جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کئے جانے کے بجائے انہیں ان کے گھر میں منتقل کرنے کے آرڈر کی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی رہائی کی مانگ کی ہے۔
نئی دہلی: جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جیل سے ان کی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ، پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے)کے تحت وہ اب بھی حراست میں ہی رہیں گی۔ حکام نے منگل کو یہ جانکاری دی۔مفتی کو منتقل کئے جانے کا آرڈرجموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے جاری کیا ہے۔ 60 سالہ مفتی کو پچھلے سال پانچ اگست کو احتیاطاً حراست میں رکھا گیا تھا لیکن بعد میں چھ فروری کو ان کے خلاف بے حد سخت قانون پی ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔
Srinagar: Former J&K CM Mehbooba Mufti who is presently detained under Public Safety Act, to be shifted to her official residence at Fairview Gupkar Road today. The order terms her official residence as a 'subsidiary jail'. She will continue to remain under detention. pic.twitter.com/L26AhQerO5
— ANI (@ANI) April 7, 2020
آرڈرمیں کہا گیا کہ انہیں مولانا آزاد روڈ کی جیل سے ‘فیئرویو گپکر روڈ’منتقل کیا جا رہا ہے جو ان کی رہائش گاہ ہے۔اس میں بتایا گیا کہ مفتی کو منتقل کئے جانے سے پہلے انتظامیہ نے ان کی رہائش گاہ کو فوری اثر سے جیل کا درجہ دے دیا۔
. @MehboobaMufti must be set free. Shifting her home while continuing to keep her detained is a cop out.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) April 7, 2020
حالاں کہ محبوبہ مفتی کو رہا کئے جانے کے بجائے انہیں ان کے گھر میں منتقل کرنے کے آرڈر کی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مخالفت کی اور ایک بار پھر سے محبوبہ مفتی کی رہائی کی مانگ کی۔بتا دیں کہ، گزشتہ 24 مارچ کو نیشنل کانفرنس کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر سے پی ایس اے ہٹاتے ہوئے رہا کر دیا تھا۔ اس سے پہلے پی ایس اے کے تحت ہی حراست میں رکھے گئے عمر کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ گزشتہ 13 مارچ کو رہا کر دیے گئے تھے۔
وہیں، پچھلے ہفتے جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کی مختلف جیلوں میں بند 31 قیدیوں پر لگےپبلک سیفٹی ایکٹ کو ہٹا لیا تھا۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ
Categories: خبریں