خبریں

پاکستان کو دہشت گرد مخالف بتا کر اس کو 20 ارب ڈالر دینے والے کو پی ایم نے گلے کیوں لگایا: کانگریس

کانگریس نے کہا؛مودی جی، کیا آپ سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جاری اس مشترکہ  بیان سے پیچھے ہٹے جس میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد  قرار دینے کی ہندوستان کی مانگ کو تقریباً خارج کر دیا گیا ہے۔

محمد بن سلمان اور نریندر مودی/فوٹو: اے این آئی

محمد بن سلمان اور نریندر مودی/فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی:سعودی عرب کے پرنس (ولی عہد)محمد بن سلمان کا پروٹوکال سے باہر جاکر خیر مقدم کرنے کو لے کر گانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان کے نام نہاد دہشت گردانہ  مخالف کوششوں کی تعریف کرنے والے شخص کو گلے لگایا۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا پلواما کے شہیدوں کو یاد کرنے کا یہی طریقہ ہے۔

پارٹی نے یہ بھی کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی  سعودی عرب سے کہیں  کہ وہ دہشت گرد مخالف  لڑائی کو لے کر پاکستان کی تعریف کرنے والے مشترکہ بیان سے خود کو الگ کریں ۔

کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والانے سلمان اور مودی کے گلے ملنے والی تصویریں اور پاک-سعودی مشترکہ  بیان کے تحریری بیورے کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ‘ قومی مفاد  بنام  مودی جی کی گلے لگنے والی حکمت عملی…پروٹوکال توڑ کر اس شخص کا عظیم الشان خیر مقدم کیا جس نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا اور پاکستان کے ‘ دہشت گردانہ مخالف ‘کوششوں کی تعریف کی۔’

سرجے والا نے کہا،’ مودی جی، کیا آپ سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جاری اس مشترکہ  بیان سے پیچھے ہٹے جس میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد  قرار دینے کی ہندوستان کی مانگ کو تقریباً خارج کیا گیا ہے۔’

دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی   نے سعودی عرب کو اپنے Most valuable strategic partnersمیں سے ایک بتایا ہے۔ پرنس سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی  نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے بیچ سماجی، اقتصادی اور ثقافتی رشتے بہت پرانے ہیں، ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ’ دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ ختم کرنا ہی ہوگا، جس کے لیے مل کر کام کرنا بے حد ضروری ہے…مجھے خوشی ہے، اس مدعے پر سعودی عرب بھی مساوی خیالات رکھتا ہے۔ ہم  انسداد دہشت گردی   اور سمندری تحفظ کے شعبہ  میں تعاون کرنے  پر بھی متفق ہوئے ہیں۔’بدھ کو دونوں ممالک کے درمیان 5 اہم سمجھوتے ہوئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کے پرنس نے کہا کہ ہندوستان سے رشتہ ان کے ڈی این اے میں ہے۔

غور طلب ہے کہ  منگل کی رات محمد بن سلمان کے آنے پر وزیر اعظم مودی نے پروٹوکال سے الگ ہٹتے ہوئے خود ان کا خیر مقدم کیا۔ سعودی عرب کے ولی عہد ہندوستان کے  پہلے دو طرفہ دورے پر آئے ہیں۔اس سے پہلے محمد بن سلمان پاکستان گئے تھے،جہاں دونوں ممالک کے درمیان 20 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)