خبریں

رام کی جنم بھومی–فلم کی ریلیز پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی ریلیز  ایودھیا زمینی تنازعہ میں چل رہی ثالثی کی کارروائی کو متاثر کرے گی ۔ ا س پر عدالت نے کہا ، ثالثی کی کارروائی اور فلم ریلیز کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

سپریم کورٹ/ فوٹو: پی ٹی آئی

سپریم کورٹ/ فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو فلم –رام کی جنم بھومی – کی ریلیز پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے ۔ یہ فلم 29 مارچ کو ملک بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت والی بنچ کے سامنے فلم کی ریلیز کو روکنے کی مانگ کرنے والی عرضی میں ذکر کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز ایودھیا زمینی تنازعے میں ثالثی کی کارروائی کو متاثر کرے گی ۔

بنچ نے کہا ، ثالثی کی کارروائی اور فلم کی ریلیز کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بنچ نے معاملے کی شنوائی دوہفتے کے لیے ٹال دی ہے ۔ سنوج مشرا کے ڈائریکشن میں بنی فلم رام کی جنم بھومی ، رام ندر کے متنازعہ مدعے کے ارد گرد گھومتی ہے۔اس سے پہلے دائراسی طرح کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو کہا تھا کی آئین کے تحت بولنے اور اظہار رائے کی آزادی کو زندہ رکھنے کے لیے لوگوں کو صبر وتحمل سے کام لینا ہوگا۔

عدالت نے یہ تبصرہ پرنس یعقوب حبیب الدین طوسی کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے کیا تھا۔ انہوں نے مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا وارث ہونے کا دعویٰ کیا تھااور فلم رام کی جنم بھومی کی ریلیز پر روک لگانے کی مانگ کی تھی ۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)