خبریں

شیلانگ میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے، امت شاہ نے نارتھ ایسٹ کا دورہ کیا رد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا نارتھ ایسٹ  کا دورہ رد کر دیا ہے۔ واضح ہوکہ شاہ کا اتوار کو اروناچل پردیش کے ساتھ ہی میگھالیہ میں نارتھ ایسٹ پولیس اکادمی کی ایک تقریب میں حصہ لینےکے لیے  شیلانگ جانے کاپروگرام پہلےسےطے  تھا۔

بی جے پی صدر امت شاہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

بی جے پی صدر امت شاہ (فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: شہریت ترمیم قانون  کی مخالفت میں آسام کے ساتھ ہی نارتھ ایسٹ کی دوسری ریاستوں میں بھی مخالفت تیز ہو گئی ہے۔ شیلانگ میں اس قانون کے خلاف مظاہرہ  کررہے لوگوں  پر پولیس نے جمعہ کو آنسو گیس کے گولوں کااستعمال کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنا نارتھ ایسٹ  کا دورہ رد کر دیا ہے۔ واضح ہوکہ شاہ کا اتوار کو اروناچل پردیش کے ساتھ ہی میگھالیہ میں نارتھ ایسٹ پولیس اکادمی کی ایک تقریب  میں حصہ لینےکے لیے  شیلانگ جانے کاپروگرام پہلےسےطے  تھا۔

دوسری طرف اس قانون کو لے کر نئی  دہلی میں بھی احتجاج ہو رہا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ (سینٹرل یونیورسٹی) کے باہر بھی مظاہرہ ہورہا ہے۔ اس سے پہلے میگھالیہ میں بل کو لےکر لوگوں غصے کے مد نظر موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر دو دن کے لیے روک لگا دی گئی ہے۔شیلانگ میں پولیس نے راج بھون کے قریب مظاہرین  پر آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین پولیس پر پتھر پھینک رہے تھے۔ پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج میں زخمی  لوگوں کو شیلانگ کے سول ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سے پہلے شیلانگ سے تقریباً250 کیلومیٹر دور ولیم نگر شہر میں اس قانون کے خلاف احتجاج  کر رہے مظاہرین  نے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کو گھیر لیا۔ وزیر اعلیٰ یہاں ایک پرگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ مظاہرین  نے اپنے ہاتھوں میں ‘کونراڈ گو بیک’ کے سلوگن والے پوسٹر پکڑے ہوئے تھے۔