اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے تحت ریاست میں سبھی میٹرو اور بس خدمات بند رہیں گی۔
نئی دہلی: کو رونا وائرس کےبحران کے بیچ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے 15 لاکھ یومیہ مزدوروں اور شعبہ تعمیرات کے 20.37 لاکھ مزدوروں کو روزمرہ کی ضرورتیں پورا کرنے کے لیےفرد کے حساب سے1000 روپے بھتہ دیے جانے کا اعلان کیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتوار کو 22 مارچ کو جنتا کرفیو کے تحت ریاست کی سبھی میٹرو اور بس خدمات بند رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کو رونا وائرس کے کل 23 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس میں نو لوگوں میں اصلاح ہوا ہے۔ ہمارے پاس خاطرخواہ آئسولیشن وارڈ ہیں۔
Chief Minister Yogi Adityanath: Rs 1000 each will be given 15 lakh daily wage labourers and 20.37 lakh construction workers to help them meet their daily needs https://t.co/CRxZkoaHEt
— ANI UP (@ANINewsUP) March 21, 2020
یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں سے کو رونا وائرس کو لےکر خوف زدہ نہیں ہونے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ضروری چیزوں اور دوائیوں کا بھرپوراسٹاک ہے۔ اس لیے سامان خریدنے کے لیے دکانوں میں بھیڑ نہ لگائیں اور سامان کی جمع خوری نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھیڑبھاڑ والے مقامات پر جانے سے بچنا چاہیے، بےحد ضروری کام سے ہی گھروں سے باہر نکلیں۔اس سے پہلے اتر پردیش سرکار نے کو رونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ریاست کے سبھی مال، اسکول، کالج دو اپریل تک بند کرنے کاحکم دیا تھا۔
اتر پردیش سرکار کے تحت آنے والے سبھی غیر ضروری دفتر اورخدمات بھی دو اپریل تک بند کی گئی ہیں۔یوگی سرکار کی جانب سےجاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی طرح کے مذہبی، سماجی،ثقافتی پروگرام کاانعقاد دو اپریل تک نہیں کیا جائےگا۔سرکار کی طرف سے جاری حکم میں شادی جیسےتقریب کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ صاف کر دیا گیا ہے کہ شادی میں ایک وقت پر صرف دس لوگ ہی جمع ہو سکتے ہیں۔ اسپتالوں میں بھی صرف ایمرجنسی وارڈ ہی کھلے رہیں گے۔
دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کو رونا وائرس سے نپٹنے کے لیے ریاست کے 1.65 لاکھ غریب فیملی کو مفت راشن ملےگا۔لکھنؤ میں کو رونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔ اب تک ریاست میں 23 میں کو رونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے میڈیا بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آگرہ میں آٹھ، غازی آ باد میں دو، نوئیڈا میں چار، لکھنؤ میں آٹھ، لکھیم پور کھیری میں کو رونا سے متاثر ایک شخص کی تصدیق ہوئی ہے۔
Categories: خبریں