دہلی کے وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کو خط لکھکر سیلنگ مدعے کے حل کے لئے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ نہیں رکی تو وہ بھوک ہڑتال کریںگے۔
نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کو خط لکھکر قومی راجدھانی میں دکانوں کی سیلنگ کے مدعے کے حل کے لئے ان سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔وزیر اعظم کولکھے ایک خط میں انہوں نے کاروباری تنظیموںکی سیلنگ کو لےکر قانون کی خرابیوں کو ختم کرنے کے لئے پارلیامنٹ میں بل لانے پر زور دیا اور آگاہ کیا کہ اس مہم سے شہر میں لا ء اینڈ آرڈر پر اثر پڑےگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا، ‘ سیلنگ کے لئے قانون کی خرابیاں ذمہ دار ہے۔ ان خرابیوںکو ہٹانے کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔ ‘اس سے پہلے کیجریوال نے جمعہ کو آگاہ کیا تھا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ مہم نہیں رُکی تو وہ بھوک ہڑتال کریںگے۔
Delhi CM @ArvindKejriwal writes to PM @narendramodi asking him to bring a bill in the Parliament to put an end to sealing drive in Delhi.
CM has also requested for a meeting with the PM to discuss this 'very serious' issue. pic.twitter.com/hll9KdeTfc
— AAP (@AamAadmiParty) March 10, 2018
انہوں نے کہا کہ کاروباری ایمانداری سے روزی روٹی کماتے ہیں اورٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن وہ سیلنگ کی وجہ سے نقصان جھیل رہے ہیں۔ اب صرف ایک حل ہے۔ قانون کی خرابیوں کودور کرنے اور کاروباریوں کو بےروزگاری سے بچانے کے لئے پارلیامنٹ میں ایک بل لایا جائے۔
Delhi CM @ArvindKejriwal writes to @INCIndia President @OfficeOfRG requesting him to raise voice against MCD Sealing matter within Parliament.#AAPagainstMCDSealing pic.twitter.com/I7Xuy4IxXn
— AAP (@AamAadmiParty) March 10, 2018
مودی کو اپنے خط میں وزیراعلیٰ نے کہا، ‘ کاروباری بھوک مری کی حالت میں ہیں اور ہر دکان سے کئی لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہے۔ اگر (سیلنگ کی وجہ سے) وہ تمام بےروزگار ہوئے تو اس سے لاء اینڈ آرڈر متاثر ہوگا۔ ‘
وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے وقت مانگتے ہوئے کیجریوال نے کہا ہے کہ سیلنگ مہم روکنے کے لئے پارلیامنٹ میں فوراً ایک بل لانا چاہیے۔راہل گاندھی کو اپنے خط میں وزیراعلیٰنے ان سے ملاقات کا وقت مانگا ہے اور کہا کہ کاروباری اداروں کی سیلنگ مہم سے لاکھوں لوگ بےروزگار ہو گئے ہیں۔
کیجریوال نے کانگریس صدر کو لکھا ہے، ‘ سیاست سے اوپر اٹھکر اس مسئلہ کا حل نکالا جانا چاہیے۔پارلیامنٹمیں زوردار طریقے سے یہ مدعا اٹھائے جانے کی ضرورت ہے اور ایک بل لانے کے لئے مرکز پر دباؤ بنایا جانا چاہیے۔ ‘
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں