خبریں

لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں: کابینہ سکریٹری

کو رونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ ملک  گیر لاک ڈاؤن کو 21 دن کے بعد بھی بڑھائے جانے کی خبروں پر کابینہ سکریٹری  راجیو گوبا نے یہ تبصرہ کیا۔

کابینہ سکریٹری راجیو گوبا (فوٹو: پی ٹی آئی)

کابینہ سکریٹری راجیو گوبا (فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: کو رونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 21 دنوں کے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کے بیچ کابینہ سکریٹری  راجیو گوبا نے کہا کہ مرکزی حکومت  کا لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔خبررساں  ایجنسی اے این آئی کے مطابق، کو رونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کو 21 دن کے بعد بھی بڑھائے جانے کی خبروں پر گوبا نے کہا، ‘میں ایسی خبریں دیکھ کر حیران ہوں۔ لاک ڈاؤن کی مدت کو بڑھانے کا ایساکوئی منصوبہ نہیں ہے۔’

بتا دیں کہ، دنیا بھر کو اپنی چپیٹ میں لے چکے کو رونا وائرس کے ہندوستان میں اتوار کی  شام تک 1000 سے زیادہ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ وہیں،مرنے والوں  کی تعدادبڑھ کر 27 پہنچ چکی ہے۔آئی سی ایم آراتوار تک کو رونا وائرس کے 34931 مصدقہ  معاملوں کی جانچ کر چکا ہے۔

وہیں، مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں اوریونین ٹریٹری سے سبھی ریاست اورضلع کی سرحدوں  کو مؤثرڈھنگ  سے سیل کرنے کے لیے کہا اور کہا کہ پہلے ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ جا چکے لوگوں کو 14 دنوں کے کوارنٹائن میں رکھا جائے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ‘من کی بات’ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہورہی سخت پریشانیوں کے لیے ملک  سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری تھا کیونکہ ملک زندگی اور موت کے بیچ لڑائی لڑ رہا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس وائرس کو شکست دینے کی جنگ میں جیت کا بھروسہ جتایا اور اس لڑائی میں اہم کردار نبھا رہے ڈاکٹروں اوردوسروں  کے ساتھ عوام کو ضرورت کی چیزیں دستیاب کرانے والوں کی بھی تعریف  کی۔وہیں، سرکار نے ضروری  اور غیر ضروری سبھی زمروں  کے سامانوں کی آمد ورفت کی اجازت دےکر لاک ڈاؤن میں کچھ اور چھوٹ دینے کا اعلان  کیا ہے۔

نریندر مودی سرکار نے اتوار کو کو رونا وائرس بحران  سے نپٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانے اور اس کو نافذ کرنے کے لیے 11 گروپ کی تشکیل کرنے کو کہا۔