ایران پر حملوں کے 57ویں دن پاکستان میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، تاہم ایران نے امریکہ سے براہ راست بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے سفیر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دہلی میں برکس اجلاس بغیر مشترکہ اعلامیے کے ختم ہوا، جو عالمی اختلافات کو ظاہر کرتا ہے۔
ایک آر ٹی آئی کے توسط سے وزارت خارجہ سے پوچھا گیا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد خلیجی ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کی حفاظت کے لیے حکومت نے کیا اقدامات کیے اور اس سلسلے میں ہونے والی خط و کتابت کے دستاویز فراہم کیے جائیں۔ وزارت نے جواب میں کہا کہ ایسی معلومات اس کے ریکارڈ میں نہیں ہیں۔
صحافی منیشا پانڈے اور چھ دیگر صحافیوں کی جانب سے ابھیجیت ایرمترا کے خلاف دائر کی گئی ایک درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ابھیجیت نے ایکس پر پوسٹ اور مضامین کی ایک سیریز میں بار بار انہیں ’طوائف‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پولیس کی جانب سے داخل کی گئی ایکشن ٹیکن رپورٹ تسلی بخش نہیں ہے، کیونکہ اس میں ان ٹوئٹس پر غور نہیں کیا گیا۔
لبنان میں جنگ بندی کو تین ہفتے بڑھانے کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ آبنائے ہرمز میں فوجی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور امریکی محاصرہ جاری ہے۔ غزہ میں انسانی بحران مزید گہرا ہو رہا ہے، جبکہ جنوبی لبنان اور مغربی کنارے پر اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت اگرچہ عوام کو یقین دہانی کرا رہی ہے کہ ملک میں ایل پی جی سلنڈروں کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہے، لیکن کئی ریاستوں میں اس کی قلت دیکھی جا رہی ہے۔ بہار حکومت نے پی ڈی ایس کے ذریعے راشن کارڈ ہولڈروں کو کوئلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے لیے سلنڈر کے متبادل کے طور پر لکڑی استعمال کرنے کو کہا ہے۔
ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاعرہ، مصنفہ اور ایکٹوسٹ انیتا بھارتی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں محبت کو بدنام کرنے کے لیے کئی طرح کی باتیں کہی جاتی ہیں۔ ذات-کجات سے متعلق دلائل دیے جاتے ہیں۔ لیکن محبت بذات خود اس قدر انقلابی ہوتی ہے کہ وہ کسی بندھن کو نہیں مانتی۔ محبت میں ہر طرح کے تعصبات ٹوٹ جاتے ہیں۔ یہ لوگوں کو تمام برائیوں سے آزاد کر دیتی ہے۔
پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کو ایک سال بیت چکا ہے، تاہم اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ان’خامیوں‘کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے، جن کی وجہ سے یہ حملہ ممکن ہو سکا تھا۔ اس سلسلے میں حکومت نے یہ بھی نہیں بتایا کہ حملے کے بعد کوئی اصلاحی اقدامات کیے گئے ہیں اور کیا کسی کی جوابدہی طے کی گئی ہے۔
حد بندی کے لیے نئے قواعد طے کرنے اور لوک سبھا کی نشستوں کو بڑھا کر 850 کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر مودی حکومت کو ملی شکست سے کئی اہم سیاسی اشارے سامنے آئے ہیں۔ لوک سبھا میں اس شکست سے مودی حکومت کی ’ناقابل تسخیر‘ ہونے کی شبیہ کو بھی شدیددھچکا لگا ہے۔
سی پی آئی (ایم) کی سینئر لیڈر برندا کرات نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم سے خطاب میں خواتین کے لیے آنسو بہانے والے وزیراعظم مودی کئی بار خواتین ریزرویشن کے نام پر ملک کی خواتین کو دھوکہ دے چکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ8 جون 2018 کو بچہ چور ہونے کے شبہ میں ایک ہجوم نے ایک گاڑی کو روک کر ایک موسیقار اور اس کے دوست کو بے دردی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ وہ دونوں پکنک سے واپس آ رہے تھے۔ اب نگاؤں کی ایک خصوصی عدالت نے 20 ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ سزا 24 اپریل کوسنائی جائے گی۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے 53 ویں دن بھی کشیدگی برقرار ہے۔ ٹرمپ نے مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے، جبکہ ایران نے دباؤ میں آ کر بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔ لبنان میں حملے جاری ہیں اور امریکہ میں جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں۔
گزشتہ 18اپریل کو اپنے خطاب میں نریندر مودی نے پارلیامنٹ میں تین بلوں کے پیکیج کو منظور نہ کروا پانے پر ’ملک کی ماؤں اور بہنوں‘ سے ’معافی‘ مانگی۔ تاہم گزشتہ چند برسوں میں ایسے کئی مواقع سامنے آئے ہیں، جہاں وزیر اعظم مودی کے لیے معافی مانگنا زیادہ موزوں ہوتا۔
ایران پر حملوں کے 52 ویں دن امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی جہاز ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ مجوزہ مذاکرات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جبکہ ایران نے امریکہ کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے تیل بازارکے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
آئینی ترمیمی بل کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سنیچر کو کہا کہ یہ مودی حکومت کی جانب سے جمہوریت کو کمزور کرنے اور وفاقی ڈھانچے کو بدلنے کی سازش تھی، جسے ہم نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے اسے جمہوریت کی بہت بڑی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مودی حکومت کو پہلی بار دھچکا لگا ہے اور یہ ضروری تھا۔
جمہوریہ میں نصف نمائندگی صرف فیمنسٹ اصرار نہیں بلکہ جمہوری منطق کا فطری انجام ہے۔ آدھی دنیا کو ایک تہائی پر محدود کر دینا نمائندگی کی اصلاح ہے، انصاف نہیں۔ اگر بی جے پی واقعی ’ناری شکتی وندن‘کی سیاست کرتی ہے تو اسے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ وندن کا اخلاقی مطلب علامت نہیں ،شراکت ہے؛ اور شراکت کا مطلب 33 نہیں بلکہ 50 ہے۔
ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس سے وابستہ اپوزیشن رہنماؤں کی جائیدادوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی مرکزی ایجنسیوں اور حتیٰ کہ الیکشن کمیشن کا بھی استعمال کر رہی ہے۔
بیک اسٹوری: حد بندی کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو پارلیامنٹ میں کئی یقین دہانیاں کرائیں، لیکن گہرائی سے جائزہ لینے پر وہ گمراہ کن ثابت ہوتی ہیں۔
سنبھل ضلع انتظامیہ نے ضلع کے بچھولی گاؤں میں ایک امام باڑے اور عیدگاہ کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے منہدم کر دیا کہ یہ عمارتیں سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں۔
لوک سبھا کی توسیع اور وسیع حد بندی کی راہ ہموار کرنے والا آئینی (131واں ترمیمی) بل 2026 لوک سبھا میں منظور نہ ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے خواتین کے نام پر آئین کو توڑنے کے لیے غیر آئینی طریقہ استعمال کرنے کی کوشش کو روک دیا۔ وہیں، بل خارج ہونے کے بعد این ڈی اے کی خواتین اراکین پارلیامنٹ نے پارلیامنٹ کے احاطے میں دھرنا دیا۔
لوک سبھا کی توسیع اور بڑے پیمانے پر حد بندی کی راہ ہموار کرنے والا آئینی (131ویں ترمیم) بل، 2026 لوک سبھا میں منظور نہیں ہو سکا۔ ایوان میں موجود 528 اراکین میں سے 298 نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 230 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ دو تہائی اکثریت کے لیے 352 اراکین کی حمایت ضروری تھی۔
ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں وزارت ثقافت نے بتایا کہ اس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے صد سالہ جشن کے اشتہارات پر 76 لاکھ روپے خرچ کیے۔ دی وائر سے بات چیت میں وزارت کے سکریٹری نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا فیصلہ وزیر داخلہ کی سربراہی والی ایک کمیٹی کرتی ہے۔
مرکزی حکومت نے لوک سبھا میں متفقہ طور پر منظور ہونے کے 940 دن اور راجیہ سبھا میں 939 دن کی تاخیر کے بعد جمعرات کو106ویں ترمیمی ایکٹ، 2023 ، جو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرتا ہے، کو نوٹیفائی کیا ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس نوٹیفکیشن کو قانون کو بچانے کی ایک مایوس کن کوشش قرار دیا ہے، کیونکہ حکومت کے پاس نئے بل منظور کرانے کے لیے مطلوبہ تعداد نہیں ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے ’ہندو راشٹر‘کی وکالت کرنے والے مدھیہ پردیش کے کتھاواچک دھیریندرکرشن شاستری کی قیادت میں چلنے والے مذہبی ادارے بابا باگیشور دھام کو فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ (ایف سی آر اے) کے تحت رجسٹریشن دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب یہ تنظیم غیر ملکی چندہ حاصل کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔
دس سال پہلے کی نوٹ بندی کی طرح اچانک لیا جارہا حد بندی کا فیصلہ ہندوستان کے بڑے حصوں کو سیاسی طور پر کمزور کر دے گا، اور اس کے ساتھ ہی یہ ملک کے جمہوری ڈھانچے پر دور رس اثر ڈال سکتا ہے۔ یہ وہی علاقے ہیں، جو معیشت کے مرکز، روزگار فراہم کرنے والے اور سماجی ترقی کی نمایاں مثال رہے ہیں۔
نریندر مودی کی حکومت ہندوستان کی آبادی میں اضافے کے بارے میں تشویش میں مبتلا نظر آتی رہی ہے، لیکن اب ایک ڈرامائی موڑ میں مودی حکومت آبادی میں اضافے کو انعام دینے کی سمت میں قدم اٹھاتی دکھائی دے رہی ہے۔ پارلیامنٹ میں پیش کیے گئے تین مجوزہ بلوں کی ساخت کے مطابق، حکومت جان بوجھ کر زیادہ آبادی والے علاقوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
اڑیسہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نوین پٹنائک نے مطالبہ کیا ہے کہ اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی حد بندی بل میں ریاست کے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک قرارداد منظور کرنے کی خاطر’ 48 گھنٹوں کے اندر‘اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر حد بندی بل اپنی موجودہ شکل میں منظور ہو جاتا ہے تو اڑیسہ کے سیاسی مفادات شدیدطور پر متاثر ہوں گے۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو مرکز کی مجوزہ حد بندی بل کے خلاف سیاہ کپڑے پہن کر اسے ’کالا قانون‘سے تعبیر کرتے ہوئے بل کی ایک کاپی جلائی اور کالاجھنڈا دکھایا۔ انہوں نے ہندی مخالف تحریکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی تمل ناڈو سے ہوئے احتجاج نے دہلی کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور اس بار بھی اسی طرح کی تحریک اس تجویز کو چیلنج پیش کرے گی۔
آندھرا پردیش پولیس نے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان پر طنز کرنے کے الزام میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین انودیپ کٹیکلا کو اتر پردیش کے پریاگ راج سے حراست میں لیا ہے۔ کامیڈین کا ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد جن سینا پارٹی کے جوائنٹ سکریٹری باڈے وینکٹ کرشنا نے کاکیناڈا آئی ٹاؤن تھانے میں معاملہ درج کروایا تھا۔
ایران پر حملوں کے 47 ویں دن امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی کا دعویٰ کیا ہے، جس کے باعث سمندری تجارت ٹھپ ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ ادھر اسرائیل لبنان میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ کئی ممالک نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور امریکہ کے اتحادیوں کے درمیان اختلافات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
نریندر مودی اور امت شاہ کی زندگی کی ایک بڑی حصولیابی یہ ہے کہ انہوں نے ثابت کر دیا کہ بہار کا سیاسی شعور باقی ریاستوں سے مختلف نہیں ہے۔ نتیش کمار نے جس بہار کے دم پر مودی کو چیلنج کرنا چاہا، مودی نے اس بہار سے ہی نتیش کو باہر کر دیا۔ یہ حقیقت ہے اور ہندوستانی سیاست میں حساب چکانے کا ایک بڑا واقعہ ہے۔
یہ جنگ شاید اپنے جسمانی وجود میں ختم ہو رہی ہو، لیکن اس کے سیاسی اور تزویراتی اثرات کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔
جموں و کشمیر کے رامبن میں مبینہ گئورکشکوں کے حملے کے بعد ایک شخص لاپتہ ہے۔ اس سلسلے میں 13 اپریل کو ہزاروں مظاہرین نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ حال کے دنوں میں اس علاقے میں ہندو دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے مسلمانوں پر دیگر حملے بھی کیے گئے ہیں، جن میں ان پر گئو کشی کے الزام لگائے جاتے ہیں۔
نوئیڈا کے انڈسٹریل ایریا میں پچھلے کئی دنوں سے مزدوروں کا احتجاج جاری ہے۔ حکومت نے پہلے اسے ’نکسل سازش‘ قرار دیا، لیکن بڑھتے دباؤ کے درمیان کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ مزدور طویل عرصے سے بہتر تنخواہ اور سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ہنگری میں طویل عرصے سے اقتدار میں رہے وکٹر اوربان کو پیٹر ماجیار نے انتخابات میں شکست دے دی ہے۔ تسزا پارٹی کو برتری حاصل ہوئی ہے، تاہم دو تہائی اکثریت غیر یقینی ہے۔ اس نتیجے کو یورپ کی دائیں بازو کی سیاست کے لیے ایک جھٹکا مانا جا رہا ہے اور یہ ملک کی سیاسی سمت میں تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔
مغربی ایشیا میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی سپلائی چین میں آئی رکاوٹوں سے پیدا ہونے والی مزدوروں کی کمی اور خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ کے سبب ہندوستان کا مینوفیکچرنگ سیکٹر مشکلات سے دو چار ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مزدوروں کی کمی کی شکایت بھی سامنے آئی ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ: دہلی کے اتم نگر میں وشو ہندو پریشد نے ’ترشول دکشا‘ پروگرام کے تحت 1,700 ترشول تقسیم کیے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کا منصوبہ پورے شہر میں 30,000 سے زائد ترشول تقسیم کرنے کا ہے۔ ترون قتل معاملے کے بعد اس علاقے میں کشیدہ حالات کے درمیان منعقد پروگرام میں اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں اور نابالغوں کو بھی ترشول دیے گئے۔
چین نے اروناچل پردیش کے 23 مقامات کے نئے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس پر ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’جھوٹے دعوے پیش کرنے اور بے بنیاد بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں اس ناقابل تردید حقیقت کو نہیں بدل سکتیں کہ یہ مقامات اور علاقے، جن میں اروناچل پردیش بھی شامل ہے، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ ‘
ہندوستانی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا اتوار کو ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 92 برس کی تھیں۔ کم عمری میں گانے کا آغاز کرنے والی آشا جی اپنی تجرباتی صلاحیت اور شوخ آواز کی بدولت کئی دہائیوں تک سننے والوں کے درمیان مقبول رہیں۔ وہ بھلے ہی جسمانی طور پر ہماری دنیا میں نہیں رہیں، لیکن ان کے گیت ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
اتر پردیش کے چیف الیکشن کمشنر نے ریاست میں ایس آئی آر کی مہم شروع ہونے کے پانچ ماہ سے زیادہ کے بعد حتمی اعداد و شمار جاری کیے، جن میں رائے دہندگان کی تعداد میں 84 لاکھ سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہوں گے۔
اشعر نجمی کی کتاب چھوٹے چھوٹے سبق کی طرح جمہوریت کے مکمل نصاب کا احاطہ کرتی ہے اور انتخابی آمریت کے قوی ہیکل دیو کے حشر کی کہانی بھی کہتی ہے۔