خبریں

اڑیسہ نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھایا، مرکز سے بھی ریل اور اڑان روکنے کی اپیل

14 اپریل تک نافذ ملک گیر  لاک ڈاؤن کے بیچ اڑیسہ سرکار نے اس کو 30 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے کہا کہ ریاستی حکومت  نے مرکز سے 30 اپریل تک ریل اور اڑان کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک (فوٹو: پی ٹی آئی)

اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک (فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی: اڑیسہ سرکار نے کو رونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن (بند) کو اس مہینے کے آخر تک ریاست میں بڑھانے کا جمعرات کو فیصلہ کیا ۔وزراء کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چرچہ کے بعد وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے کہا کہ اسکول اور دوسرے تعلیمی ادارے17 جون تک بند رہیں گے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام  میں کہا، ‘ہم نے 30 اپریل تک بند کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے  میں مرکز کو سفارش بھیجی جائےگی۔’پٹنایک نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز سے 30 اپریل تک ریل اور اڑان کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

اڑیسہ میں اب تک کو رونا وائرس کے 44 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعظم  نریندر مودی نے انفیکشن  کی روک تھام کے لیے 24 مارچ کو 21 دن کے بند کا اعلان کیا تھا جو 14 اپریل تک چلنا ہے۔بتا دیں کہ، 14 اپریل کو ختم  ہو رہے ملک گیر لاک ڈ اؤن کو بڑھانے پر کئی ریاستیں غور کر رہی  ہیں۔

وہیں، گزشتہ  بدھ کو کو رونا وائرس پر وزیروں  کے گروپ (جی وی ایم) نے 15 مئی تک سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے اور لوگوں کی حصہ دار ی  والی سبھی مذہبی سرگرمیوں پر روک لگانے کی سفارش کی ہے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت والی جی وی ایم کا ماننا ہے کہ مذہبی مراکز، شاپنگ مال اور تعلیمی اداروں  کو 14 اپریل کے بعد کم سے کم چار ہفتے تک عام سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

حالانکہ،مرکز کی طرف سے ابھی تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 (خبررساں  ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)