خبریں

کو رونا وائرس: جرمنی کے صوبائی وزیر نے خودکشی کی

جرمنی کے ہیسے کے وزیر خزانہ تھوماس شیفر (54)کی لاش گزشتہ سنیچر کو ریل کی پٹری پر ملی تھی۔

تھا مس شیفر(فوٹو: ٹوئٹر)

تھا مس شیفر(فوٹو: ٹوئٹر)

نئی دہلی: کو رونا وائرس کی وجہ سے ہو رہے اقتصادی  نقصان کی بھرپائی کو لےکر‘بے حد فکرمند’ جرمنی کے ہیسے ریاست  کے وزیر خزانہ تھا مس شیفر نے مبینہ طور پرخود کشی  کر لی۔شیفر (54) کی لاش سنیچر کو ریل پٹری پر ملی تھی۔ ڈی ڈبلیو کی خبر کے مطابق موقع کا معائنہ کرنے کے بعد تفتیش کاروں  نے خودکشی کے امکانات کی طرف  اشارہ کیا۔ پولیس نے اس سے زیادہ اور کوئی جانکاری نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق،جرمن پولیس کو ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھوماس شیفر کی لاش تیز رفتار ٹرینوں کے لیے مخصوص پٹری پر شہر ہوخ ہائم کے قریب سے ملی۔ یہ شہر فرینکفرٹ اور مائنز کے درمیان واقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے طبی عملے کو اس کی اطلاع دی۔

تفتیش کاروں نے بعد ازاں تصدیق کر دی کہ ہلاک ہونے والے شخص ریاستی وزیر مالیات تھوماس شیفر ہیں اور یہ بظاہر خود کشی کا معاملہ دکھائی دیتا ہے۔ تاہم پولیس نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی۔

ریاستی میڈیا کے مطابق 54 سالہ شیفر حالیہ دنوں میں باقاعدگی سے ٹیلی وژن پر دکھائی دے رہے تھے۔  گزشتہ دنوں انہیں ایسے کئی پروگرامز میں دیکھا گیا، جن میں انہوں نے عوام  کو کورونا وائرس کے اس بحران کے دوران حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے امدادی پیکج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تھوماس شیفر کا تعلق چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین ‘سی ڈی یو‘  سے تھا۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ریاستی سطح پر کی جانے والی سیاست میں متحرک تھے اور تقریباﹰ دس برسوں سے صوبائی وزیر مالیات تھے۔ اس ریاست میں جرمنی کا اقتصادی مرکز فرینکفرٹ بھی واقع ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ فولکر بوفیے نے 2023 کے ریاستی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تو وہ ہیسے کے نئے وزیر اعلیٰ ہو سکتے تھے۔

اس واقعہ پر وزیر اعلی فولکر بوفیے نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کے لیے یہ خبر ناقابل یقین اور صدمے کا باعث ہے، ہم سب صدمے میں ہیں اور یقین ہی نہیں آ رہا کہ شیفر اس طرح اچانک اور غیر متوقع انداز میں اس دنیا سے چلا جائے گا۔ ہماری تمام تر ہمدریاں ان کے قریبی رشتے داروں کے ساتھ ہیں۔

فرینکفرٹ شہر سے نکلنے والے اہم روز نامہ فرانک فرٹر الگیمائن تسائنٹگ کے مطابق، اپنی جان لینے سے پہلے شیفر نے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی چھوڑا تھا۔ اخبار کے مطابق معاملے کی جانچ سے جڑے ذرائع نے اس کی  جانکاری دی ہے۔ہیسے کے گورنر والکر نے ایک بیان میں کہا، ‘ہمیں یقین نہیں ہو رہا اور ہم بے حد صدمے میں  ہیں۔’

ریاست کےوزیر خزانہ کی موت کی خبر سے بے حد غمزدہ  نظر آ رہے بوالکر نے کہا کہ شیفر اس وبا کی وجہ سے پیدا ہوئے اقتصادی بحران  سے نجات پانے میں کمپنیوں اور اہلکاروں کی مدد کرنے کے لیے ‘دن رات’ کام کر رہے تھے۔چانسلر انگیلا میرکل کے قریبی والکر نے کہا، ‘آج ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ وہ بےحد فکرمند تھے۔بالخصوص اس مشکل وقت میں ہمیں ان کے جیسے ہی شخص  کی ضرورت تھی۔’

شیفر کے پسماندگان  میں بیوی  اور دو بچے ہیں۔ انہیں آنے والےسالوں میں ریاست کے ابھرتے رہنماکے طور پر بھی دیکھا جا رہا تھا۔