئی لنک نہیں ہے۔’
سنگھ نے یہ بھی کہا کہ بیسلا کا کوئی ایسا دوست بھی نہیں ہے جو عام آدمی پارٹی یا کسی دیگر پارٹی سے جڑا ہو۔اب بھارتیہ جنتا پارٹی پولیس کے دعوے کا استعمال اروند کیجریوال اور عآپ کے خلاف انتخابی مہم میں کر رہی ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے ماتحت دہلی پولیس کو بی جے پی ‘گندی سیاست’ کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
Sanjay Singh, AAP: Investigation has not been completed, photos have not been investigated and a police officer is taking a party's name, at a time when the Model Code of Conduct (MCC) is in place. Tomorrow we will complain to Election Commission (EC) against Rajesh Deo. https://t.co/gXYeA8HFZX
— ANI (@ANI) February 4, 2020
عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کس کے اشارے پر دہلی پولیس عام آدمی پارٹی پر الزام لگا رہی ہے۔ انہوں نے پوچھا، ‘پولیس کے ذریعے یہ جانکاری (کہ بیسلا عآپ کا ممبر ہے) دینے سے پہلے ہی کیسے بی جے پی دہلی صدر منوج تیواری کو اس کے بارے میں پتہ چل گیا۔’عام آدمی پارٹی نے اس کولےکر ڈپٹی کمشنر آف پولیس(کرائم برانچ) راجیش دیو کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کو کہا ہے۔
اس سے پہلے بی جے پی یہ الزام لگا چکی ہے کہ عام آدمی پارٹی شاہین باغ کے مظاہرین کی حمایت کر رہی ہے اور انہیں بڑھاوا دے رہی ہے۔
Rajesh Deo, DCP Crime Branch on Kapil Gujjar, who opened fire in Shaheen Bagh area on February 1: We recovered the pictures from his phone during the course of the investigation. Kapil has confessed that he & his father joined AAP somewhere between January-February 2019. https://t.co/NNxIvfTuox pic.twitter.com/7Rw9wfxzXb
— ANI (@ANI) February 4, 2020
پولیس نے کہا کہ انھوں نے بیسلا کاموبائل فون ضبط کر لیا ہے اور وہاٹس ایپ ڈیٹا کو ری ٹریوکیا ہے۔
Categories: خبریں