بی جے پی کی قیادت والی الائنس نے 15 میں سے صرف 3 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے،جبکہ اپوزیشن کی پارٹیوں نے دیگر 12 سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔چار لوک سبھا اور مختلف ریاستوں کے 11 اسمبلی سیٹوں پرحال ہی میں الیکشن ہوئے تھے۔
نئی دہلی:28مئی کو 4 لوک سبھا اور 11 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو بڑی ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آج آئے نتائج کے مطابق بی جے پی 15 میں سے صرف ایک لوک سبھا سیٹ(پال گھر)اور ایک اسمبلی سیٹ (تھرالی )پر کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ وہیں کانگریس نے 4 اسمبلی سیٹوں امپتی گیری (میگھالیہ )،پالس کاڑے گاگاؤں (مہاراشٹر)،شاہ کوٹ (پنجاب)اور آر آر نگر (کرناٹک)میں جیت حاصل کی ہے۔خبروں کے مطابق اتر پردیش کے کیرانہ لوک سبھا سیٹ پر راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی)کی تبسم حسن نے بی جے پی کے امیدوار کو شکست دی ہےغور طلب ہے کہ تبسم حسن کی کامیابی کے ساتھ16 ویں لوک سبھا میں وہ اتر پردیش کی پہلی مسلم ایم پی بن گئیں ہیں ۔وہیں اتر پردیش کے نور پور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے نعیم الحسن نے بی جے پی کے اونیش سنگھ کو شکست دی ہے۔
The number of votes JDU got, is less than our victory margin. People of Bihar are continuing to avenge the uturn taken by Nitish Kumar: Tejashwi Yadav on RJD won Jokihat assembly bypoll #Bihar pic.twitter.com/ljVXanHJ06
— ANI (@ANI) May 31, 2018
جھارکھنڈ کے 2 اسمبلی سیٹوں گومیا اور سلی پر ہوئے ضمنی انتخابات میں علاقائی پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم )نے جیت حاصل کی ہے۔بہار کے جوکی ہاٹ اسمبلی سیٹ پر آر جے ڈی کے شہنواز عالم نے نتیش کمار کی قیادت والی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو)کے محمد مرشد عالم کو 40ہزار سے زیادہ ووٹوں سےشکست دی ہے۔کرناٹک کے آر آر نگر میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں کانگریس پارٹی کےمنی رتھا نے بی جے پی کو شکست دی ہے۔
#Karnataka: Congress candidate Muniratna has won by 41162 votes from Rajarajeshwari Nagar assembly constituency
— ANI (@ANI) May 31, 2018
مہاراشٹر کے بھنڈارہ گونڈیا لوک سبھا سیٹ پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے امیدوار نے بی جے پی کو ہرا دیا ہے۔وہیں ریاست کے پالس کاڑے گاؤں اسمبلی سیٹ پر کانگریس پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔ریاست کے ہی پال گھر لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار نےشیو سینا کے امیدوار کو ہرا دیا ہے۔
Noorpur Assembly by-poll: Samajwadi Party wins by 6211 votes
— ANI UP (@ANINewsUP) May 31, 2018
دریں اثنا مغربی بنگال کے مہیش تھلا اسمبلی سیٹ پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)کےدلل چندرا داس نے جیت حاصل کی ہے۔
Congress wins Shahkot assembly bypoll seat in Punjab, NCP leading by 20,583 votes in Bhandara-Gondiya Lok Sabha bypoll
— ANI (@ANI) May 31, 2018
میگھالیہ کے امپتی گیری میں کانگریس نے جیت درج کی ہے۔اترا کھنڈ میں بی جے پی کو کامیابی ملی ہے۔پنجاب کے شاہ کوٹ میں کانگریس کے امیدوار نے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے امیدوار کو 35ہزار سے زائد ووٹ سے شکست دی ہے۔ناگالینڈ کی لوک سبھا سیٹ پر نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) نے جیت حاصل کی ہے۔کیرالہ کے چینگنور اسمبلی سیٹ پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) پارٹی کے امیدوار نے کانگریس کو شکست دی ہے۔
غور طلب ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی الائنس نے 15 میں سے صرف 3 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے،جبکہ اپوزیشن کی پارٹیوں نے دیگر 12 سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔
Categories: خبریں