وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو اتر پردیش کی وارانسی لوک سبھا سیٹ سےاپنا پرچہ داخل کر دیاہے۔
نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اپنے پارلیامانی حلقے وارانسی پہنچے۔یہاں انھوں نے روڈ شو کیا۔اس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اٹل بہاری واجپائی حکومت میں وزیر خزانہ رہےیشونت سنہا نے پی ایم مودی کی ریلی میں آئے لوگوں کا موازنہ ہٹلر کے لیے جمع ہونے والی بھیڑ سے کرتے ہوئے کہا ،’وارانسی میں مودی کا بڑا روڈ شو آج مجھے اس بھیڑ کی یاد دلاتا ہے جو نازی جرمنی میں ہٹلر کے لیے اکٹھا ہوا کرتی تھی۔’
Modi's massive road show in Varanasi today reminds me of the crowds that used to assemble for Hitler in Nazi Germany.
— Yashwant Sinha (@YashwantSinha) April 25, 2019
غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے پارلیامانی حلقے وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن پہلے جمعرات کو روڈ شو کیا جس میں بھاری تعداد میں بھیڑ جمع ہوئی۔ اس پروگرام کا خاتمہ دشاشو میگھ گھاٹ پر گنگا آرتی سے ہوا، جس میں مودی نے بی جے پی صدر امت شاہ کے ساتھ حصہ لیا۔مودی کے اس پروگرام میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے۔
مودی نے بی ایچ یو کے بانی مدن موہن مالویہ کے مجسمہ کو مالا پہنا کر اپنا 7 کیلو میٹر لمبا روڈ شو شروع کیا۔ تقریباً 4 گھنٹے تک چلے اس روڈ شو کا خاتمہ دشاشو میگھ گھاٹ پر ہوا۔جہاں مودی نے بی جے پی صدر امت شاہ کے ساتھ گنگا آرتی میں حصہ لیا۔
#LokSabhaElections2019 : PM Narendra Modi files nomination from Varanasi parliamentary constituency. pic.twitter.com/V0RX2otJUv
— ANI UP (@ANINewsUP) April 26, 2019
وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو اتر پردیش کی وارانسی لوک سبھا سیٹ سےاپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔مودی صبح 11 بج کر 40 منٹ پر کلکٹریٹ بھون پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی پیش کیا۔واضح ہو کہ کانگریس کی طرف سے وارانسی سیٹ پر اجئے رائے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔جبکہ ایس پی-بی ایس پی اتحاد نے شالنی یادو کو یہاں سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات2019 کے 3 مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔اگلے یعنی چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 29 اپریل کو ہوگی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں